المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 26 من جمادى الأولى 1439هـ | شمارہ نمبر: PR18009 |
عیسوی تاریخ | پیر, 12 فروری 2018 م |
- حزب التحریر ولایہ پاکستان کی "امریکی سے اتحادختم کرو" مہم
اسلام جارح امریکہ سے اتحاد کی ممانعت اور مسلم علاقوں
- کی آزادی کے لیے ریاستی جہاد کا حکم دیتا ہے
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ملک بھر میں "امریکہ سے اتحاد ختم کرو" مہم شروع کررکھی ہے۔ اس مہم کا آغاز ایک پمفلٹ سے ہوا جس کا عنوان ہے "پاکستانی حکمران بظاہر امریکہ سے اتحاد پرپُرزور ملامتیں بھیج رہے ہیں لیکن اندر ہی اندر خاموشی سے امریکی فوج کو ذلت سے بچانے کے لیے کوشاں ہیں "۔ اس پمفلٹ کی تقسیم کے ساتھ ساتھ مساجد کے باہر، بازاروں اورعوامی مقامات پر مظاہرے اور عام اور بااثر لوگوں کے پاس وفودبھی بھیجے جارہے ہیں۔
سترہ سال قبل غدار پرویز مشرف نے مسلم ملک افغانستان پر حملے اور قبضہ کرنے کے لیے امریکہ کو پاکستان میں اڈے اور پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کا تعاون فراہم کیا، امریکی افواج کے لیے پاکستان کےزمینی اور فضائی راستے کھول دیے۔اس نے اپنی غداری کو پاکستان کامفاد قرار دیا کیونکہ امریکہ کی خوشنودی حاصل کرکے پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر اپنے مفادات،جس میں معیشت اور کشمیر بھی شامل ہے، کا تحفظ کرسکے گا۔ لیکن آج یہ ثابت ہو چکا ہے کہ امریکہ کی اس جنگ میں اس کا اتحادی بن کر پاکستان نے سیاسی، معاشی ، دفاعی اور انسانی جانوں کا عظیم نقصان ہی برداشت کیا ہے اور اس کے بدلے میں امریکہ نے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت پر افغانستان کے درازے کھول دیے ہیں جہاں سے بیٹھ کر وہ پاکستان کے خلاف تخریبی کارروائیاں کررہا ہے جس کا ثبوت کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان ہے۔
امریکہ کی وعدہ خلافی بلکہ کھلی دشمنی کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت امریکہ سے اتحاد ختم کردیتی، اس کے سفارت کاروں اور سرکاری و غیر سرکاری انٹیلی جنس اہلکاروں کوملک بدر کرتی، اس کی سپلائی لائن کاٹ دیتی اور خطے سے ا س کی زہریلی موجودگی کے خاتمے کے لیے جہاد کا اعلان کر کے پاکستان کی مسلم افواج کو حرکت میں لاتی۔ لیکن پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت الٹا امریکہ کو تمام تر ذلت و رسوائی کے بعد بھی تعاون کا ہی یقین دلارہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 7 فروری 2018 کو اسلام آباد میں ہونے والے" 208 ویں کورکمانڈرز اجلاس میں شرکاء نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے ثمرات کومستحکم کرنے کا عزم کرتے ہوئے واضح کیا کہ خطے کے امن و استحکام کے لئے فریقین سے تعاون میں قومی مفاد ہر صورت مقدم رکھا جائے گا"۔
اب وقت آچکا ہے کہ ذلت و رسوائی کے اس سلسلے کو ختم کیا جائے۔ اگر چند ہزار ہلکے ہتھیاروں سے لیس افغان مجاہدین نے امریکہ کو اس قدر نڈھال کردیا ہے کہ وہ ان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہیں مذاکرات پر مجبور کرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اپنی فوج ان کے خلاف استعمال کرے تو پاکستان اور اس کی مسلم افواج کو تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اس قدر صلاحیت سے نوازا ہے کہ وہ امریکہ کواس خطے سے زخمی خارش زدہ کتے کی طرح بھاگنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔ اور پاکستان کے لیے ایسا کرنا کچھ مشکل نہیں اگر اسے ایک مخلص قیادت میسر ہو جو اسلام کو مکمل طور پر نافذ کرے اور اسلام کے حکم پر عمل کرتے ہوئے امریکہ سے اتحاد ختم اور جہاد کا اعلان کرے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
فَمَنِ ٱعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَٱعْتَدُواْ عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا ٱعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ
"جو تمہارے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرے تو تم بھی اس پر حملہ کرو جیسا کہ انہوں نے تم پر حملہ کیا"(البقرۃ:194)۔
اور ایسی مخلص قیادت صرف اور صرف نبوت کے طریقے پر قائم خلافت ہی فراہم کرتی ہے۔ لہٰذا پاکستان کے مسلمانوں کو نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی جدوجہد میں حزب التحریر کے شباب کے شانہ بہ شانہ جدوجہد کرنی چاہیے اور رسول اللہﷺ کی بشارت کو پورا کرنے والوں کا اعزاز حاصل کرنا چاہیے۔رسول اللہﷺ نے فرمایا،
ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ
"پھر خلافت قائم ہوگی نبوت کے طریقے پر"(احمد)۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |
Image Gallery
https://domainnomeaning.com/ur/index.php/%D9%85%DB%8C%DA%88%DB%8C%D8%A7-%D8%A2%D9%81%D8%B3/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86/1511.html#sigProIdfdf286ab36