الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    22 من محرم 1442هـ شمارہ نمبر: 10 / 1442
عیسوی تاریخ     جمعرات, 10 ستمبر 2020 م

پریس ریلیز

یقیناً صرف خلافت ہی ہماری ماؤں بہنوں کو تحفظ فراہم کرے گی، جو جمہوریت تلے بے آسرا ہیں

 

         10 ستمبر، 2020 کو پنجاب حکومت کے ترجمان نے یہ اعلان کیا کہ پولیس نے بارہ مشتبہ افراد کو پچھلی رات ہونے والے گینگ ریپ اور ڈکیتی کے سلسلے میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ماں اپنے تین بچوں سمیت لاہور-سیالکوٹ موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے، گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے سڑک پر رکی ہوئی تھی۔ خبر کا پتہ چلتے ہی سوشل میڈیا پر امت نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور تمام ملزمان کے لئے کڑی سے کڑی اور اسلامی سزاؤں کا مطالبہ کیا- یہ دردناک حقیقت سب پر عیاں ہو چکی ہے کہ جمہوریت ہماری ماؤں، بہنوں، اور بیٹیوں کو کسی بھی قسم کا تحفظ فراہم کرنے سے مکمل طور پر قاصر ہے۔ 6 ستمبر، 2020 کو پانچ سالہ ماورا کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی جس کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر کےلاش کو آگ لگا دی گئی۔ اس سے قبل جنوری 2018 میں سات سالہ معصوم زینب انصاری کو بھی اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنی قرآن کلاس کی طرف جا رہی تھی اور بعد میں اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ پاکستان میں موجود امت ان بھیانک اور دل دہلانے والے واقعات کا سن کر لرز جاتی ہے، لیکن یہ مسئلہ پاکستان تک محدود نہیں۔ پوری دنیا میں جمہوریت خواتین کو کسی بھی قسم کا تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ حال ہی میں، 7 ستمبر 2020 کو بھارت میں 86 سالہ بوڑھی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اور امریکہ، جو کہ جمہوریت کا علمبردار ہے، وہاں ہر پانچ میں سے ایک خاتون جنسی زیادتی کا شکار ہو چکی ہے۔

 

      اے پاکستان کے مسلمانو!

پاکستان سمیت دنیا بھر میں، جمہوریت ہماری ماؤں، بہنوں اور حتیٰ کہ ہماری معصوم بیٹیوں کو بھی کسی قسم کا تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ جمہوریت میں عدم تحفظ کی بنیادی وجہ اس نظام میں "آزادی" کی سوچ کا ترغیب دیا جانا ہے، جس کے تحت انسان کی جنسی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تمام راستوں کو حلال قرار دے دیا جاتا ہے اور قانون اور ریاست کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی قدغن نہیں ہوتی۔ جمہوریت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے سے اس لئے بھی قاصر ہے کہ وہ دین کو دنیاوی معاملات سے الگ کرتی ہے اور دین کو جمہوریت میں ثانوی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ یہ صرف الله سبحانہ و تعالیٰ کا خوف اور اس کے سامنے جوابدہ ہونے کا ڈر ہی ہے جو انسان کو حرام سے روکتا ہے اور کمزور پر ظلم ڈھانے سے باز رکھتاہے۔ پس، دین کے ذریعے انسان کی ضروریات اور خواہشات کو منظم کرنے کے بجائے، جمہوریت کا طریقہ کار یہ ہے کہ حرام کے تمام تر دروازے بغیر کسی رکاوٹ کے کھول دیے جائیں، جس کی وجہ سے ہراساں کیے جانے، زنا، غیر شرعی تعلقات، اور حتیٰ کہ جنسی زیادتی کے واقعات بھی معاشرے میں بڑھتے چلے جاتے ہیں۔

         رسول الله ﷺ نے فرمایا،   

وَلَيُتِمَّنَّ اللَّهُ هَذَا الأَمْرَ حَتَّى يَسِيرَ الرَّاكِبُ مِنْ صَنْعَاءَ إِلَى حَضْرَمَوْتَ مَا يَخَافُ إِلاَّ اللَّهَ

"الله ضرور اپنے دین کو مکمل فرمائے گا، یہاں تک کہ ایک مسافر سوائے الله کے خوف کے، بلا خوف و خطر سنا سے حضر الموت تک سفر کرے گا-" [بخاری]

 

         یقیناً یہ صرف خلافت کے دوبارہ احیا سے ہی ممکن ہو گا کہ مسافر، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، اپنے سفر میں باحفاظت اپنی منزل مقصود تک بغیر کسی نقصان کے پہنچ سکیں گے۔ اور جہاں تک ان لوگوں کا معاملہ ہے جو خلافت میں موجود تعلیمی نظام، میڈیا اور معاشرتی نظام کے بدولت قائم شدہ ایمانی ماحول کے باوجود اپنے تقویٰ کو بطور ڈھال استعمال نہیں کر پاتے، ان کے لئے خلافت کے قاضی الله کے نازل کردہ احکامات کے مطابق سخت ترین اور عبرت ناک سزائیں سناتے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ مِنْ خِلافٍ أَوْ يُنْفَوْا مِنَ الأَرْضِ ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ

"جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں اس لیے تگ و دو کرتے پھرتے ہیں کہ فساد برپا کریں اُن کی سزا یہ ہے کہ قتل کیے جائیں، یا سولی پر چڑھائے جائیں، یا اُن کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالے جائیں، یا وہ جلا وطن کر دیے جائیں، یہ ذلت و رسوائی تو اُن کے لیے دنیا میں ہے اور آخرت میں اُن کے لیے اس سے بڑی سزا ہے"

[سورة المائدہ: 33]

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک