الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    14 من شوال 1443هـ شمارہ نمبر: 63 / 1443
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 14 مئی 2022 م

پریس ریلیز

 

روپے کی گرتی قدر ہو، یا مہنگائی کا طوفان، جمہوری سرمایہ دارانہ پالیسیوں  نے معیشت کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے، صرف خلافت انقلابی اسلامی پالیسیوں کے ذریعے خود کفالت پر مبنی معیشت کی تعمیر کرے گی

 

غلامی پر مبنی معاشی ڈھانچے ، سٹرکچر اور فریم ورک  سے کبھی آزاد قوم جنم نہیں لے سکتی۔ ستر سال سے نافذ  جمہوری سرمایہ دارانہ پالیسیوں کا نتیجہ یہ ہے کہ تیل کی بین الاقوامی  قیمت بڑھ جائے تو معیشت ہچکولے کھانا شروع ہو جاتی ہے، اور اگر امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود بڑھا دے تو ڈالر آسمان پر چڑھنا شروع ہو جاتا ہے،  اگر ایل این جی کے سودے زیادہ ریٹ پر طے ہو جائیں تو معیشت بحران کا شکار، اور اگر روس یوکرین جنگ ہو جائے تو اشیاء خوردو نوش عوام کی پہنچ سے باہر ۔ ہم پوچھتے ہیں کہ یہ کیسی معیشت ہے جو ہر وقت  وینٹی لیٹرپر جان بلب رہتی ہے اور جس کا خمیازہ عوام کو خالی پیٹ، گرمی میں بغیر بجلی،  راتوں کو جاگ کر گزارنے کی  کی صورت میں بھگتنا پڑتی ہے؟ اس پر مستزاد،  ان حکمرانوں کو شرم بھی نہیں آتی کہ یہ اُسی  آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو ملک کیلئے دوا سمجھتے ہیں جن کی ڈکٹیشن کو وہ 21 دفعہ پہلے بھی نافذ کر چکے ہیں اور جس کا نتیجہ مغرب پر مکمل انحصار کی صورت میں نکلا ہے، جس کے باعث ہماری خودمختاری بھی بڑی حد تک ختم ہو چکی ہے۔

 

 

بےشک غلامی پر مبنی معاشی ڈھانچے ، سٹرکچر اور فریم ورک  سے کبھی آزاد قوم جنم نہیں لے سکتی۔ درآمدات پر منحصر پاکستانی معیشت ہمیشہ ڈالر بحران کا شکار رہے گی، جس کو حل کرنے کیلئے آئی ایم ایف معاشی سرگرمی کو روکنے کی شرائط عائد کرتا ہے، تاکہ درآمدات گھٹ کر رہ جائیں اور ڈالر کا بحران اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو جائے، حالانکہ اس کا حل Import substitution ،  انڈسٹریلائزیشن کی  خودکفالت کی مختصر المدت اور طویل المدت پالیسیاں اور مسلم علاقوں کو ایک ملک میں جوڑنا ہے،اور  ایسا صرف خلافت کرتی ہے ۔ جمہوری حکمران ایسا کبھی نہیں کریں گے اور ہمیشہ مغرب کی غلامی جاری رکھیں گے۔ برآمدات پر منحصر پاکستانی معیشت ہمیشہ اپنی خودمختاری پر کمپرومائز کرے گی  اور جی ایس پی پلس جیسے "مراعات" کیلئے نبیﷺ کی حرمت کو بھی داؤ پر لگائے گی، حالانکہ آزاد قوم کی معیشت کبھی برآمدات پر منحصر نہیں ہو سکتی۔ خلافت ڈالر کے بجائے سونے اور چاندی میں بین الاقوامی تجارت کرکے ڈالر کی اجارہ داری ختم کرے گی اور ملکی معیشت کو مقامی آبادی کی ڈیمانڈ پر منحصر کرے گی تاکہ خلافت ایک آزاد خارجہ پالیسی کے ساتھ دعوت و جہاد کے ذریعے اسلام کا پیغام دنیا بھر تک پہنچا سکے۔ ان جمہوری حکمرانوں کے وہم و گمان میں بھی ایسا ویژن موجود نہیں، کیونکہ یہ  غلامی کے عادی ہیں۔  

 

 

وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے مخلص فوجی افسران اس جمہوری تماشے کو"نیوٹرل" ہو کر کندھا دینا بند کر دیں۔ تم لوگوں نے اس قوم کے دفاع کی اور تمہاری روحوں نے اللہ کے احکامات پر چلنے کی قسم کھائی ہے، اور تم سب اللہ کے سامنے بغیر چاند ستارے کندھوں پر سجائے پیش کئے جاؤ گے، جہاں تم سب کو اپنی حاصل طاقت کے بارے میں جواب دہ ہونا پڑے گا۔ آگے بڑھو، اور خلافت کے قیام کیلئے نصرہ دو، اور اپنی گردنوں کو آزاد کرو۔ حزب التحریر مکمل تیاری کے ساتھ تمہیں پکارتی ہے۔

۔﴿إِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهُۥ بَعِيدٗا۔  وَنَرَىٰهُ قَرِيبٗا﴾

"ان کی نظر میں یہ دور کی کوڑی ہے، جبکہ ہم اسے پاس ہی دیکھتے ہیں"۔(سورہ المعارج: 6-7)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

 

 

۔﴿إِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهُۥ بَعِيدٗا۔  وَنَرَىٰهُ قَرِيبٗا﴾

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک