الجمعة، 27 جمادى الأولى 1446| 2024/11/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    12 من رمــضان المبارك 1438هـ شمارہ نمبر: PR17045
عیسوی تاریخ     بدھ, 07 جون 2017 م

پاک-افغان خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکہ و بھارت کی موجودگی ختم کرو

یہی وقت ہے کہ ہمارے دشمنوں سے اتحاد کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے

مضبوط خلافت راشدہ قائم کی جائے

  

31 مئی 2017 کو کابل میں ہونے والے خوفناک دھماکے اور افغان حکومت کے ساتھ ہونے والی زبانی جنگ کے تناظر میں پاکستان کی فوجی قیادت 6 جون 2017 کو اکٹھی ہوئی۔ بدقسمتی سے پاکستان کی فوجی قیادت نےاس بات کا ادراک نہیں کیا کہ خطے میں دہشت گردی کی وجہ امریکہ و بھارت کی موجودگی ہے۔ بلکہ اس کی جگہ فوجی قیادت نے کابل میں موجود امریکی کٹھ پتلی حکومت کو اپنے تعاون کا یقین دلایا اور ان کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی کیونکہ وہ پاکستان کو اس کا ذمہ دار ٹہرا رہے ہیں۔ کابل میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کا فائدہ صرف امریکہ کو ہے کیونکہ اس کو بہانا بنا کر وہ افواج پاکستان پر اپنے دباؤ میں اضافہ کررہا ہے کہ افغانستان میں موجود اس کے فوجیوں کے تحفظ کے لیے وہ قبائلی مزاحمت کے خلاف جنگ تیز سے تیز تر کردیں۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی ایک کھلی حقیقت ہے کہ خطے میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے امریکی سی آئی اے اور بھارتی را کا ہاتھ ہے تا کہ ہمارے دشمنوں کے عزائم کی تکمیل ہو سکے، اور اس کا ثبوت ریمنڈ ڈیوس کا واقع، کلبھوشن یادیو اور ٹی ٹی پی کے ترجمان کے اعترافی بیانات ہیں۔

 

دہشت گردی کے پیچھے امریکی و بھارتی ہاتھ بے نقاب ہو چکا ہے لیکن اس کے ساتھ ایک بات اور بھی بے نقاب ہو چکی ہے اور وہ یہ کہ پاکستان کے حکمرانوں نے دہشت گردی کے اس سانپ کا سر کچلنے سے انکار کیا ہے۔ دہشت گردی کا یہ سانپ امریکہ و بھارت کی موجودگی ہے۔ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ پاکستان کے حکمران امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات اور بھارت کے ساتھ “تحمل” اور “نارملائیزیشن ” کی پالیسی اپنا کر ہمارے دشمنوں کی دہشت گرد کارروائیوں کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔ آج پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے اس کے دروازے   کھلے ہیں اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک پاکستان میں موجود ہے۔ آج پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے امریکہ افغانستان میں اپنے فوجیوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی فوج کو اپنے حق میں استعمال کرتا ہے اور اس کے جواب میں افغانستان کے دروازے بھارتی کلبھوشن یادیو نیٹ ورک کے لیے کھول دیتا ہے۔ ہمارے زبردست جانی و مالی نقصان کی وجہ ہماری حکومت کا ہمارے ہی دشمنوں کے ساتھ اتحاد ہے۔ یہ حکومت ہمارے دشمنوں سے اظہار محبت کرتی ہے اور انہیں ہمارے ملک میں اڈے اور ملکی وسائل فراہم کرتی ہے جس کے باعث انہیں ہمارے خلاف اپنے عزائم کی تکمیل میں انتہائی آسانی فراہم ہوجاتی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

إِن يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُواْ لَكُمْ أَعْدَآءً وَيَبْسُطُواْ إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوءِ وَوَدُّواْ لَوْ تَكْفُرُونَ

“اگر وہ تم پر کہیں قابو پالیں تو وہ تمہارے (کھلے)دشمن ہو جائیں اور برائی کے ساتھ تم پر دست درازی اور زبان درازی کرنے لگیں اور (دل سے) چاہنے لگیں کہ تم بھی کفر کرنے لگ جاؤ”(الممتحنہ:02)۔

 

جب تک ہمارے خطےمیں امریکہ و بھارت کی موجودگی برقرار رہے گی ہم کبھی اپنے دشمنوں کے ہاتھوں اپنی تباہی و بربادی کو ختم ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ ہماری افواج یہ صلاحیت رکھتی ہیں کہ وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حکم کے مطابق معاملات کو چند گھنٹوں میں سیدھا کردیں اگر انہیں ایک مخلص قیادت میسر ہو۔ وہ امریکی و بھارتی سفارتی مشنز کو بند کرسکتے ہیں جو سانپ کے گھروندے ہیں جہاں قاتل اور بم دھماکوں کے ماسڑ مائینڈ پناہ لیتے ہیں۔ وہ ان تمام غیر ملکی نیٹ ورکس کو ملک بدر کرسکتے ہیں جنہیں ویزے دے کر کھلی چھوٹ فراہم کی گئی ہے۔ لیکن یہ معاملات صرف اسی صورت میں عملی شکل اختیار کرسکتے ہیں جب ہماری افواج پاکستان میں خلافت راشدہ کی واپسی کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں۔  

  

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک