الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ سوڈان

ہجری تاریخ    25 من رجب 1438هـ شمارہ نمبر: HTS 39/1438
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 22 اپریل 2017 م

پریس ریلیز

﴿بَشِّرِ الْمُنَافِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا- الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا

"بشارت سنا دو منافقوں کو کہ ان کے لیے دکھ دینے والا عذاب ہے۔ وہ لوگ جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں ، کیا وہ ان کے پاس عزت ڈھونڈتے ہیں ، سو یقینا عزت اللہ ہی کی ہے ساری کی ساری "(النساء:139-138)

 

رواں سال ماہ رجب میں پیشگی منظوری کے باوجود جھوٹی انتظامیہ اپنی ہی کہی بات سے مکر گئی اور مجاز  حکام کی طرف سے 2 اپریل2017 کو جاری اجازت نامے کے باوجود 25 اپریل 2017 کو" ایک امت۔۔۔ایک جھنڈا۔۔۔ ۔خلافت راشدہ کے تلے" کےعنوان سےمنعقد کی جانے والی عوامی خطاب کی تقریب کو روکنے، لوگوں کو اللہ کے دین کی دعوت سے روکنے اور انہیں امت کے منصوبے، خلافت،پر ملنے سے روکنے کے لیے اپنی وہ فورسز  بھیجیں جو کہ صرف ظلم اور تاریکی کی قوتیں ہیں۔ یہ تقریب خلافت کے خاتمے کے چھیانوے سال مکمل ہونے کی یاد میں سمباط میں الرابطہ میدان چوک پر اسلامی  جماعتوں کے کچھ راہنماؤں اور علماء  کی شراکت سے منعقد کی جانا تھی۔

 

یہ  انتظامیہ سوڈان میں امریکی منصوبے کی تکمیل کی جانب گامزن ہے جو کہ جنوبی سوڈان کی علیحدگی کے بعد سیکولرازم کا کھلا ارتکاز، اسلامی علامات کو بدنام کرنا، اور وفاقیت، خودمختاری ، اور کوٹہ سسٹم کے ذریعے  بقیہ سوڈان کو تباہ کرناہے۔ اقتدار کی بددیانت کرسی کے بدلے میں یہ لوگ ایک ایسی حکومت کا حصہ بنے ہیں جو کہ دشمن کے منصوبے کی تکمیل میں مصروف ہے۔

 

ایک اسلامی خطاب کی تقریب کو روکنا حکومت کا امریکی سفارتخانے اور اس کے پیچھے واشنگٹن میں بلیک ہاوس کے قرب کا ذریعہ ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت اسلام کے خلاف جنگ میں اپنے آقا امریکہ کی خوشنودی کے لیے اس  کے پیچھے صف بند ہو رہی ہے، چاہے اس خوشنودی کی قیمت اللہ کی راہ سے پیچھے ہٹنا، اسلام اور اس کے داعیوں کے خلاف لڑنا، اور رب العالمین کا غضب ہی کیوں نہ ہو۔

 

حزب التحریر ولایہ سوڈان ، نبوت کی طرز پر خلافت کے قیام کے ذریعے ، اسلامی قوانین کے نفاذ اور اسلامی طرز زندگی کے احیاء، مسلمانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، امت کو نشاط ثانیہ کے منصوبے پر اور اطاعت گزاری کی زندگی پر اکٹھا کرنے کے لیے کام  جاری رکھے گی۔ تاریخ  دعوت کے حاملین اور ان کے حامیوں میں سے ہیروزکی قربانیوں  کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی اور تاریخ ان بزدلوں اور منافقوں کی ذلت کو بھی ہمیشہ یاد رکھے گی جنہوں نے اللہ کی اطاعت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے اور دشمن کے تلوے چاٹتے ہیں، ان سے دوستی کرتے ہیں ، مومنین پر سختی کرتے ہیں اور  کفار کی جانب  نرمی برتتے ہیں اور یقیناً یہ صریح نقصان ہے ۔

 

﴿إِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ أَلَيْسَ الصُّبْحُ بِقَرِيبٍ

"ان کے (عذاب کے) وعدے کا وقت صبح ہے۔ اور کیا صبح قریب ہی نہیں ہے؟" (ھود:81)

 

ابراہیم عثمان (ابوخلیل)

ولایہ سوڈان میں حزب التحریرکے ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ سوڈان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 0912240143- 0912377707
http://www.domainnomeaning.com
E-Mail: Spokman_sd@dbzmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک