الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    24 من جمادى الأولى 1439هـ شمارہ نمبر: PR18008
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 10 فروری 2018 م
  • اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ ختم کرو 
  • ٹرمپ کی صلیبی جنگ کوجاری رکھنے کے لیے پاکستان کے حکمران اس بات کو یقینی بنارہے ہیں
  •   کہ پاکستان ایک پولیس اسٹیٹ رہے

 

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اِس یقین دہانی کے باوجود کہ نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو گرفتار اور انہیں سزا دی جائے گی، پختون مظاہرین نے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر اپنا دہرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان کے حکمرانوں نے   پختون قبائلی مسلمانوں کے خلاف کئی دہائیوں سے بدسلوکی کا رویہ اپنایا ہوا ہے اور امریکی صلیبی جنگ کے تحت انہیں اغوا کر کے سالوں نامعلوم مقامات پر قید یا پھر   ماورائے عدالت قتل کردیا جاتا ہے۔ قبائلی پختون مسلمان اپنے خلاف روا رکھے جانے والے اس غیر انسانی اور غیر اسلامی رویے کے خلاف اُس وقت پھٹ پڑےجب کراچی میں  ایک  27 سالہ نوجوان نقیب اللہ محسود کو جعلی “پولیس مقابلے” میں قتل کردیا گیا۔

 

کیونکہ حکمرانوں نے امریکہ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہوا ہے اور پختون مسلمانوں نے افغانستان پر امریکی حملے کو قبول نہ کرنے اور مسترد کرنے  کا اصولی فیصلہ کیا ہوا ہے   اس لیے ان باعزت اور غیرت مند پختون مسلمانوں کو بے عزت اور انہیں اُن کے گھروں سے بے دخل کر کے انہیں اجتماعی سزا دی جارہی ہے۔  حکمرانوں نے ہر موقع پر  اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے قانون کے مقابلے میں واشنگٹن کے قانون کو ترجیح اور اہمیت دی ہے۔ اسلام  نے ہر ایک مسلمان کی زندگی کی حرمت کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا

“اور جو شخص مسلمان کو قصداً مار ڈالے تو اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اللہ اس پر غضبناک ہو گا اور اس پر لعنت کرے گا اور ایسے شخص کے لیے اس نے بڑا (سخت) عذاب تیار رکھا ہے” (النساء:93)۔

 

اسلام نے مسلمانوں کو ہراساں اور ان پر ظلم و جبر کرنے کو حرام قرار دیا ہے۔ انس  سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا،

 

«من روع مؤمنا لم تؤمن روعته يوم القيامة»

“جس کسی نے کسی ایمان والے کو خوفزدہ کیا  تو قیامت کے دن  کی  خوفزدگی سے وہ محفوظ نہیں ہوگا”( كنز العمال)۔ 

 

اور ایسا اس لیے ہے کیونکہ اسلام میں حکمرانی کاطریقہ معاملات میں سچ کی تلاش، فیصلوں میں شریعت کی پابندی اور انصاف کی فراہمی ہے۔ لیکن چونکہ ٹرمپ ایک ایسے ملک کی صدارت کررہا ہے جو فکری طور پر دیوالیہ اور معاشی اور فوجی لحاظ سے نڈھال ہو چکا ہے ، لہٰذا اُس نے پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کو  پاکستان کو ایک پولیس اسٹیٹ بنائے رکھنے کا حکم دے رکھا ہے تا کہ مسلمانوں اور ان کے دین  کو کچلنے کے لیےریاستی قوت کو استعمال کیا جائے۔

مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس ظلم کی حکمرانی کو ختم اور ناانصافی پر مبنی امریکہ کے ساتھ اتحاد کا خاتمہ کردیں۔  اور یہ صرف اُس صورت میں ہوگا جب وہ اِس ظلم کی حکمرانی کو ختم اور اس کی جگہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے پورے اخلاص کے ساتھ جدوجہد کریں گے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا،

 

ثُمّ تكونُ مُلْكاً جَبريَّةً، فتكونُ ما شاءَ الله أنْ تكون، ثُمّ يرفعُها إذا شاءَ أنْ يرفعَها. ثُمّ تكونُ خِلافةً على مِنهاج النُّبُوَّة، ثم سكت

“اس کے بعد جبر کی حکمرانی ہو گی،اور اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہیں گے، اور جب اللہ چاہیں گے اسے اٹھا لیں گے۔ اس کے بعد نبوت کے طریقے پر خلافت ہوگی۔ پھر آپﷺ خاموش ہوگئے”(احمد)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک