الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    5 من محرم 1442هـ شمارہ نمبر: 03 / 1442
عیسوی تاریخ     پیر, 24 اگست 2020 م

پریس ریلیز

مہم: صرف خلافت ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے افواج پاکستان کو حرکت میں لائے گی

#KhilafahWillLiberateKashmir

 

خلافت کے داعیوں نے پاکستان میں خلافت کے قیام کے مطالبے کی ملک گیر مہم شروع کی ہے جو کشمیر کی آزادی کے لیے افواج کو حرکت میں لائے گی۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان مودی کی ہندو افواج کے گھیراؤ کے فتنے کا سامنا کرتے ہوئے دوسرے سال میں داخل ہو گئے ہیں جو ان کے جسموں کو پیلٹ گنوں کے چھروں سے چھلنی، پاک دامن مسلمان بہنوں کی بے حرمتی اور جوان و بوڑھےمردوں کو شہید کررہے ہیں۔ اس انتہائی تکلیف دہ صورتحال میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا حکم دشمن سے لڑنے کا ہے ، اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا، 

وَاقۡتُلُوۡهُمۡ حَيۡثُ ثَقِفۡتُمُوۡهُمۡ وَاَخۡرِجُوۡهُمۡ مِّنۡ حَيۡثُ اَخۡرَجُوۡكُمۡ‌

"اور ان کو جہاں پاؤ قتل کردو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے وہاں سے تم بھی ان کو نکال دو"(البقرۃ، 191)۔ 

  

پاکستان کے حکمرانوں کی جانب سے دکھائی جانے والی ایک سال سے زائد کی غفلت سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ جمہوریت، جو کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی نافرمانی پر مبنی نظام ہے، کبھی بھی ہماری قابل اور لڑنے کے لیے تیار افواج کو حرکت میں نہیں لائے گی۔ پاکستان کے حکمرانوں نے نا صرف پاکستان کی افواج کو شہادت اور کامیابی کے شرف کو حاصل کرنے سے روک رکا ہے بلکہ انہوں نے  جہاد کو ناانصافی اورکشمیریوں سے دشمنی سے تعبیر کر کے جنگ لڑنے کے قابل تمام مسلمانوں کو بھی اس شرف  کو حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔ واشنگٹن میں بیٹھے اپنے آقاؤں کے احکامات ملنے کے بعد عمران خان نے 18 ستمبر 2019 کو کہا تھا، "پاکستان میں جو بھی کشمیر میں لڑنا چاہتا ہے یا جہاد کے لیے کشمیر جانا چاہتا ہے تو وہ کشمیریوں کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کرے گا۔۔۔۔جس کسی نے بھی  کوئی ایسی  کوشش کی تو وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کا بھی دشمن ہوگا"۔

 

اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں  صرف وہی ریاست افواج کو حرکت میں لائے گی جو ہر چیز سے بڑھ کر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حکم کو اہمیت دیتی ہو، اور ایسی ریاست صرف نبوت کے نقش قدم پر قائم خلافت ہوتی ہے۔ جہاد مسلم امت کا زیور ہے اور امت جنت کے حصول کے لیے اپنی جان و مال کو قربان کردیتی ہے، ظالم کی جڑ کاٹ ڈالتی ہے اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے نام کو بلند کرتی ہے۔ خلافت امت کا تاج ہے جو اسلام کی دعوت کی علم بردار ہوتی ہے، اسلام کے نفاذ کے لیے نئے نئے علاقے کھولتی ہے اورہر اس دشمن کو بھاگنے پر مجبور کرتی ہے جس نے مسلمانوں کی سرزمین پر قبضہ کیا ہو۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو! 

خلافت کے داعیوں نے ملک گیر مہم شروع کی ہے جس میں خلافت کی بحالی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، جو پھر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حکم کی اطاعت میں جہاد کا آغاز کرے گی۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم خلافت کے داعیوں کی مکمل حمایت کریں  جو اس وقت لوگوں سے عوامی مقامات  اور نجی محفلوں میں بااثر افراد سے خطاب کررہے ہیں اور سوشل میڈ یا پر بھی اس مہم کو چلا رہے ہیں۔ ہم سب پر لازم ہے کہ ہم خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے اس جدوجہد کا حصہ بن جائیں تا کہ ہمارے معزز افسران و سپاہی بالآخر اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے آزاد چھوڑ دیے جائیں۔

 

اے افواج پاکستان میں موجود مسلمانو! 

یہ محرم الحرام کا مہینہ ہے، وہ مقدس مہینہ جس سے ہمارے اسلامی کیلنڈر، ہجری، کی ابتداء ہوتی ہے۔ آپ کے عظیم آباؤاجداد، انصار مدینہ نے رسول اللہﷺ کو نصرۃ فراہم کی تھی تا کہ آپﷺ ہجرت فرما کر اسلام کی حکمرانی کی ابتداء فرمائیں۔ مدینہ میں اسلامی ریاست کی قیام کے بعد ہی انصار نے دشمنوں کے خلاف ایک کے بعد ایک کامیابی حاصل کی، اور امت کے لیے اس راہ کا تعین کردیا جس پر چل کر اُس نے کئی صدیوں تک اسلام کی بالادستی کو برقرار رکھا۔ اب اسلام کی بالادستی کے نئے دور کا انتظار ہے۔ اور وہ نیا دور اُس وقت شروع ہوگا جب آپ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں گے۔  حز ب التحریر آپ سے مطالبہ کرتی ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری ادا کریں،  لہٰذ ااس پکار کا جواب دیں!

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک