الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    25 من ربيع الاول 1444هـ شمارہ نمبر: 13 / 1444
عیسوی تاریخ     جمعہ, 21 اکتوبر 2022 م

پریس ریلیز

شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ پاکستان کےنظام عدل ڈھیر ہونے کی باقاعدہ تصدیق ہے جس کا حل صرف خلافت کا شرعی عدالتی نظام ہے

 

18 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نےمشہور زمانہ  شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی کو قتل کے الزام سے بری کر دیا۔ اگرچہ اس فیصلے سے عوام میں شدید غم و غصہ پھیلا تاہم عوام کیلئے یہ غیر متوقع ہرگز نہ تھا۔ وہ اس سے قبل ناظم جوکھیو ، ریمنڈ ڈیوس، عبد المجید اچکزئی کیسز سمیت درجنوں ایسے فیصلوں کا مشاہدہ کر چکے ہیں جہاں عدالتوں نے استعمار اور دیگر طاقتور لوگوں کو مختلف قانونی موشگافیوں کے ذریعے بچنے کا راستہ دیا ، حتیٰ کہ اس کیلئے اسلامی احکامات کو توڑ مروڑ کر استعمال کرنے سے بھی دریغ نہیں کیاگیا۔  شاہ زیب قتل کیس سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ اس نظام کی رستی، ٹپکتی چھت زمین بوس ہو چکی ہے ، ریاست پاکستان اشرافیہ کی ریاست بن چکا ہے ، جس میں عام لوگوں کا کوئی حصہ نہیں، اور وقت آ گیا ہے کہ اس بوسیدہ کھنڈر کو گرا کر اس کی جگہ اسلام کی مضبوط بنیاد پر ریاست خلافت قائم کی جائے!

 

شاہ زیب قتل کیس میں ہرمرحلے پر پوری ریاستی مشینری ملزم کو بچانے میں لگی رہی۔  کیس درج کرنےمیں روڑے اٹکانے، ملزم کوگرفتار نہ کرنے ، ملک سے بھگانے ، جیل کو فائیو سٹار ہوٹل بنانے ، "ہسپتال" میں بھرپور سہولیات دینے، جبری راضی ناموں  اورسپریم کورٹ کا دہشت گردی کی دفعات کی بنیادپر اولاًراضی نامہ مسترد کرنے  اور بعد میں راضی نامہ قبول کرنے تک ہر درجے پر ثابت ہو گیا کہ پاکستان کا نظام عدل ڈھیر ہو چکا ہے۔ تین مرحلہ وار عدالتی اپیل کا نظام طاقتور لوگوں کو وقت، راستہ اور سہولت مہیا کرتا ہے کہ وہ انصاف کا کھلواڑ کر سکے۔ اپیل سسٹم کے ذریعے سزائے موت کو اولاً عمر قید اور آخر کار بریت میں تبدیل کر دیا جاتا ہے جیساکہ اس کیس میں ہوا۔ دس سال کا طویل عرصہ طاقتور طبقے کو موقع مہیا کرتا ہے کہ وہ  ورثا کو  عدل ملنے سے مایوس کرکے انھیں راضی نامے پر مجبور، اور اسلام کے دیت کے احکامات کا غلط استعمال کر سکیں۔ شاہ زیب کا والدڈی ایس پی اورنگزیب اپنے بیٹے کی یاد میں انتقال کر گیا۔ 

 

اگر آج اسلام کا نظام ہوتا تو قاضی عام کی عدالت شاہ رخ جتوئی پرچند پیشیوں میں  جرم ثابت ہونے پر قصاص نافذ کر چکی ہوتی ،  کیونکہ دیت قبول نہ کرنے والے ورثا کو نہ تو دباؤ میں ڈالنے کی اجازت ہوتی ، نہ ہی وہ عدل سے مایوس ہو کر راضی نامے پر مجبور ہوتے۔ جمہوریت  اور انگریز کا عدالتی نظام کبھی بھی انصاف مہیا نہیں کر سکتا کیونکہ اس نظام میں طاقتور لوگ پارلیمنٹ کو  ہی ہائی جیک کر کے اپنے مفاد میں قوانین بناتے ہیں۔جبکہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ابوبکر صدیق نے خلافت کا آغاز اس ارشاد سے کیا تھا ،

 

﴿ألا إن أقواکم عندي الضعیف حتی آخذ الحق له وأضعفکم عندي القوي حتی آخذ الحق منه

"تم میں سے کمزور ترین آدمی میرے نزدیک طاقتور ہے جب تک کہ میں اس کا حق دلوا نہ دوں اور تم میں سے قوی ترین شخص  میرے نزدیک کمزور تر ہے جب تک میں دوسروں کا حق اس سے حاصل نہ کرلوں"۔ (البدایہ والنہایہ، طبری، ابن ہشام)

 

         اے افواج پاکستان میں موجود مخلص فوجی افسران !

پاکستان کا سیکولر جمہوری حکومتی نظام ہویاسرمایہ دارانہ  معاشی نظام، کامن لاء پر مبنی انگریزی عدالتی نظام ہو یا سیکولر تعلیمی سسٹم، سب کچھ گر چکا ہے۔اور اگرچہ  مسلمانوں کے اندر موجود اسلامی اقدار کے باعث معاشرتی نظام کچھ حد تک بچا ہوا ہے ،لیکن وہ بھی لبرل پالیسیوں کے باعث خطرے میں ہے۔ انٹرنیشنل آرڈر کی غلامی پر مبنی خارجہ پالیسی  نے پاکستان کو ایک ناکام ریاست میں تبدیل کر دیا ہے ۔ اور یہ سب اس کے  باوجود کہ ہم 22 کروڑ کی اکثریتی نوجوان آبادی اور وسائل سے مالا مال ایک ایٹمی قوت ہیں جو اسلام  کی آفاقی آئیڈیالوجی کے وارث ہیں۔ پس آگے بڑھو اور مغرب کے ترتیب کردہ قومی ریاستی نظام اور انٹرنیشنل آرڈر کی غلامی کو مسترد کر کے پاکستان سے خلافت کا آغاز کرو۔حکومت اور اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے پاس پاکستان کے مسائل کا کوئی حل موجود نہیں۔ یہ صرف حزب التحریر ہے جو مکمل تیاری کے ساتھ آپ کے سامنے موجود ہے اور چند گھنٹوں  میں انقلابی تبدیلی کا آغاز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ پس آگے بڑھو اور خلافت کے قیام کے لئے نصرہ دو۔ 

 

مَنْ مَاتَ وَلَیْسَ فِی عُنُقِهِ بَیْعَةٌ مَاتَ مِیتَةً جَاهِلِیَّةً 

"۔اور جو کوئی اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں (خلیفہ کی) بیعت کا طوق نہیں، تو وہ جاہلیت کی موت مرا۔"(صحیح مسلم)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک