الجمعة، 27 جمادى الأولى 1446| 2024/11/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    23 من ربيع الاول 1441هـ شمارہ نمبر: 1441/23
عیسوی تاریخ     بدھ, 20 نومبر 2019 م

پریس ریلیز

باجوہ-عمران حکومت آئی ایم ایف(IMF) کی شرائط کو پورا کررہی ہے

اوراسے پاکستان کی معاشی کامیابی کی طور  پر پیش کررہی ہے

عمران خان نے 19 نومبر 2019 کو ایک پرجوش ٹویٹ میں دعویٰ کیا، ”بلا آخر پاکستان کی معیشت صحیح سمت میں چلنا شروع ہو گئی ہے اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کو بطور ثبوت پیش کیا۔  کرنٹ اکاونٹ خسارہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب درآمدی اشیاء کی قیمت برآمدی اشیاء کی قیمت سے زائد ہوجائے۔ لیکن  پاکستان کے معاملے میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی سےکسی بھی طور پر خوشی منانے کا جواز نہیں بنتا کیونکہ درآمدی بل میں کمی کی وجوہات جاننے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مقامی معیشت کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔درآمدی بل میں کمی کی بنیادی وجہ گاڑیوں اور مشینری کی درآمدات میں کمی ہے کیونکہ پاکستان کی صنعتیں عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی تباہ کن شرائط کی وجہ سے مفلوج ہو چکی ہے۔ آئی ایم ایف کی تباہ کن استعماری شرائط کے تحت توانائی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا گیا، ٹیکس بڑھائے گئے اور روپے کو کمزور کیا گیا جس کی وجہ سے مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہوگیا۔ اسی طرح آئی ایم ایف کی شرائط نے مقامی پیداواری عمل کو اس قدر مہنگا بنا دیا ہے کہ  روپے کی قدر میں زبردست کمی  کے ذریعے عالمی مارکیٹوں میں پاکستانی اشیاء کو نسبتاً سستا کردینے کے باوجودمعیشت پر  اس کے منفی اثرات  کو ختم نہیں کیا جاسکا۔

 

تو پاکستان کے حکمران آئی ایم ایف کی شرائط پورا کرنے پر خود کو شاباش دے رہے ہیں جبکہ اس وقت معیشت مفلوج ہے اور بے روزگاری بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا انتہائی مشکل بنادیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا مقصد پاکستان کی معیشت کو بحال کرنا نہیں ہے بلکہ اس کی توجہ کا مرکز بین الاقوامی تجارت میں امریکی ڈالر کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں ڈالر کے ذخائر بہتر ہوں اور اس کی نشانی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی ہے۔ ان اہداف کے حصول کے دوران یہ نہیں دیکھا جاتا کہ  مقامی معیشت پر اس کی وجہ سے  کس قدر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

 

معیشت کی بحالی کا صرف اور صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ موجودہ سرمایہ دارانہ معاشی نظام کو ختم کرکے اس کی جگہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے احکامات پر مبنی معاشی نظام نافذ کیا جائے۔ اسلام سونے اور چاندی کو کرنسی قرار دیتا ہے، لہٰذا نبوت کے طریقے پر قائم خلافت  کی کرنسی سونے اور چاندی کی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہوتی ہے۔ خلافت درآمدات اور برآمدات میں سونے اور چاندی کو بطور کرنسی استعمال کرے گی۔ سونے اور چاندی کا بین الاقوامی تجارت میں بطور کرنسی استعمال امریکی ڈالر کی بالادستی کو ختم کردے گا جو کہ ایک کاغذی کرنسی ہے اور اس کی اپنی کوئی قیمت نہیں ہے جس کو استعمال کر کے امریکا کرنسی کی شرح تبادلہ پر اثرانداز ہوتا ہے۔ مقامی معیشت میں سونے کے دینار اور چاندی کے درھم اشیاء کی قیمتوں  اور پیداواری لاگت میں استحکام کا باعث بنیں  گے جبکہ اس وقت کاغذی کرنسی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے اچانک کمر توڑ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آئیں ہم سب اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کی بحالی کے لیے جدوجہد کریں تا کہ دنیا میں حقیقی معنوں میں خوشحالی دیکھ سکیں اور آخرت میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل ہوسکے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

﴿ وَابۡتَغِ فِيۡمَاۤ اٰتٰٮكَ اللّٰهُ الدَّارَ الۡاٰخِرَةَ‌ وَلَا تَنۡسَ نَصِيۡبَكَ مِنَ الدُّنۡيَا‌ وَاَحۡسِنۡ كَمَاۤ اَحۡسَنَ اللّٰهُ اِلَيۡكَ‌ وَلَا تَبۡغِ الۡـفَسَادَ فِىۡ الۡاَرۡضِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡمُفۡسِدِيۡنَ

”اور جو (مال) تم کو اللہ نے عطا فرمایا ہے اس سے آخرت کی بھلائی طلب کیجئے اوردنیا سے اپنا حصہ نہ بھلائیے اور جیسی اللہ نے تم سے بھلائی کی ہے (ویسی) تم بھی (لوگوں سے) بھلائی کرو۔ اور ملک میں طالب فساد نہ ہو۔ کیونکہ اللہ فسادکرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا  (القصص 28:77) ۔

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک