الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    21 من ربيع الاول 1444هـ شمارہ نمبر: 12 / 1444
عیسوی تاریخ     پیر, 17 اکتوبر 2022 م

پریس ریلیز

پاکستان کے ایٹمی ہتھیار دشمنوں کے خلاف امت اسلامیہ کی ڈھال ہیں

 

گرتی ہوئی معیشت، مایوسی کی شکار فوج، اندرونی مسائل اور انتہائی مشکل وسط مدتی انتخابات کا سامنا کرنے والے امریکی صدرجو بائیڈن نے امریکی عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیےامت اسلامیہ کے خلاف اپنی زہریلی فطرت کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے۔ 13 اکتوبر 2022 کو بائیڈن نے کہا، "پاکستان شاید دنیا کی خطرناک ترین اقوام میں سے ایک ہے ۔(اس کے)جوہری ہتھیار غیر منظم ہیں۔"اس کی ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی پر مبنی تبصرے نے پاکستان کے اندر ایک بحث چھیڑ دی، اور بعض تبصرہ نگاروں نے سوال اٹھایا کہ کہیں پاکستان کے حکمران  پاکستان کی دگرگوں معاشی حالات  اور غربت کو بہانا بنا کرایٹمی ہتھیاروں سے ہی دستبردار نہ ہوجائیں !

 

اے پاکستان کے مسلمانو! 

بائیڈن نے آپ کے خلاف اپنا بغض، عداوت اور دشمنی واضح کردی ہے، اس لیے اسے دندان شکن جواب دینا لازمی ہے۔ یہ امر شک و شبے سے بالاتر ہے کہ  پاکستان کے ایٹمی ہتھیار وں پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا خواہ ہمیں اپنے پیٹ پر پتھر ہی کیوں نہ باندھنا پڑیں۔ مسلم امت کے پاس ہر صورت امریکہ کے خلاف موثر دفاعی صلاحیت (ڈیٹرنس )موجود ہونا چاہئیے، کیونکہ امریکہ وہ ریاست ہے جس کی درندگی سے جنگل کے درندے بھی شرماتے ہیں۔ جہاں تک غربت اور بدترین معاشی حالات کا تعلق ہے ، جسے پاکستان کے حکمران ہماری سلامتی پرکمپرومائز کرنے کے لیےجواز بناتے ہیں، اس کی بنیادی وجہ استعماری معاشی نظام ، یعنی سرمایہ داریت ہے، جسے یہی حکمران بائیڈن کے حکم پر ہی ہم پر نافذ کرتے ہیں۔

 

اے افواج پاکستان!

 بائیڈن نے آپ کے خلاف اپنے  خوفناک عزائم واضح کر دئیے ہیں،تو تم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دو۔ بائیڈن ہوتا کون ہے جو تم پر تنقید کرے؟ بائیڈن تم پرتوایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے تنقید کرتا ہے جبکہ ہندو ریاست کو کیل کانٹوں سے لیس کرنے میں بھرپور مدد دیتا ہے، خواہ وہ ایٹمی ہتھیار ہوں یا روایتی۔ بائیڈن آپ کے نیوکلیئر ڈیٹرنس (ایٹمی دفاعی صلاحیت)کے بارے میں تنقید کرتا ہے، لیکن  آپ سے یہ مطالبہ بھی کر رہا ہے کہ آپ اس کے لیے افغانستان کے دروازے کھلے رکھیں ، وہ بھی بعد اس کے، کہ اسے  افغانستان میں ناک رگڑ کر ذلت آمیز فوجی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تو بائیڈن کی ہمت کیسے ہوئی کہ وہ آپ پر تنقید کرے اور برا بھلا کہے، جبکہ آپ یہ اہلیت رکھتے ہیں کہ ایک مخلص اسلامی قیادت کے زیر سایہ  آپ امریکہ کے تمام علاقائی منصوبوں کو گھنٹوں میں ملیا میٹ اور برباد کر سکتے ہیں؟

 

اے افواج پاکستان!

 یہ کیسے  ہوسکتا ہے کہ بائیڈن آپ کو تنقید کا نشانہ بنائے اورآپ  اس کے دانت کھٹے نہ کریں؟ آپ دنیا کی نویں سب سے طاقتور مسلح افواج  اور دنیا کی ساتویں بڑی فوج ہیں۔ آپ اُن سرزمینوں میں موجود ہیں کہ  جسےاللہ سبحانہ وتعالیٰ نے ہر طرح کے مادی وسائل سے نوازا ہے،  اور یہ وہ علاقے ہیں جو پہلے بھی اسلامی حکومت  کے زیر سایہ خوشحالی اور ترقی کا گہوارا تھے، اور ایسا ہی ایک بار پھر اسلامی حکمرانی کے تحت ہو گا۔آپ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان رکھنے والے ہیں، اور یہ ایمان آپ کی مادی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ کرتا ہے جب آپ اللہ کی راہ میں فتح اور شہادت کی تلاش میں لڑتے ہیں۔تو آپ بائیڈن کی لعنت ملامت کو کیسے قبول کر سکتے ہیں، جیسا کہ ایک آقا غلام کو برا بھلا کہتا ہے؟

 

اے افواج پاکستان!  

یہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے احکامات کے تحت حکمرانی ہی ہو گی جو امت اسلامیہ کی عزت، سلامتی اور خوشحالی کو بحال کرے گی۔ یہ آپ ہی ہیں جو وہ  تبدیلی لائیں گے جس کے بدلے میں تم مسلمانوں کی دعاؤں اور اس جنت کے حقدار ٹھہرو گےجو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے فرمانبردار بندوں کے لیے تیار کر رکھی ہے۔ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے اپنی نصرت  فراہم کریں ۔ خلافت کو دوبارہ قائم کریں جو آپ کے حرکت میں آنے سے پہلے ہی آپ کے دشمنوں کے اندر خوف پیدا کر دے گی اور آپ کے متحرک ہونے کے بعد  وہ ذلت آمیز پسپائی اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو جائیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا، 

 

﴿وَمَا ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ 

"اور یہ اللہ کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں ۔"(سورۃ ابراہیم،14:20)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک