المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 29 من ربيع الاول 1445هـ | شمارہ نمبر: 15 / 1445 |
عیسوی تاریخ | ہفتہ, 14 اکتوبر 2023 م |
پریس ریلیز
حکمران ہماری مسلح افواج کو فلسطین آزاد کرانے کے رب ذوالجلال کے حکم سے نہیں روک سکتے
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے فلسطین کی حمایت میں افواج پاکستان کو فوری طور پر متحرک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے۔ درحقیقت، جیسے ہی فلسطین پر حملہ ہوا، پوری امت اپنی افواج کی طرف متوجہ ہو گئی، بالکل اسی طرح جیسے ایک بیمار باپ اپنی ضرورت کے وقت اپنے قابل ترین بیٹے کی طرف رجوع کرتا ہے۔ لیکن جہاں تک پاکستانی لیڈرشپ کا معاملہ ہے، تو انھوں نے جتنےعذر تراشے، سب ہی منافقت پر مبنی اور باطل تھے۔
1۔ فوجی افسران کا یہ عذر ،کہ ہم حکمرانوں کے حکم کے منتظر ہیں، لغو اور باطل عذر ہے۔
حکمرانوں کے حکم کا انتظار عبث ہے۔ مقبوضہ زمینوں کو آزاد کرانا اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا حکم ہے، اور اس پر عمل درآمد ابھی اور اسی وقت ہونا چاہئے۔ فلسطین کے مسلمانوں کی مزاحمت، اگرچہ بہت بہادرانہ اور عظیم ہے، لیکن وہ یہودی وجود کو ختم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ان کی مدد اور حمایت کرنا ہمارے فوجی افسران پرلازم ہے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
﴿وَاِنِ اسۡتَـنۡصَرُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ فَعَلَيۡكُمُ النَّصۡرُ﴾
"اور اگر وہ دین میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر ان کی مدد کرنا واجب ہے۔" (الانفال، 9:72)
2۔ یہ عذر کہ حکمران اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حکم پر عمل کرنےسے منع کر سکتے ہیں، بالکل باطل ہے۔
یہ بات واضح ہے کہ حکمران ایسے بیانیے معاشرے میں اور خصوصاً فوجی افسران کے درمیان پھیلا رہے ہیں تا کہ وہ ہمارے فوجی افسران کو فلسطین آزاد کرانے سے روک سکیں۔ حکمران چاہتے ہیں کہ ہماری فوجیں مسلمانوں کے خلاف حکمرانوں کا ساتھ دیں۔ تاہم اگر فوجی افسران حکمرانوں کی بات مانتے ہیں تو وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ناراضگی مول لینگے۔ اوراگر افسران حکمرانوں کی نافرمانی اور اللہ کی اطاعت کریں، تو وہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوں گے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا،
«لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ»
"خالق(اللہ) کی معصیت (نافرمانی)میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں۔"(احمد، طبرانی)۔
3۔یہ عذر کہ فلسطین کے مسلمانوں کی مدد نہ کرنے کا گناہ اور وبال صرف حکمرانوں کے سر ہے، ہمارے سر نہیں، یہ بھی بالکل باطل ہے۔
فرعون کے لشکر کو بھی فرعون جیسی ہی سزا ملی۔ مقبوضہ زمینیں آزاد کرانے کا حکم صرف قیادت کے لیے نہیں ہے بلکہ تمام فوجی افسران کے لیے ہے۔ اگر قیادت اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حکم کی تعمیل نہیں کرتی، تو اسے ہٹا کر تبدیل کیا جانا چاہیے۔ اس لیے کوئی افسر نہ بھولے اور نہ ہی خود کو بھولنے پر مجبور کرے کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
وَقَالُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعۡنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوۡنَا السَّبِيۡلَا
"اور وہ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہم نے اپنے سرداروں اور بڑے لوگوں کا کہا مانا تو انہوں نے ہم کو رستے سے گمراہ کردیا۔" (الاحزاب، 33:67)۔
اے افواج پاکستان میں موجود صلاح الدین کے فرزندو!
امت ایک تاریخی تبدیلی سے گزر رہی ہے، پس اس کے ساتھ کھڑے ہوں۔ یہ وقت گناہ اور غفلت کو توبہ، اطاعت اور اللہ کی راہ میں جہاد سے تبدیل کرنے کا ہے۔ اپنے کندھے حزب التحریر کے کندھوں سے ملائیں، جس کے امیر شیخ عطا بن خلیل ابو الرشتہ ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں فتح کی تکبیریں بلند کرنے کے لیے قدم بڑھائیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
﴿سُبۡحٰنَ الَّذِىۡۤ اَسۡرٰىبِعَبۡدِهٖ لَيۡلاً مِّنَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ اِلَى الۡمَسۡجِدِالۡاَقۡصَا الَّذِىۡ بٰرَكۡنَا حَوۡلَهٗ﴾
"پاک ہے وہ ذات جو ایک رات اپنے بندےکو مسجدالحرام سے مسجد اقصیٰ لے گیا جسکے گردا گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں ۔" (الاسراء،17:1)۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس
https://domainnomeaning.com/ur/index.php/%D9%85%DB%8C%DA%88%DB%8C%D8%A7-%D8%A2%D9%81%D8%B3/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86/3272.html#sigProId39c94b1222
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |