المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر
ہجری تاریخ | 29 من شـعبان 1440هـ | شمارہ نمبر: 1440 / 031 |
عیسوی تاریخ | اتوار, 05 مئی 2019 م |
پریس ریلیز
1440 ہجری کےمبارک ماہِ رمضان کے ہلال کی رویت کا اعلان
﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَن كَانَ مَرِيضاً أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلاَ يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُواْ الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُواْ اللّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴾
”(روزوں کا مہینہ) رمضان کا مہینہ (ہے) جس میں قرآن (اول اول) نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور (جس میں) ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور (جو حق و باطل کو)الگ الگ کرنے والا ہے، تو جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو چاہیئے کہ پورے مہینے کے روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں (رکھ کر) ان کا شمار پورا کرلے۔ اللہ تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا اور (یہ آسانی کا حکم) اس لئے (دیا گیا ہے) کہ تم روزوں کا شمار پورا کرلو اور اس احسان کے بدلے کہ اللہ نے تم کو ہدایت بخشی ہے تم اس کو بزرگی سے یاد کر واور اس کا شکر کرو“(البقرۃ:185)۔
تمام تعریفیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے اور درود و سلام پہنچے رسول اللہﷺ، ان کے اہل بیت، صحابہؓ اور اُن پر جنہوں نے آپ ﷺکی پیروی کی،اور اسلامی عقیدے کو اپنے افکار اور احکام شریعہ کو اپنے اعمال اور فیصلوں کی بنیاد بنایا۔ البخاری نے اپنی صحیح میں محمد بن زید سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے ابو ہریرہؓ کو یہ کہتے سنا، ”رسول اللہﷺ، درودو سلام ہو ان پر اور ان کے اہل بیت پر، نے کہا ،یا انہوں نے یہ کہا کہ ابو القاسم نے کہا:
صوموا لِرُؤيتِهِ وأَفْطِرُوا لرؤيتِهِ فإنْ غُـبِّيَ عليكم فأَكْمِلُوا عِدَّةَ شعبانَ ثلاثين
”جب (رمضان کا) چاند دیکھا جائے تو روزہ شروع کر دو اور جب (شوال کا) چاند دیکھا جائے تو روزہ افطار کر دو اور اگر بادل ہوں تو شعبان کے تیس دن پورے کرو“۔
اتوار کو غروب آفتاب کے بعد یعنی پیر کی رات رمضان کے مبارک مہینے کے نئے چاند دیکھنے کی شہادتوں کی شرعی تقاضوں کے مطابق جانچ پڑتال کرنے کے بعد اس بات کا علان کیا جاتا ہے کہ کل بروز پیر ماہ مبارک رمضان کا پہلا دن ہے۔۔۔۔
یہ ماہ مقدس اس وقت آیا ہے جب ہم امت اور اس پر مسلط بدمعاش حکمرانوں کے درمیان تناز عے کی شدت کو دیکھ رہے ہیں ۔ یہ بدمعاش حکمران اپنے استعماری آقا ،کافر مغرب، کی خدمت کرنے پر کمر بستہ ہیں۔ یہ الجزائر اور سوڈان میں اس بات کی پوری کوشش کررہے ہیں کہ مغرب پر انحصار ختم نہ ہو اور امت کو اپنے رب کی شریعت کے سائے میں ایک امتِ واحدہ بننے سے روک رہے ہیں جس رب نے یہ حکم دیا ہے کہ یہ امت ایک ہو ، توحید کے کلمے کو مضبوطی سےپکڑے اور Sykes–Picot (سائیکس –پیکو) منصوبے کی تمام نشانیوں کو تار تار کردے جس نے امت کو منتشر کررکھا ہے۔۔۔۔اگرچہ افواج اور سیاست دانوں میں مغرب کی پیروی کرنےوالوں نے مصر، تیونس اور دیگر علاقوں میں عرب بہار کو اس کے اصل اہداف کے حصول سے دور رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے، لیکن حزب التحریر پوری اسلامی امت سے درخواست اورالتجاء کرتی ہے کہ وہ اِس عظیم موقف کو اختیار کریں جو ان کے رب کو راضی کرنے والا ہے اور ان کے گناہوں کو دھونے والا ہے، اور ان کے خلاف ہونے والی زبردست سازشوں کو ختم کرنے والا ہے، یہ وہ موقف ہے جو بے عزتی کا خاتمہ کرنے والا ہے اور عزت کو تمام علاقوں میں بحال کرنے والا ہے۔
ہم پہلے بھی کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ کامیابی حکومت کو گرانے کے بعد اس متبادل نظام کے قیام کے بعد ہی ملے گی جس سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے، ورنہ ایسی جدوجہد اور انقلاب کا کوئی فائدہ نہیں جو ہمیں اُسی مقام پر لے آئے جہاں سے ہم چلے تھے یعنی ایک ایسی حکومت آجائے جوکچھ نئے اور پرانے چہروں کے ساتھ پرانی حکومت کا ہی تسلسل ہو۔ ہم مسلمانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے باوضو ہاتھوں سے حزب التحریر کے ہاتھ کو تھام لیں جو سیاسی و فکری جدوجہد کرتی ہے، چالاک مغرب کی سازشوں کو بے نقاب کرتی ہے اور آپ کو اسلام کی سچی راہ سے آگاہی فراہم کرتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کے ہاتھوں سے نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی شکل میں کامیابی عطا فرمائے۔ اور ہوسکتا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ حزب التحریر کے امیر، مشہور فقہی، عطا بن خلیل ابو الرشتہ کے ہاتھوں عظیم الشان کامیابی عطا فرمائے اور آپ انہیں خلیفہ کی حیثیت سے بیعت دیں کہ وہ آپ پر اللہ کی کتاب اور رسول اللہﷺکی سنت کے مطابق حکمرانی کریں، اور آپ اللہ کی شریعت کے سائے میں زندگی گزاریں اور اسلام کی دعوت کو پورے دنیا تک لے جائیں جو کہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت و رہنمائی ہے۔
اے مسلم افواج کے افسران!
یہ جان لو کہ اللہ اس دین کو کامیابی عطا فرمائے گے ، اور اگر اس کام کے لیے آپ آگے نہیں بڑھیں گے تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ دوسرے مخلص انسانوں کو چُن لے گا جنہیں وہ اس عزت سے نوازنا چاہے گا اور ان کے ہاتھوں اس دین کو کامیابی عطا فرمائے گا، لہٰذا اس عظیم عزت کے حصول کو اپنے ہاتھ سے جانے نہ دیں اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رضا اور دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے اپنی امت کا ساتھ دیں۔
یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں اپنی جانب سے، حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے سربراہ کی جانب سے اور ان تمام لوگوں کی جانب سے جو امیر حزب التحریر، مشہور فقہی عطا بن خلیل ابو الرشتہ کی قیادت میں کام کرتے ہیں، تمام مسلمانوں کو اس ماہ مقدس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ ہمیں اس رحم، اور مغفرت کےمہینے میں جہنم کی آگ سے نجات کا پروانہ عطا فرمائیں، اور ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں لیلۃالقدر نصیب فرمائے اور اس کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے۔۔۔
اے اللہ ، جو زمین و آسمان کا مالک ہے، نبوت کے طریقے پر قائم ہونے والی دوسری خلافت کے پہلے خلیفہ کو ہمیں جلد از جلد بیعت دینے کی سعادت نصیب فرما۔۔۔۔
اللھم آمین آمین آمین
والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پیر کی رات، یکم رمضان المبارک، 1440 ہجری
صلاح الدين عضاضة
ڈائریکٹرمرکزی میڈیا آفس حزب التحریر
المكتب الإعلامي لحزب التحرير مرکزی حزب التحریر |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon تلفون: 009611307594 موبائل: 0096171724043 http://www.domainnomeaning.com |
فاكس: 009611307594 E-Mail: E-Mail: media (at) domainnomeaning.com |