بسم الله الرحمن الرحيم
پریس ریلیز
خرطوم میں پاکستانی سفیر نے حزب التحریر ولایہ سوڈان کے وفد سے وعدہ کیا کہ وہ ان کی جماعت کی جانب سے قیدیوں اور مغویوں کی رہائی کے لیے لکھے گئے خط کو حکومت تک پہنچائیں گے
بدھ6 اپریل 2016 کو حزب التحریر ولایہ سوڈان کے ایک وفد ، جس کی قیادت سوڈان میں ولایہ کمیٹی کے رکن استاد سلیمان الدسیس، ولایہ کمیٹی کے رکن استاد عبد اللہ عبد الرحمن اور حزب کے رکن استاد بشیر احمد شامل تھے، نے خرطوم میں پاکستانی سفیر کو ایک بیان حوالے کیا جس کا عنوان ہے :" حزب التحریر پرظلم کا خاتمہ کرو، خلافت کے عظیم داعیوں کی مدد میں حق کی آواز کو بلند کرو"۔ یہ بیان حزب التحریر ولایہ پاکستان کے میڈیا آفس نے جاری کیا تھا۔
وفد نے بیان کے بارے میں سفیر کو مطلع کرنے کے بعد ان سے مطالبہ کیا کہ اس کو حکومت پاکستان تک پہنچا دیں۔ سفیر کو حزب التحریر اور اس کے نصب العین کے بارے میں بتا یا گیا جو کہ اسلامی زندگی کا از سر نو آغاز ہے اوریہ نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کے قیام کے ذریعےسے ہو گا۔ حزب کے وفد نے سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پیغام کو اسلام کے لئے حکومت تک پہنچائیں کہ قیدیوں اور مغویوں کو فوراً رہا کیا جائے اور ان کی مدد کی جائے۔
پاکستانی سفیر نے اس پیغام اور بیان کو اپنی حکومت تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔
ابراہیم عثمان (ابوخلیل)
ولایہ سوڈان میں حزب التحریر کے ترجمان
ہجری تاریخ :28 من جمادى الثانية 1437هـ
عیسوی تاریخ : بدھ, 06 اپریل 2016م
حزب التحرير
ولایہ سوڈان