الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    28 من ربيع الاول 1444هـ شمارہ نمبر: 14 / 1444
عیسوی تاریخ     پیر, 24 اکتوبر 2022 م

پریس ریلیز

FATF کی گرے لسٹ سے نکلنے سے کوئی معاشی انقلاب نہیں آ رہا ہے، البتہ پاکستان پر امریکہ کی گرفت ضرور مضبوط ہوئی ہے

 

21 اکتوبر کو FATF نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باضابطہ اعلان کیاجس پر پاکستان کے حکمرانایسے خوشیاں منا رہے ہیں گویا کہ وہ کسی عظیم شرعی ذمہ داری سے عہدا برآ ہوئے ہوں۔ ملک کی سیاسی و فوجی قیادت، بشمول اپوزیشن سب نے FATF کے 34 ایکشن پوائنٹ پر اتنے اخلاص سے عمل درآمد کیا جیسے کہ یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے احکامات ہوں، جبکہ درحقیقت یہ ایکشن پوائنٹ صریحاً اللہ، اس کے رسول ﷺ اور مومنین سے غداری پر منحصر تھے، جس میں سرفہرست کشمیری جہاد کی کمر توڑنا اور اس کیلئے ہر طرح کی مالی معاونت کا گلہ گھونٹنا تھا۔

 

ان امریکی ایجنٹوں نے FATF کے مطالبات کو ایسے بنا کر پیش کیا جیسے کہ یہ پاکستان میں معاشی انقلاب کے راستے کی واحد رکاوٹ ہے، جس کا خاتمہ ہو گیا ہے، تبھی سب اس کا کریڈٹ لینے کیلئے چوڑے ہو رہے ہیں، جیسے کہ جون 2018 سے پہلے، جب پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں نہیں تھا، تو ہم معاشی انقلاب کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔ یہ حکمران یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس سٹیٹس ہو یا IMF کا پیکج، ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ اب پاکستان معاشی ترقی کرے گا، لیکن نہ ہی 22IMF پروگرام گیم چینجر ثابت ہوئے، نہ گرے لسٹ سے نکلنا، نا ہی CPEC کے پروجیکٹ اور نہ ہی پاور سیکٹرز میں چینی استعماری قرضے۔ بلکہ ہماری حالت بد سے بدتر ہوتی گئی۔

 

ایک وقت تھا جب ہندوستان میں کانگریس کی حکومت تھی تو کشمیر میں جاری جہاد امریکہ کے اسٹریٹیجک مفاد میں تھا، لہٰذا پاکستان سے اس جہاد کو فراہم کی جانے والی ہر قسم کی مدد پر امریکہ نے اپنی آنکھیں بند رکھیں۔ لیکن جب ہندوستان میں اس کی حامی جماعت بی جے پی کی حکومت قائم ہو گئی تو امریکہ نے کشمیر کے جہاد کو دہشت گردی قرار دیا اور پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری جہادی تنظیموں پر پابندی عائد کرے اور ان کو فراہم کی جانے والی ہر قسم کی معاونت کا خاتمہ کرے۔ لہٰذا مشرف نے کشمیری جہادی تنظیموں پر پابندی عائد کی اور اب ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کر کے جہادِ کشمیر کو فراہم ہونے والی ہر قسم کی مالی معاونت کو ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ FATF کے نفاذ نے ہماری معیشت کو بتدریج نقصان پہنچایا ہے اور عام آدمی اور دیگر طبقات کے لیے روز مرہ مالیاتی لین دین کو انتہائی مشکل اور غیر دوستانہ بنا دیا ہے۔

 

'غیر قانونی فنانسنگ' کو روکنے کے آڑ میں،FATF نامزد ممالک میں مالیاتی ترسیل کی نگرانی کرتا ہے، تاکہ مسلمانوں کے پیسے مغربی مفادات کے خلاف استعمال نہ ہوسکیں۔ اب یہ صرف کچھ وقت کی بات ہے کہ FATF پاکستان کو "وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا مقابلہ" کرنے کے پروگرام میں کب پھنساتا ہے اور پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے خفیہ بینک اکاؤنٹس اس کے سامنے واضح کر دے جن کو پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو برقرار رکھنے اور اسے محفوظ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

 

مغربی طاقتیں اور ان کے مالیاتی ادارے خود غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کا ایک بڑا نیٹ ورک ہیں۔ انہوں نے براہ راست استعمار اور ہمارے ایجنٹ حکمرانوں کے ذریعے ہماری لوٹی ہوئی دولت چھپا رکھی ہے۔ لہذا مغربی ممالک ترقی پذیر ممالک کو FATFکے معیار اختیار کرنے پر مجبور کرتے ہیں، جبکہ وہ خود اسے مسترد کرتے ہیں، اور ہمارے دشمنوں کو ہمارے خلاف دہشت گردی کے منصوبوں کو چلانے کے لیے غیر قانونی طور پر فنڈز فراہم کرتے رہتے ہیں۔

 

اے پاکستان کے مسلمانوں اور ان کی افواج !

 امریکہ کے قائم کردہ عالمی آرڈر کے تحت استعماری اداروں، جیسا کہ IMF، FATF کے مطالبات کو پورا کرنے سے پاکستان کی معاشی، مالیاتی، اندرونی و بیرونی خودمختاری کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان کی ہدایات پر چلنے سے 22 کروڑ کا ملک، جس کے پاس دنیا کے چھٹی بڑی فوج اور ایٹمی ہتھیار ہیں، عملاً نیپال اور بھوٹان بن چکا ہے۔ ہماری سیاسی و فوجی قیادت امریکہ کے مدار میں گھوم رہی ہے جبکہ کفار کے احکامات پر چلنے کے نتائج سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں خبردار کر چکے ہیں:

 

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَاٰمَنُوۡۤا اِنۡ تُطِيۡعُوۡا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يَرُدُّوۡكُمۡ عَلٰٓىاَعۡقَابِكُمۡ فَتَنۡقَلِبُوۡا خٰسِرِيۡنَ

"مومنو! اگر تم کافروں کا کہا مان لو گے تو وہ تم کو الٹے پاؤں پھیر کر (مرتد کر) دیں گے پھر تم بڑے خسارے میں پڑ جاؤ گے۔(آل عمران، 3:149)۔

 

تو وقت آگیا ہے کہ ذلت آمیز زندگی سے چھٹکارا حاصل کیا جائے اور نبوت کے نقشِ قدم پر خلافت قائم کی جائے جو امریکہ ورلڈ آرڈر اور اس کے آلہ کار استعماری اداروں کا انکار کرے گی، اور جہاد کشمیر اور غزوہ ہند کے لیے افواج اور امت کو متحرک کرے گی۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک