الأربعاء، 25 جمادى الأولى 1446| 2024/11/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 27 ستمبر 2014 م

بھارت کے سامنے جھکنا اللہ سبحانہ و تعالٰی، اس کے رسولﷺ اور مؤمنین کے خلاف جرم ہے راحیل-نواز حکومت کشمیر کو ہندوستان کے قبضے سے آزاد کرانے کی ذمہ داری سے دست بردار ہوگئی

راحیل -نواز حکومت نےاُس امریکی منصوبے کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بھارت کو طاقتور بنانے اور چین کے سامنے کھڑا کرنے کے لئے پاکستان کو کمزور کیا جانا ہے۔ 27 ستمبر 2014 کو وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہتا ہے" اور اس نے دنیا کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ "جموں و کشمیر کے لوگ اب تک استصواب رائے کے وعدے کے پورا ہونے کے منتظر ہیں"۔ اس خطاب سے چند گھنٹوں قبل 26 ستمبر 2014 کو جنرل راحیل شریف نے کہا کہ "فوج امن کے حق میں ہے"۔
کئی دہائیوں سے بھارت نے مسلمانوں کے خلاف شدید دہشت اور ظلم کا رویہ اپنایا ہوا ہے چاہے وہ مقبوضہ کشمیر میں ہوں یا اس کی سرحدوں میں بسنے والے مسلمان ہوں جیسا کہ گجرات میں رہنےوالے مسلمان یا پاکستان کے خلاف جنگیں مسلط کرنا ہو۔ وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کوئی بدترین عمل کرنے سے باز نہیں رہتا اور اس کی یہ شہرت ہے کہ جہاں وہ ایک طرف امن کی بات کرتا ہے تو اسی وقت اس نے اپنی بغل میں خنجر بھی چھپایا ہوتا ہے۔
لیکن راحیل-نواز حکومت کے واشنگٹن میں بیٹھے آقا یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے ازلی اور ناقابل اعتماد دشمن کے خلاف اقدامات سے گریز کرے اور اپنا دفاع کمزور کرلے۔ وہ یہ مطالبہ اس لئے کرتے ہیں تاکہ دنیا کی طاقتور ترین مسلم ریاست اور واحد مسلم ایٹمی قوت خطے میں بھارت کو بالا دست علاقائی قوت بننے کی راہ میں روکاوٹ نہ بنے۔ امریکہ کی یہ ضرورت ہے کہ بھارت اس وقت پاکستان سے آگے نکلے تاکہ وہ خطے میں مسلمانوں کو بالادست قوت بننے سے روکے اور امریکہ کے خلاف کھڑے ہونے والے چین کو چیلنج کرسکے۔ لہٰذا پاکستان ہندو کے رحم و کرم پر ہوگا جو اس قدر ظالم ہے کہ جس کی وجہ سے لاکھوں مسلمانوں نے ہجرت کی اور لاکھوں نے شہادت کو گلے لگایا تاکہ ہندو کی حکمرانی سے نکل کر ایک الگ ریاست پاکستان میں زندگی گزار سکیں۔
حزب التحریر راحیل-نواز حکومت کے اس غدارانہ موقف کی پُرزور مذمت کرتی ہے اور اس بات کو واضح کردینا چاہتی ہے کہ کشمیر کی آزادی کی ذمہ داری افواج پاکستان کی ہے۔ تو کس طرح یہ غافل حکمران اسی بین الاقوامی برادری کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے پکار سکتے ہیں جنھوں نے اس مسئلے کو پہلے پیدا کیا اور پھر جان بوجھ کر اس کے منصفانہ حل کو تاخیر کا شکار کرتے ہیں تا کہ اپنے مفادات کو آگے بڑھا سکیں؟ حزب التحریر خلافت کے فوری قیام کا مطالبہ کرتی ہے جو کشمیر کی آزادی کے ساتھ ساتھ اس خطے کے 550 ملین مسلمانوں کو ان کے دشمنوں کے خلاف یکجا کرے گی۔
إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِى ٱلدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُواْ عَلَىٰ إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَـٰئِكَ هُمُ ٱلظَّالِمُونَ
"جن لوگوں نے دین کی وجہ سے تمھارے ساتھ قتال کیا اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکال دیا اور تمہارے نکالنے میں دوسروں کی مدد کی اللہ تعالٰی ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہے اور جو لوگ ان سے دوستی کرتے ہیں وہی ظالم ہیں" (الممتحنہ:9)۔

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک