الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    20 من شوال 1439هـ شمارہ نمبر: PR18043
عیسوی تاریخ     بدھ, 04 جولائی 2018 م

 
افغانستان میں امن امریکی قبضےکو مضبوط کر کے نہیں بلکہ امریکہ کو خطے سے نکال کر قائم ہوگا

  • پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت افغان مجاہدین کے ہاتھوں امریکہ کی شکست کو فتح میں بدلنے کے لیے کام کررہی ہے

 

امریکی نائب سیکریٹری خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیاایلس ویلز سے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے بعد آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا جس میں یہ کہا گیا کہ، “خطے میں امن اور استحکام کے لیے دونوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اس ہدف کے حصول کے لیے اقدامات پر بات چیت کی۔ دونوں نے مختلف سطحوں پر رابطوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا”۔  حزب التحریر ولایہ پاکستان ایلس ویلز کے دورے اور پاکستانی حکام کی جانب سے اسے کرائی جانے والی یقین دہانیوں کو مسترد کرتی ہے کیونکہ یہیقین دہانیپاکستان و افغانستان کے مسلمانوں کے مفادات سے ٹکراتی ہے۔

 

امریکی نائب سیکریٹری خارجہ نے  کابل کے دورے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا۔ پاکستان روانگی سے قبل اسکی جانب سے بیان دیا گیا کہ،” سیاسی عمل کا حصہ بننے سے انکار ناقابل قبول ہے  اور وہ طالبان جو افغانستان میں نہیں ہیں امن بات چیت میں رکاوٹہیں”۔یہ بیان اس حقیقت کو  واضح کردیتا ہے کہ امریکہ چند ہزار مخلص افغان مجاہدین  کے ہاتھوں شدید زچ اور پریشان ہو چکا ہے کیونکہ تمام تر سیاسی و فوجی دباؤ کے باوجود ایک بارپھر افغان مجاہدین نے امریکی افواج کے انخلاء سے قبل کسی قسم کی بات چیت کو مسترد کرتے ہوئے اپنے حملے تیز کردیے ہیں۔  جب صورتحال یہ ہے کہ امریکہ   زخموں سے چور چور ہوچکا ہے تو خطے میں مستقل امن کے لیے پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت کو اپنے افغان مسلمان بھائیوں کی بھر پور مدد کرنی چاہیے تا کہ جس طرح سوویت روس افغانستان سے دم دبا کر بھاگا تھا ، امریکہ بھی ہمارے خطے سے نکلنے پر مجبور ہو جائے۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت مسلسل افغانستان میں یقینی امریکی شکست کو فتح میں بدلنے کے لیے ہر طرح کا جتن کررہی ہے یہاں تک کہ پچھلے مہینے افواج پاکستان کی قیادت نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس لمبی جنگ میں  امریکہ کو فاتح دیکھنا چاہتے ہیں۔ کیا افغانستان میں امریکہ کی کامیابی پاکستان کے مفاد کے خلاف نہیں جبکہ کئی بار پاکستان کی سیاسی وفوجی قیادت اس بات کا اظہار کرچکی ہے کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے اور امریکہ پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کو نظر اندازکررہا ہے؟

 

امریکہ اس وقت ایک زخمی بوڑھےدرندےکی مانند ہے جو خود سے شکار نہیں کرسکتا اور دوسروںکی قوتپر انحصار کرتا ہے۔ امریکہ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت کی مدد کے بغیر نہ تو افغانستان پر حملہ کرسکتا تھا،نہ قبضہ کرسکتا تھا اور نہ ہی اتنی لمبی جنگ لڑسکتا تھا اور آج جب امریکہ کو خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے سیاسی حل کی ضرورت ہے تو اس کے لیے بھی وہ پاکستان کی سیاسی وفوجی قیادت کی جانب دیکھ رہا ہے۔ تو درحقیقت  طاقت امریکہ کے پاس نہیں بلکہ  پاکستان کے پاس  ہے۔ آج اگر پاکستان کوایک مخلص قیادت نصیب ہو تو خطے سے امریکہ کو نکال باہر کرنا کوئی مشکل امر نہیں۔ لہٰذا حزب التحریر ولایہ پاکستان افواج پاکستان میں موجودمخلص مسلمانوں سے یہ کہتی ہے کہ وہ موجودہ غدار قیادتوں کو ہٹا کر نبوت کے طریقے پر پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کونصرۃفراہم کریں۔ پھر خلیفہ راشد پاکستان کی مسلم افواج اور خطے کے مخلص مجاہدین کی مدد سے امریکہ کو خارش زدہ کتے کی طرح بھاگنے پر مجبور کردے گا اور عالمی طاقت کا رتبہ اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھین لے گا۔ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد سے یہ کچھ مشکل نہیں۔

 

إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَٱلَّذِينَ آمَنُواْ فِى ٱلْحَيَاةِ ٱلدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ ٱلأَشْهَادُ

“یقینا ہم اپنے رسولوں اور مؤمنوں کی اس دنیاوی زندگی میں اور قیامت کے دن بھی مددکریں گے۔”(غافر:51)

 

 ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک