المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 4 من شـعبان 1437هـ | شمارہ نمبر: PN16029 |
عیسوی تاریخ | بدھ, 11 مئی 2016 م |
نوید بٹ کو رہا کرو
راحیل-نواز حکومت نوید بٹ کو قید رکھ کر خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتی
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہاتھوں پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کےاغوا کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: “حق کی آواز، دین کی پکار، خلافت کے داعی، نوید بٹ کو رہا کرو“، “ظالم حکمرانوں کے سامنے حق کی دیوار، نوید بٹ کو رہا کرو“۔
نوید بٹ کو چار سال قبل آج ہی کے دن لاہور میں ان کے گھر کے سامنے اس وقت انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اغوا کیا تھا جب وہ اپنے تین بچوں کو اسکول سے لے کر گھر پہنچے ہی تھے۔ نہ تو کیانی-زرداری حکومت اور نہ ہی اب راحیل-نواز حکومت یہ ہمت پیدا کرسکی کہ نوید بٹ کی گرفتاری کو قبول کر لیں اور انہیں عدالت کے سامنے پیش کریں یا انہیں رہا کر دیں۔ یقیناً نوید بٹ پاکستان میں اسلام اور خلافت کے مضبوط اور طاقتور داعیوں میں سے ایک ہیں اور چار سال تک غیر قانونی حراست میں رکھنے کے باوجود انہیں رہا نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس مرد مؤمن کے ارادوں کو نہ تو توڑ سکے اور نہ ہی کمزور کرسکے ہیں۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو آزمائشوں سے گزارتے ہیں اور ان کی استقامت کے ذریعے ظالم حکمرانوں کی نام نہاد طاقت کو بے نقاب کرتے ہیں کہ اگر تم میرے ایک مخلص بندے کو حق کی دعوت سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکے تو کیسے میرے امر، دین حق، اسلام کو غالب ہونے سے روک سکتے ہو۔ لیکن یہ بات بھی صرف عقل والوں کو ہی سمجھ میں آتی ہے ورنہ بے وقوف حکمران فرعون کی طرح اپنی طاقت کے زعم اور نشےمیں ظلم کرتے چلے جاتے ہیں اور بل آخر اسی کے انجام کا شکار ہو کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خود کو جہنم کا حق دار ثابت کردیتے ہیں۔ تو حزب التحریر راحیل-نواز حکومت سے یہ کہتی ہے کہ وہ عقل کے ناخن لے اور نوید بٹ کو رہا کر دے ورنہ اس ظلم کا بدلہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ لیں گے اور اللہ کی پکڑ بہت ہی سخت ہوتی ہے۔
وَلاَ تَحْسَبَنَّ ٱللَّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ ٱلظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ ٱلأَبْصَارُ ط مُهْطِعِينَ مُقْنِعِى رُءُوسِهِمْ لاَ يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَآءٌ
“اور مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کر رہے ہیں اللہ ان سے بے خبر ہے۔ وہ اِن کو اُس دن تک کی مہلت دے رہا ہے جب آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی (اور لوگ) سر اوپر اٹھائے دوڑ رہے ہوں گے، خود اپنی طرف بھی ان کی نگاہیں لوٹ نہ سکیں گی اور ان کے دل (خوف کے مارے) ہوا ہو رہے ہوں گے” (ابراہیم:43-42)
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |
Image Gallery
https://domainnomeaning.com/ur/index.php/%D9%85%DB%8C%DA%88%DB%8C%D8%A7-%D8%A2%D9%81%D8%B3/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86/908.html#sigProId23dbf12b8d