الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية
Usman

Usman

حسینہ کے غنڈوں کی جانب سے حزب التحریر کے شباب کا بزدلانہ اغوا اور وحشیانہ تشدد صرف اس کی فرعونی حکومت کے سقوط کو تیزی سے قریب کر رہا ہے

  اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی رکھنے والی حسینہ کے بے لگام غنڈوں نے  حزب التحریر کے 27 سالہ  بہادر رکن  اشرف کریم رقیب کو 23 دسمبر 2015 کو  اغوا کر لیا۔ صرف ایک بے ضرر داعی کو اغوا کرنے کے لئے  پولیس بیورو آف انوسٹی گیشن (بی۔پی۔آئی)کے بے شرم بیس سے زائد غنڈوں نےڈھاکہ کے علاقے دھان منڈی میں ان کےگھر پر حملہ کیا۔

پاکستانی میڈیا سے ہنگامی اپیل شام میں نبوت کے طریقے پر خلافت کی واپسی کو روکنے کی مغربی سازش کو بے نقاب کریں

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں موجود مسلمانوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شام میں ہمارے بھائی بہنوں کے خلاف شیطانی امریکی سازش کو بے نقاب کریں۔ یہ مغربی ساز ش ہے جس کے تحت شام میں امریکی ایجنٹ بشار الاسدکو گرنے  اور اس کی شیطانی کفریہ حکومت کی جگہ نبوت کے طریقے پر خلافت کی واپسی کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ آپ پر  شام کے حوالے سے صحیح رپورٹنگ نہ کرنے کا بہت زیادہ دباؤ ہےاور یہ پالیسی موجودہ حکمرانوں کے آنےسے قبل پوری طرح سے نافذ کردی گئی تھی جب کیانی-زرداری حکومت نے 29 جولائی 2012 کو شام میں پاکستان کے سفیر کو شامی وزیر اطلاعات سے شام کے انقلاب کی میڈیا تشہیر سے متعلق بات چیت کے لئے بھیجا تھا۔ لیکن اس کے باوجود ہم آپ سے مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ آپ کا تعلق مسلمانوں کے میڈیا سے ہے کہ امت کو امریکی استعماری عزائم سے بچانے کے لئے آپ اپنا کردار ادا کریں۔ 

افواج پاکستان کو شامی جابر کو ہٹا کر نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لئے حرکت میں لایا جائے

5 مارچ 2016 کو ڈان اخبار نے یہ خبر شائع کی کہ " دورے کا اب تک سرکاری اعلان نہیں کیا گیا لیکن ایک سے زائد حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جناب نواز شریف 9 سے 11 مارچ تک سعودی عرب کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی ہیں کہ اس بات کا امکان ہے کہ وہ  سعودی عرب کی جانب سے  دہشت گردی سے لڑنے کے لئےاعلان کردہ چونتیس ممالک کے فوجی اتحاد کے افتتاحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے"۔ ایک ایسے وقت پر جب امریکہ شام میں اپنے وفادار ایجنٹ بشار الاسد کا متبادل تلاش کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، پاکستان کی حکومت  عوامی رائے عامہ کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا وہ شامی جابر کو مقدس اسلامی انقلاب سے بچانے کے لئے بننے والے اتحاد میں حصہ لے سکتی ہے یا نہیں جس کا نعرہ ہی یہ ہے کہ ، الأمةتريدخلافةمنجديد"امت دوبارہ خلافت چاہتی ہے"۔

"یقیناً جو لوگ اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول ﷺکی مخالفت کرتے ہیں وہی نہایت ذلیل ہوں گے"(المجادلہ:20)

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کو 11 مئی 2012 کو سیکورٹی ایجنسی کے لوگوں نے اغواکیا۔تقریباً چار سال گزر جانے کے باوجود اب تک نوید بٹ کو غائب رکھا گیا ہے، اور سینکڑوں دوسرے "لاپتہ افراد" (Missing Persons)کی طرح انہیں بھی عدالت کے سامنے مقدمے کا سامنا کرنے کے لئے پیش نہیں کیا گیا۔نوید بٹ کو صرف اس لئے اغوا کیا گیا کیونکہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے دوبارہ قیام کے معروف داعی تھے۔اور نوید بٹ کو اس لئے غائب رکھا جا رہا ہے کیونکہ حکومت اسلام کی سچی دعوت کو دلیل اور ثبوت کی بنیاد پر مسترد کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک