الجمعة، 27 جمادى الأولى 1446| 2024/11/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    10 من رمــضان المبارك 1441هـ شمارہ نمبر: 56 / 1441
عیسوی تاریخ     اتوار, 03 مئی 2020 م

خلافت کے داعی  اور امریکی راج کے خلاف سیاسی مزاحمت کی علامت،

نوید بٹ پچھلےآٹھ سال سے خفیہ ایجنسیوں کے زندان خانوں میں قید ہیں

 

اس سال 11 مئی کو حزب التحریر کے ولایہ پاکستان میں ترجمان نوید بٹ کو خفیہ ایجنسیوں کے زندان خانوں میں قید  ہوئےآٹھ سال پورے ہو جائیں گے۔ پاکستان پر بمباری کی نیت سے آنے والے بھارتی پائلٹ ابی نندن کو ایک دن میں رہا کرنے والی اور  بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشنیادیو کو بیوی سے ملانے کیلئے سفارتی سطح پر خصوصی انتظامات کرنے والی اس باجوہ عمران سرکار اور اس کے پیشرو حکومتوں  نےنوید بٹ کو ان کے خاندان سے کسی بھی قسم کے رابطےیا خیر خبر تک سے محروم رکھا ہوا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۖ 

"محمداللہکےپیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل ہیں "(الفتح:29)۔

 

لیکن ان امریکی ایجنٹ حکمرانوں کے ہاں الٹی گنگا بہتی ہے، ان کی ساری لچک، جھکاؤ اور نرمی کفار کیلئے ہے۔ کفار پر ان کی عنایات اور نوازشیں ہیں لیکن مسلمانوں سے یہ آہنی بلکہ بارودی زبان میں بات کرتے ہیں۔ جبکہ حدیث قدسی ہے،

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ

"رسول اللہ نے فرمایا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے کہا، جو کوئی میرے دوست کو نقصان پہنچائے گا میں اس کے خلاف اعلان جنگ کردوں گا"(بخاری

چار بچوں کے والد، 51 برس کے نوید بٹ  اس امت اور پاکستان کے قابل فخر سپوت اور آئیڈیالوجیکل سیاستدان ہیں جو اس بات کے اہل ہیں کہ قیام خلافت کےبعد  حکمرانی کی ذمہ داری نبھائیں ۔ ان کا تعلق ایک معزز کشمیری گھرانے سے ہے جو اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے۔ انہیںیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی  لاہور میں داخلہ ملا اور اپنی قابلیت کی بنا ء پر ان کا تبادلہ یونیورسٹی آف الینوئے، امریکہ ہوگیا جہاں سے انہوں نے گریجویشن مکمل کی۔ وہ   امریکہ میں   نجی سیکٹر میں نوکری کررہے تھے جب انہوں نے مسلم علاقوں میں خلافت کے دوبارہ قیام کی جدوجہد میں شامل ہونے کے لئے  ایک پر تعیش  زندگی  چھوڑ کر پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا۔انہوں نے سینکڑوں پریس ریلیززوں، درجنوں پریس کانفرنسوں ، بیسیوں سیمیناروں اور کانفرنسوں میں خطابات، بیسیوں آرٹیکلز اور ہزاروں بااثر لوگوں سے ملاقاتوں کے ذریعے حکمرانوں کی امریکی غلامی اور اسلام و مسلمانوں سے غداری کو بے نقاب کیا ۔ انہوں نے لوگوں کو اسلام میں خلافت کی فرضیت اور اس کے ڈھانچے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے پاکستان کے طول و عرض کا سفر کیا۔ اس دوران قید و بند کا بھی سامنا کیا۔ یاد رہے کہ فروری 2018 میں مسنگ پرسن کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال نوید بٹ کے پروڈکشن آرڈر  جاری کرکے یہ فیصلہ دے چکے ہیں کہ نوید بٹ خفیہ ایجنسیوں کی قید میں ہیں۔

 

نوید بٹ کو اس وقت اغوا کیا گیا  جب امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑ دینے اور ایبٹ آباد پر امریکی افواج  کے حملے کو نہ روکنے کے خلاف  حزب التحریر نے محاسبے کی مہم چلائی  اور حکمرانوں کی امریکی غلامی کو زبردست طریقے سے بے نقاب کیا ۔ نوید بٹ نے حزب التحریر  کی اس مہم کی قیادت کی اور انتہائی سختی سے پاکستان کی سیاسی  و فوجی قیادت  میں موجود غداروں کے امریکہ سے تعاون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان حکمرانوں کے پاس نوید بٹ کورہا کرکے   اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کا یہی موقع ہے۔  اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا،

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

"بے شک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے"(البروج:10)

 

حالات   باجوہ-عمران  حکومت کے سامنے ہیں کہ  شدید  مظالم کے باوجودحزب التحریر اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئی، بلکہ  مسلمانوں میں عموماً اور افواج میں خصوصاًحزب التحریر  کے اثرورسوخ میں اضافہ ہی ہوا ہے کیونکہ مسلمان ان کی عزت کرتے ہیں  جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے لیے سختیاں برداشت کرتے ہیں۔

 

ہماری  اللہ سبحانہ و تعالیٰ  سے دعا ہے کہ وہ  یوسف علیہ السلام کی مانند نوید بٹ کو  زندان سے نکال کر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کے مطابق حکمرانی کے عظیم اعزاز کی جانب پلٹائیں  اور  وہ دن  ظالموں پر بہت سخت ہو گا اور جو عذاب اور  سزا اللہ کے ہاں ظالموں کا انتظار کر رہی ہے وہ سخت ترین ہے۔

 ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Media

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک