الأربعاء، 25 جمادى الأولى 1446| 2024/11/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعرات, 25 ستمبر 2014 م

افواج پاکستان میں ترقیاں اور تقرریاں فوجی افسران کی ذمہ داری مسلم علاقوں کی حفاظت اور اسلام کے نفاذ کے لئے نصرۃ فراہم کرنا ہے

22 ستمبر 2014 کو افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی۔ایس۔پی۔آر نے چھ میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی اور آئی۔ایس۔آئی کے سربراہ کے ساتھ پانچ مختلف کور کمانڈرز کی تقرریوں کا اعلان کیا۔ حکومتی حلقوں میں ان تقرریوں کو ملک میں جاری دہشت گردی کے جنگ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے امریکی ہدایت پر افواج پاکستان کو ان کے اصل کردار یعنی کشمیر کی آزادی و بھارتی جارحیت سے پاکستان کو تحفظ فراہم کرنے سے ہٹا کر انہیں نام نہاد دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا ایندھن بنادیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے افواج پاکستان کی گرین بُک میں تبدیلی کی جس کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی کو قرار دیا گیا ہے نہ کہ بھارت کو۔ یہی وجہ ہے  12 اگست 2014 کو کارگل میں بھارتی افواج سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ کہنے کی ہمت ہوئی کہ "پڑوسی ملک اب روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت کھو چکا ہے" یعنی پاکستان اب بھارت کا سامنا نہیں کرسکتا۔
حزب التحریر مسلمانوں کو یاددہانی کراتی ہے کہ افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں نے اس مسلم سرزمین اور اس پر بسنے والے لوگوں کی حفاظت کی قسم اٹھائی ہے اور اللہ نے اُن پر یہ ذمہ داری عائد کی ہے کہ مسلم افواج کی طاقت اللہ کے دین، اسلام کے نفاذ اور دعوت و جہاد کے ذریعے اس کی پوری دنیا میں ترویج کے لئے استعمال ہونی چاہیے۔ لیکن سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے ہماری افواج کو اس ذمہ داری کی ادائیگی سے ہٹا کر افغانستان میں امریکہ کے خلاف جہاد کرنے والے مجاہدین اور پاکستان میں اسلام کے نفاذ اور خلافت کے قیام کی سیاسی و فکری جدوجہد کرنے والے مخلص لوگوں کا قلع قمع کرنے پر لگا دیا ہے اور مسلم فوج کی طاقت کو کفریہ جمہوری نظام کے نفاذ کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ کیا ہم نہیں جانتے کہ جب تک افواج پاکستان کا مقصد پاکستان کو بھارتی جارحیت سے تحفظ فراہم کرنا اور کشمیر کی آزادی تھا پاکستان اور امت مسلمہ افواج پاکستان کو کس قدر عزت اور محبت کی نگاہ سے دیکھتی تھی لیکن جب سے سیاسی و فوجی قیادت میں موجود لوگوں نے ہماری افواج کو امریکی جنگ کی آگ کا ایندھن بنایا ہے ہماری افواج کی عزت امت کی نگاہ میں نہ صرف کھٹتی چلی جارہی ہے بلکہ اس چیز کا فائدہ اٹھا کر دشمن امریکہ ہماری افواج اور عوام کو ایک دوسرے کا دشمن بنا دینا چاہتا ہے تاکہ فتنے کی آگ جلتی رہے اور مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کا خون بہتا رہے۔
افواج پاکستان اپنا حقیقی وقار اور عزت صرف خلافت کی فوج بن کر ہی حاصل کرسکتی ہے جو خطے سے امریکہ کو اکھاڑ پھینکے گی، کشمیر و فلسطین سمیت تمام مقبوضہ مسلم علاقوں کو کفار کے شکنجہ سے آزادی دلائے گی اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے والی ان سرحدوں کو مٹا کر انہیں ایک طاقتور ریاست خلافت میں یکجا کردے گی۔ لہٰذا افواج پاکستان کے ہر افسر پر لازم ہے کہ وہ اسلام کی ریاست، خلافت کے قیام کے لئے نصرۃ فراہم کریں اور اس دور کے انصار بن جائیں۔ رسول اللہﷺ نے انصار کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ، آيَةُ الإِيمَانِ حُبُّ الأَنْصَارِ، وَآيَةُ النِّفَاقِ بُغْضُ الأَنْصَارِ "انصار کی محبت ایمان اور انصار سے نفرت نفاق کی نشانی ہے" (مسلم و بخاری)۔
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک