الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    27 من ربيع الاول 1445هـ شمارہ نمبر: 14 / 1445
عیسوی تاریخ     بدھ, 11 اکتوبر 2023 م

پریس ریلیز

فلسطینی مسلمان شہریوں کا وقار اور صبر کے ساتھ شہادت کو گلے لگانا ہمارے مسلمان فوجی افسران کیلئے سبق ہے کہ وہ مسجد الاقصی کی آزادی کیلئے آگے بڑھیں

 

فلسطین کی آزادی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج بھیجنے کے لیے پاکستان کی قیادت پرمسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے۔ پس اس بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک نیا بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔کچھ عناصر کی جانب سے یہ پوچھا جا رہا ہے کہفلسطینیوں کو اپنی جانیں دینے کی کیا ضرورت ہے جبکہ سب کو معلوم ہے کہ  آخر میں جانی نقصان فلسطینیوں کا ہی  زیادہ ہو گا؟ اس حوالےسے مندرجہ ذیل نکات قابل غور ہیں۔

 

1۔ فلسطین کے مسلمان بڑی تعداد میں شہید ہو رہے ہیں۔ تاہم جن مسلمانوں کے گھر تباہ ہو رہے ہیں، جن کے بچے شہید ہو رہے ہیں اور جو اس جنگ کی پوری قیمت برداشت کر رہے ہیں، وہ اپنی مشکل ترین صورتحال کا کوئی گلہ اور شکایت نہیں کر رہے، بلکہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ وہ، صبر، استقامت اور مزاحمت کا مظاہرہ کرر ہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ وہ بلاوجہ شہید نہیں ہو رہے ہیں۔ وہ جنت کے اعلیٰ درجات میں سعادت کی ابدی زندگی کے لیے شہادت کو گلے لگا رہے ہیں۔

 

2۔ جو بھی قیامت کے دن اپنے انجام کے حوالے سے ڈرتا ہے، اس کے لئے فلسطین کے مسلمانوں میں ایک عظیم نمونہ ہے ۔ ان کی جان و مال کا نقصان ہمارے ضمیروں کو جھنجھوڑ رہا ہے۔ ان کی یہ عظیم قربانی ہم سب کو بے مثال انداز میں سوچنے، بولنے اور مطالبہ کرنے پر مجبور کر رہی ہے کہ ہمارے فوجی افسران فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور رب کے سامنے اعلان کریں کہ،" اے اللہ! ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ ہمارے مال و جان ہم سے جنت میں داخلے کے عوض قبول کر لیجئے۔"

 

3۔فلسطین کی صورتحال کسی تجزیے، سازشی تھیوری یا بہت ہی پیچیدہ حکمت عملی کی محتاج نہیں۔ صورتحال بالکل واضح ہے۔ اب یہ صرف ایمان کا مسئلہ ہے، یہ تقویٰ کا مسئلہ ہے کہ مسلح افواج کی جانب سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی راہ میں جہاد کیا جائے۔ یہ وہن یعنی دنیا کی زندگی سے محبت اور موت سے خوف سے نجات حاصل کرنے کا مسئلہ ہے۔ ہمارے فوجی افسران اپنی بٹالینز کو متحرک کریں، اور جو بھی غدار ان کے راستے میں آئے ،اسے دبوچ لیں۔

 

4۔ جہاں تک "روبیضہ"، یعنی ذلیل حکمرانوں اور ان کے خوشامدیوں کا تعلق ہے، تو جب فلسطین کے مسلمان شکایت نہیں کر رہے، تو ان کا وکیل بن کر کو ئی بھی ان کی جانب سے شکایت کیوں کرے، اور وہ بھی تم جیسے گھٹیا لوگ کس منہ سے شکایت کر رہے ہیں؟ اپنے فرض سے غفلت برتتے ہوئے اپنے لیے بہانے بنانا بند کریں۔ اس وقت کی مسلمانوں کی بد ترین صورتحال بھی تم کو اس بات پر مجبور نہیں کررہی کہ تم استعمار کی غلامی چھوڑ دو۔ اب بھی، تم یہودی وجود کے ساتھ نارملائزیشن (تعلقات قائم کرنے) اور اس کے قبضے کو قانونی شکل دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہو۔ ایک جانب ہٹ جاؤ، ورنہ تم کوہٹا دیا جائے گا۔

 

اے افواج پاکستان میں موجود صلاح الدین کے فرزندو!

آپ پر تمام تر ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ بہترین تجارت کا انتخاب کرو۔ اپنے خون اور گولہ و بارود سے اپنے دین کے حق میں طوفانوں  کا رخ پھیر دو۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

﴿اِنَّ اللّٰهَ اشۡتَرٰىمِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اَنۡفُسَهُمۡ وَاَمۡوَالَهُمۡ بِاَنَّ لَهُمُالۡجَــنَّةَ‌ ؕ يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَيَقۡتُلُوۡنَ وَيُقۡتَلُوۡنَ

"بیشک اللہ نے مسلمانوں سے انکے مال اور جان خریدلیے ہیں اس بدلے پر کہ ان کے لیے جنت ہے،اللہ کیراہ میں لڑیں تو ماریں اور مریں۔"(التوبہ،9:111)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک