الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    15 من رجب 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/41
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 23 مارچ 2019 م

پریس ریلیز
23 مارچ کا دن اس بات کا اعلان تھا کہ اس خطے کے مسلمانوں کو ہندو بالادستی ہرگز قبول نہیں مگر

آج پاکستان کے حکمران ہندو ریاست کو خطے کے مسلمانوں پر بالادستی قائم کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں

23مارچ کے دن پاکستان کے مسلمان اپنے آباؤ اجداد کو یاد کرتے ہیں کہ جنہوں نے انگریزوں کے تسلط کے خلاف جدوجہدکی ، اور جو اس بات کو تسلیم کرنے کے لیے ہرگزتیار نہیں تھے کہ ان کے معاملات پر ہندوؤں کو بالادستی حاصل ہو۔ اس خطے کے مسلمانوں کا مقصد اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی تھا ، اسی چیز نے انہیں ایک طویل سرتوڑ جدوجہد کے لیے متحرک کیا۔ہمارے آباؤ اجداد پر یہ واضح تھا کہ ظالم اور عدل و انصاف کی صف سے عاری ہندوؤں سے امن و تحفظ کی توقع رکھنا عبث ہے۔ پاکستان کا وجود اسی حقیقت کا مستقل اظہار ہے۔ لیکن پاکستان کے موجودہ حکمرانوں نے خطے کی تاریخ سے حاصل ہونے والے اس اہم سبق کو فراموش کر دیا ہے ۔ وہ سات دہائیوں سے کشمیر کے مسلمانوں پر جاری ہندوریاست کے شدید ظلم و ستم کے باوجود اس سے امن کی بھیک مانگ رہے ہیں اور اس امید پر انہیں رعایتیں فراہم کر رہے ہیں کہ شاید ظالم ہندوکو مسلمانوں پر رحم آ جائے اور وہ کشمیر کے مسلمانوں کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیں ۔ اس حد تک کہ انہوں نے ہندو ریاست کی تائید کرتے ہوئے کشمیر پر ہندو مشرکین کے تسلط کے خلاف جاری مسلح مزاحمت کو ‘دہشت گردی’ قرار دے دیا ہے ۔ پاکستان کے حکمران چاہتے ہیں کہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف بھارت کی طرف سے فوج اور اسلحہ بارود کے استعمال اور کشمیری مسلمانوں کے بے دریغ قتل کے خلاف صرف زبان استعمال کی جائے اور علامتی احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ظالم ہندوسے جس قدر نرمی کا طرزِعمل اختیار کیا جائے گا اسی قدر اس کی سرکشی میں اضافہ ہو گا۔

23 مارچ کا دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ اس خطے کے مسلمانوں نے ہندوؤں کی بالادستی کو اس وقت بھی قبول نہیں کیا جب وہ انگریز استعمار کے تحت تھےاور انگریزوں کے خطے سے چلے جانے کے بعد ہندو ؤں کی متوقع جارحیت کی پیشگی روک تھام کی تھی۔ تو آج جب مسلمانوں کے پاس ایک ایٹمی طاقت اور دنیا کی ساتویں سب سے بڑی فوج کا حامل ملک پاکستان موجود ہے ، اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کے مسلمانوں پر واضح کر دیا ہے کہ ان کی بہادر افواج کس قدر صلاحیت کی حامل ہیں ،تو وہ کس طرح کئی دہائیوں سے جاری ہندو ریاست کی ننگی جارحیت کے جواب میں restraintکی پالیسی اختیار کر سکتے ہیں ۔

ہندو ریاست کی جارحیت کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہو گا جب پاکستان خلافت بنے گا ، جس کا قیام ہمارے آباؤ اجداد کا خواب تھا ،جو ریاستِ مدینہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سیاسی و عسکری منصوبہ بندی کے ذریعے ہندو ریاست کی طاقت و قوت کا اسی طرح خاتمہ کرے گی جس طرح رسول اللہ ﷺ نے آٹھ سال پے در پے اقدامات کر کے بالآخر مشرکین مکہ کی طاقت و قوت کا خاتمہ کیا تھا ۔ اور ثوبانؓ نے روایت کیا کہ

 

عِصابتان من أُمّتي أَحْرَزَهُما اللّـهُ من النار: عِصابةٌ تغزو الهندَ، وعِصابةٌ تكون مع عيسى ابن مريم عليهما السلام

”میری امت کے دو گروہوں کو اللہ نے جہنم کی آگ سے محفوظ کردیا ہے۔ ایک وہ جو ہند فتح کرے گا اور دوسرا وہ جو عیسٰی ابن مریم علیہ اسلام کے ساتھ ہوگا“(احمد، النسائی)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک