الأربعاء، 25 جمادى الأولى 1446| 2024/11/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    4 من ذي القعدة 1441هـ شمارہ نمبر: 72 / 1441
عیسوی تاریخ     جمعرات, 25 جون 2020 م

پریس ریلیز

  • مودی کی جانب سے کشمیر کوبھارتی یونین میں شامل  کرنے کے اقدام کے خلاف باجوہ-عمران حکومت کے فوجی کارروائی سے گریز نے خطے میں بھارت کی علاقائی بالادستی کی خواہش کوشہ دی ہے

 

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے 24 جون 2020 کو مسلمانوں سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا،"جس علاقے پر اس وقت بھارت قابض ہے وہ درحقیقت پاکستان کا حصہ ہے کیونکہ اس کے لوگ پاکستان میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں اور بھارت کے جانب سے ان کو دبانے کی تمام تر کوشش کے باوجود ان لوگوں نے  اس کی حکمرانی اور رِٹ کو مسترد کردیا ہے"۔ تاہم جس طرح باجوہ-عمران حکومت نے پہلے افغانستان میں امریکا کے بھرم کو بچانے کے لیے افغان طالبان کے ساتھ بات چیت میں کرائے کے سہولت کار کا کردار ادا کیا، اب یہ حکومت  امریکی خواہش پر خطے میں بھارتی بالادستی کے قیام کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کررہی ہے۔ 5 اگست 2019 کو مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی زبردستی بھارتی یونین میں شمولیت کے فیصلے کے بعد باجوہ-عمران حکومت نے یہ واضح کردیا تھا کہ مودی کو پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کسی جوابی حملے سے بے فکر رہنا چاہیے۔ 17 اگست 2019 کو اُس وقت کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یہ اعلان کیا تھا کہ، "موجودہ صورتحال میں لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی کشمیر کاز سے غداری ہو گی"۔ لائن آف کنٹرول کو نئی ریڈ لائن قرار دے کر باجوہ-عمران حکومت نے مودی کو اس بات کا گرین سگنل دے دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو مکمل طور پر اپنے قابو میں کر لے۔  خطے میں امریکی منصوبے کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر ٹرمپ نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیےاور جنرل باجوہ کے کردار پر واشنگٹن نے اپنی رضا مندی کا اظہار کیا جس کے انعام میں اسے 19 اگست2019 کو تین سال کی ایکسٹینشن دی گئی۔

 

باجوہ کی مدت ملازمت میں ایکسٹینشن کے بعد باجوہ-عمران حکومت کے مجرمانہ طور پر فوجی ایکشن سے مکمل گریز نے' ہندو توا' کے نظریاتی انتہاپسندوں کو شہ دی ۔ اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنا کر کہ  پاکستان کی افواج کے شیربیڑیوں میں بیرکوں میں قیدرہیں ، باجوہ-عمران حکومت نے بھارت کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ کشمیر کے مسلم سرزمین کی بندر بانٹ پر  چین سے مقابلہ کرنے کی ہمت کرے۔ اس وقت بھی امریکا خطے میں بغیر کسی مزاحمت کے بھارتی بالادستی کے قیام کے اپنے منصوبے میں باجوہ-عمران حکومت کی اطاعت پرحد درجہ انحصار کررہا ہے تا کہ بھارت چین کو محدود کرنے اور خطے میں اسلام کی بالادستی روکنے میں اس کی مدد کرسکے۔

 

اے افواج پاکستان میں موجود مسلمانو!

واشنگٹن میں بیٹھے اپنے آقاوں کی خوشنودی کے لیے باجوہ-عمران حکومت آپ کو بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں آپ کی ماؤں ، بہنوں اور بھائیوں پر ہندو افواج کے شدید مظالم پر "تحمل" کا مظاہرہ کرنے پر مجبور کرتی ہے تا کہ دشمن ہم پرغالب آئے اور انعام کے طور پرہماری زمینیں غنیمت میں تقسیم کر لیں۔ اگر آپ کو لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت دی جائے تو آپ کے پاس اتنی طاقت اور صلاحیت موجود ہے کہ آپ مودی کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردیں کیونکہ وہ ایک ایسی فوج کی قیادت کررہا ہے  جو اندرونی طور پر منقسم ہے اور اس کے حوصلے پست ہیں جبکہ آپ متحد ہیں اور ایمان کی طاقت آپ کی استعداد میں کئی گنا اضافہ کردیتی ہے۔ اگر آپ کو حرکت میں آنے کی اجازت دی جائے تو آپ کی پاس اتنی طاقت ہے کہ آپ امریکی منصوبے کو ملیا میٹ کردیں کیونکہ امریکا اس وقت فوجی اور معاشی لحاظ سے تھک چکا ہے۔ اس وقت دنیا کے دور دراز علاقوں میں امریکا کی پالیسیوں کی کامیابی کا انحصار دوسرے ممالک کی افواج کے حرکت میں آنے یا  نہ آنے پر ہے۔ تو آپ کس بات کا انتظار کررہے ہیں جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ، جو تمام مخلوقات کا خالق ہے، نے آپ کو اس امر کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ  میدان جنگ میں آپ کے ساتھ ہے،

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ قَاتِلُواْ الَّذِينَ يَلُونَكُم مِّنَ الْكُفَّارِ وَلِيَجِدُواْ فِيكُمْ غِلْظَةً وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ

"اےاہلِ ایمان! اپنے نزدیک کے  کافروں سے جنگ کرو اور چاہیئے کہوہ تم میں سختی (قوت جنگ) پائیں۔ اور جان رکھو کہ اللہپرہیز گاروں کے ساتھ ہے"(التوبہ:123)۔  

 

نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے لیے ابھی نصرہ فراہم کریں کہ جس کے بعد آپ کو دشمنوں کو مار بھگانے کا موقع ملے گا۔ امیر حزب التحریر شیخ عطا بن خلیل ابو الرشتہ  کو نصرہ فراہم کریں تا کہ مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی  اور کامیابی و شہادت کے حصول کے لیے ایک خلیفہ راشد آپ کی قیادت کرے۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک