المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر
ہجری تاریخ | 11 من ذي الحجة 1443هـ | شمارہ نمبر: 040 / 1443 AH |
عیسوی تاریخ | اتوار, 10 جولائی 2022 م |
پریس ریلیز
رسول اللہﷺ اور آپ کے صحابہؓ نے انہیں (یہود کو) وہاں (حجاز)سے نکال دیا تھا، پھر بھی سعودی حکمران انہیں واپس لے آئے! یہودی ادارے کے دفاعی نمائندے نے ریاض سے اپنے دورے کو براہ راست نشر کیا
(ترجمہ)
ابو عبیدہ بن جراح ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی آخری باتوں میں سے ایک یہ تھی کہ،
أَخْرِجُوا يَهُودَ أَهْلِ الْحِجَازِ، وَأَهْلِ نَجْرَانَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ
"یہودیوں کو حجاز سے اور نجران کے لوگوں (عیسائیوں)کو جزیرہ نما عرب سے نکال دو۔"(احمد)
حجاز کی سرزمین پر یہود کے غاصبوں کے دورے ابھی منظم طریقے سے ظاہر کیے جا رہے ہیں، اور اس کے ذریعے امت اسلامیہ کے اندر شکست کا احساس پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یہودی ادارے کے 'چینل 13 (ریشیٹ 13)' کے دفاعی نمائندے نے اپنا ریاض شہر کا سفر نشر کیا ۔ آخر کیسے اُس نے اس کے بازاروں کا دورہ کیا؟ اِس دورے میں اُس نے شہر کے لوگوں سے عبرانی زبان میں بات کی ، اور انہیں بتایا کہ اس کا تعلق یہودی وجود سے ہے۔
سوال یہ ہے کہ یہ مجرم کیسے ملک میں داخل ہوا؟ کہاں تھیں سعودی حکمرانوں کی سیکورٹی سروسز جو کہ لوگوں کی گردنیں دبوچنے میں مہارت کے لیے مشہور ہیں؟ کہاں ہے وہ ایئرپورٹ سیکیورٹی جس نے ایلون بین ڈیوڈ کا نام پڑھا، لیکن پھر بھی اسے نہ روکا اور نہ ہی اس سے تفتیش کی؟کہاں ہے سعودی پولیس کا وہ نظام جو جمعہ کے خطبات، سوشل میڈیا پر لوگوں کی گفتگو، یہاں تک کہ کیفیز میں ہونے والی گفتگو کی بھی جاسوسی کرتا ہے ؟ کیا وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ حجاز کے مسلمانوں میں سے کوئی ایک بھی اس کی موجودگی پر خبردار نہیں ہوا اور اس وجہ سے کسی نے بھی سیکورٹی کو یہ اطلاع نہیں دی کہ انہوں نے ایک یہودی کو ریاض کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے دیکھا ہے؟... ؛لیکن وہ (حکمران)تو جزیرہ نمائے اسلام پر سازشوں کو مسلط کرنے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
امریکہ اور غدار حکمرانوں میں سے اس کی مدد کرنے والے، امت اسلامیہ کو یہودی شیطانی وجود کے ساتھ معمول کےتعلقات قائم کرنے پر اب تک راضی نہیں کرسکیں ہیں بلکہ ناکام ہیں ۔ اس کے بجائے، امت کی عورتیں اپنے بچوں کے اندر اس وجود کے خلاف نفرت کے پودے کو پروان چڑھائیں گی، جبکہ مرد اِس کے نو جوانوں کواُس مقررہ وقت کے لیے تیار کریں گے جس کی خبر رسول اللہ ﷺ نے دی تھی، جب آپﷺ نے فرمایا:
لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُقَاتِلَ الْمُسْلِمُونَ الْيَهُودَ، فَيَقْتُلُهُمُ الْمُسْلِمُونَ حَتَّى يَخْتَبِئَ الْيَهُودِيُّ مِنْ وَرَاءِ الْحَجَرِ وَالشَّجَرِ، فَيَقُولُ الْحَجَرُ أَوِ الشَّجَرُ: يَا مُسْلِمُ يَا عَبْدَ اللَّهِ هَذَا يَهُودِيٌّ خَلْفِي فَتَعَالَ فَاقْتُلْهُ، إِلَّا الْغَرْقَدَ فَإِنَّهُ مِنْ شَجَرِ الْيَهُودِ
" قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ مسلمان یہود سے لڑیں گے۔ پھر مسلمان ان کو قتل کریں گے یہاں تک کہ یہودی کسی پتھر یا درخت کی آڑ میں چھپے گا، تو وہ پتھر یا درخت بولے گا: اے مسلمان! اے اللہ کے بندے! یہ میرے پیچھے ہے ایک یہودی ہے ادھر آ اور اس کو مار ڈال مگر غرقد کا درخت نہ بولے گا(وہ ایک کانٹے دار درخت ہے جو بیت المقدس کی طرف بہت ہوتا ہے)،وہ یہود کا درخت ہے۔"(مسلم)
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا الۡيَهُوۡدَ وَالنَّصٰرٰىۤ اَوۡلِيَآءَۘ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّهُمۡ مِّنۡكُمۡ فَاِنَّهٗ مِنۡهُمۡؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِىۡ الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
"اے ایمان والو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو شخص تم میں سے ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔"(المائدہ، 5:51)
انجینئر صلالح الدین عضاضة
ڈائریکٹر مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر
المكتب الإعلامي لحزب التحرير مرکزی حزب التحریر |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon تلفون: 009611307594 موبائل: 0096171724043 http://www.domainnomeaning.com |
فاكس: 009611307594 E-Mail: E-Mail: media (at) domainnomeaning.com |