ہالبروک اپنے زر خرید غلاموں سے ماہانہ رپورٹ لینے پاکستان آن پہنچا - حزب التحریر کے ملک گیر مظاہرے
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
سوٹ پینٹ میں ملبوس امریکی بھیڑیے این آر او زدہ حکمرانوں سے ماہانہ رپورٹ لینے کے لئے پاکستان آدھمکے ہیں۔ ہر قسم کی غیرت و حمیت سے عاری یہ حکمران سر جھکائے اور ہاتھ باندھے آج کے لات، منات اور عزۃ کے چرنوں میں مسلمانوں کو ذبح کر رہے ہیں۔ گزشتہ ۸ سالوں کے دوران ان حکمرانوں نے امریکی جنگ کو پاکستان کی جنگ بنانے کے لئے دل و جان سے امریکہ کا ساتھ دیا۔ اس ضمن میں ملک کے طول و عرض میں جگہ جگہ بم دھماکے کروائے گئے اور فوجی آپریشنوں کے ذریعے لاکھوں افراد کو اشتعال دلا کر انہیں دہشت گردی کی جنگ میں ایندھن بننے کے لئے تیار کیا گیا۔ اور اب ان حکمرانوں نے شمالی وزیر ستان کو غیر اعلانیہ طور پر امریکہ کے حوالے کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ تقریباً روزانہ ڈرون حملہ کرتا ہے اور پاکستان احتجاج کرنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتا۔ یہ ہے پاکستان کی "رِٹ آف دی سٹیٹ" جسے بچانے کے لئے قبائلی علاقہ جات اور سوات میں لاکھوں مسلمانوں کو دربدر ، ان کے گھروں پر بمباری اور سینکڑوں مسلمانوں کو شہید کیا گیا تھا۔ ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیںکہ ان میں اگر ذرہ برابر بھی غیرت باقی رہ گئی ہے تو وہ امریکی جنگ سے کنارہ کشی اختیار کریں، جو ان کے اپنے مطابق، پاکستان کو 35 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا چکی ہے۔ اگر ان حکمرانوں نے امریکی ڈکٹیشن پر عمل جاری رکھا تو پاکستان مزید انتشار کا شکا ر ہو گا۔ حزب التحریر نے امریکی وائسرائے کی آمد پر پاکستان کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔ لاہور میں یہ مظاہرہ کل پریس کلب کے باہر منعقد کیا گیا جبکہ کراچی ، اسلام آباد اور پشاور میں یہ مظاہرے آج منعقد کئے گئے۔ مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: "اے پاک فوج! ہالبروک کا انکار کرو - امریکی سفارتخانے کو مسمار کرو"، "No more Muslim Blood for Obama's Crusade" وغیرہ۔ مزیدبرآں مقررین نے اپنے خطاب میں اس امرپر زور ڈالا کہ پاکستان سے امریکی اثر و رسوخ اور دہشت گردی کی کاروائیوں کا خاتمہ خلافت کے انعقاد کے ذریعے ہی ممکن ہے اور امت اور اہل طاقت کو چاہئے کہ وہ حزب کے ساتھ مل کر اس عظیم فرض کو سر انجام دیں۔