سوال کا جواب: قحط میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا
- Published in فقہ-سوالات
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
سوال کا جواب:
قحط میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا
سوال : السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہمارے فاضل شیخ ، اللہ آپ کے علم و عمل میں اضافہ فرما ئے۔
میں ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں مجھے آپ سے قومی امید ہے کہ آپ جواب دیں گے۔ ہم نے پڑھا ہے کہ عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے الرمادۃ(قحط) کے سال چور کا ہاتھ نہیں کاٹا۔ کیا اس حالت میں حکم کو معطل کرنا کسی علت کی وجہ سے تھا جس کے گرد یہ حکم وجود اور عدم وجودکے اعتبار سے گھومتا ہے؟؟ اگر یہ بات ہے تو ہاتھ کاٹنے کے حکم کی علت کیا ہے؟ کیا سزاوں کی علتیں ہیں جن کے گرد یہ گھومتے ہیں؟ اللہ برکت دے۔ختم شد