الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية
Usman

Usman

اسلام اور خلافت کے داعی امت کے دوست ہیں دشمن نہیں

20 فروری 2016 کو  انگریزی اخبار ڈان نے "عدالت میں 'قوم کے دشمنوں' کے   خلاف مقدمے کی پہلی سماعت" کے عنوان سے اپنی ویب سائٹ پرخبر شائع کی کہ  خصوصی عدالت 22فروری 2016 کوکالعدم تنظیم کے بارہ اراکین کے خلاف "نفرت انگیز" لیفلٹ تقسیم کرنے کے الزام میں مقدمے کی سماعت شروع کرے گی۔ یہ خصوصی عدالتیں پارلیمنٹ نے"نیشنل ایکشن پلان" کے تحت قائم کی ہیں جو کہ درحقیقت امریکی ایکشن پلان ہے جس کا مقصد اسلام کی آواز کو کچلنا ہے۔

روس بھی امریکہ کی طرح اسلام اور مسلمانوں کا شدید دشمن ہے

11 فروری 2016 کو کریملن، روس، کے ترجمان ڈ مرتی پسکوف نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کو روکنے کے لئے تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اس سے قبل جنوری 2016میں روسی آرمی کمانڈر ان چیف اولیگ سیل یو کوف نے یہ اعلان کیا تھا کہ روس کی زمینی افواج اگلے سال پہلی بار پاکستان کے ساتھ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گی۔  حزب التحریر ولایہ پاکستان روس کے ساتھ پاکستان کے تعاون کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کو اسلام اور مسلمانوں سے غداری قرار دیتی ہے۔

ایک اور شہید جن کی روح کریموف حکومت کے جلادوں کے ہاتھوں پرواز کر گئی

حزب التحریر  کا مرکزی میڈیا آفس  تمام مسلمانوں سے اپنے ایک اور شاب،   بھائی ھولماتوف اکروم دواودوویچ کی شہادت پر تعزیت کرتا ہے جو  1979 میں  اندیجان کے علاقے  کوراسوف ٹاون میں پیدا ہوئے۔ حزب التحریر  کی جانب سے ازبکستان میں دعوت کی ابتداء سے ہی اکروم رحمۃ اللہ  حزب کی تمام سرگرمیوں میں شریک رہے ہیں،  چاہے  پمفلٹ کی تقسیم ہو یا مساجد میں پرجوش درس دینا ہو۔  ان کی سر گرمیوں پر مجرم کریموف کی حکومت کی نظر تھی،  اسی وجہ سے 2003 میں ان کو گرفتار کیا گیا اور 2005 میں رہا کیا گیا۔

شراب کے نشے میں مست فرانسیسی حکمران مسلمانوں کے بچوں کو شراب پینے اور خنزیر کھانے پر مجبور کرنے کے سلسلے کو جاری رکھیں گے جبکہ مسلمانوں کے حکمران ان کے ساتھ کسی بھی قیمت پر معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے دوڑے جا رہے ہیں!

فرانس کے صدر  فرانسو اھولانڈ نے اسلام اورمسلمانوں کے بارے میں اپنے بدنما چہرے کو 28جنوری2016 کواس وقت ظاہر کیا جب  اس کے مہمان  ایرانی صدر حسن روحانی   نے ایران پر کئی سالوں  سےعائد پابندیوں کے ہٹنے کے بعد یورپ کے پانچ روزہ سرکاری دورے کے دوران اس کے ملک میں ایک سرکاری  عشائیے میں   شراب کے بغیر حلال کھانے کی درخواست کو مسترد کیا۔ یہ پہلی بار نہیں کہ فرانس نے  مسلمان سربراہوں کو حلال کھانا پیش کرنے یا  دسترخوان سے شراب ہٹانے سے انکار کیا ہو

Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک