الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    15 من محرم 1442هـ شمارہ نمبر: 08 / 1442
عیسوی تاریخ     جمعرات, 03 ستمبر 2020 م

پریس ریلیز

مودی فوجی طاقت کے زور پر کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہا ہے مگر باجوہ-عمران حکومت امریکی حکم پر افواج پاکستان کو حرکت میں لانے سے انکاری ہے

 

مودی حکومت نے پچھلے چند مہینوں میں کرونا   وبا کے باوجود چار لاکھ تیس ہزار نئے ڈومیسائل مقبوضہ کشمیر میں جاری کئے تاکہ کشمیر میں مسلم آبادی کا تناسب تبدیل کر کے کشمیر پربھارتی قبضہ مستحکم کیا جا سکے۔ مودی یہ ناپاک منصوبہ یہودی ناجائز وجود  اورمشرقی ترکستان میں ملحدچینیوں کے طرزعمل کی پیروی میں مکمل کر رہا ہے۔ اس امر کی ضمانت دینے کیلئے کہ مودی کے اس منصوبے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو، باجوہ عمران حکومت امریکی ڈکٹیشن پر پاکستان کی جانباز افواج کی باگیں کَس کر انھیں قابو کرنے میں مصروف ہےاور افواج پاکستان اور عوام کو مسلسل بہلانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ آزادی کشمیر کیلئے افواج کو متحرک کرنے کی سب سے اہم ذمہ داری سے کنارہ کشی کا جواز پیش کر سکے۔ اس کے لئے کبھی یہ سرکار کشمیر کو اقوام متحدہ میں تقریر سے آزاد کرانے کی نوید سناتی ہے اورکبھی مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی طور پر اجاگر کرنے کیلئے او آئی سی کا اجلاس بلانے سے ، جبکہ حقیقتاً وہ کشمیریوں کو ناراض کرنے میں مصروف ہے تاکہ وہ پاکستانی افواج کی مدد سے ناامید ہو جائیں، اسی لئے FATF کے ایکشن پوائنٹس کے پیچھے چھپ کر ٹوٹی پھوٹی عسکری مدد کرنے والےجہادی ڈھانچے کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے سنجیدہ دفاعی ماہرین اس موقع کو کشمیر کی آزادی کا نادر موقع قرار دے رہے ہیں جب بھارت چین کے ساتھ الجھ چکا ہے ، اس کی افواج دو محاذوں پرتقسیم ہیں،اس کا اسلحہ کمزور، افواج کا مورال ڈاؤن اور کشمیری مزاحمت اپنے عروج پر ہے۔ اس صورتحال میں ہندو ریاست کو وقت دینا خود اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے کیونکہ ہندو ریاست کو جتنا وقت ملے گا، اتنی ہی وہ اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کرے گی۔  

   
            پاکستان کی سول اور فوجی قیادت  استعماری غلامی کے باعث کشمیر کو واپس لینے کے کئی مواقع  گنوا چکی ہے، جس میں 1948 میں مقبوضہ کشمیر فتح کرنے کے باوجود  سری نگر ائیر پورٹ کے دفاعی حصار توڑنے کیلئے بکتر بند مہیا نہ کرنا، 1962 کی چین بھارت جنگ کے دوران کشمیر فتح کرنے سے انکار، 1965 میں اَکنور کے محاذ پر آپریشنل pause کے باعث کشمیر تک پہنچنے کا راستہ فتح نہ کرنااور کارگل میں بین الاقوامی دباؤ قبول کرنا شامل ہیں  اور آج  ایک بار پھر باجوہ عمران سرکار اُسی تاریخ کو امریکی ڈکٹیشن پر دہرا رہی ہے۔ قیادت کی غداریوں اور عالمی طاقتوں و بین الاقوامی استعماری ڈھانچے  پر انحصار کے تباہ کن ویژن کے باعث پاکستان گورداسپور، حیدر آباد دَکن، بنگال، سیاچن اور کشمیر  کے تقریباً تین لاکھ مربع کلومیٹر علاقے کھو چکا ہے، جو آج کے پاکستان کا  ایک تہائی بنتا ہے۔  تو کوئی ہے جو آج اس غداری کے سلسلے کو روکے؟

 

اے افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران!ایسی ہر غداری ہزاروں لاکھوں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیٹوں کو اپنی جانوں کی قربانی، قید و بند، تشدد، عصمت دریوں اور غلامی کی صورت میں بھگتنی پڑی ہے۔  یہ حقائق چند صفحوں کی سیاہی نہیں، بلکہ مسلمانوں کے اس پاک خون سےعبارت ہے جن کی وقعت خانہ کعبہ سے افضل ہے۔کشمیریوں کی حالت پر دل میں کُڑھنے، اس پر افسوس کا اظہار کرنے اور اپنی بےبسی کا رونا کافی نہیں۔ جان لیں کہباجوہ عمران سرکار امریکی ڈیوٹی نبھا رہی ہے کہ کشمیر کیلئے ہماری افواج متحرک نہ ہو۔ حزب التحریر تمہیں مکمل منصوبے کے ساتھ خلافت کے قیام کیلئے بیعت کی دعوت دیتی ہے۔ دنیا کی تاریخ اکثریت نے نہیں بلکہ منظم اقلیت نے بدلی ہے۔  آج بھی یہ تبدیلی اللہ پر توکل کرنے والےسعد بن معاذ ﷜ کے طریقے کی پیروی کرنے والوں کے آگے بڑھنے کی منتظر ہے۔ پس آگے بڑھو تاکہ  کشمیری 73 سال کے اس جبر سے نجات حاصل کر سکیں۔

وَمَن يَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِ فَهُوَ حَسۡبُهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَٰلِغُ أَمۡرِهِۦۚ قَدۡ جَعَلَ ٱللَّهُ لِكُلِّ شَيۡءٖ قَدۡرٗا۔

"جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ اس کیلئے کافی ہو جاتا ہے  بے شک اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتا ہے،  اللہ نے ہر چیز کے لیے ایک اندازہ مقرر کر دیا ہے۔"(سورہ الطلاق:2)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک