الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ عراق

ہجری تاریخ    22 من ذي القعدة 1438هـ شمارہ نمبر: 03/38
عیسوی تاریخ     پیر, 14 اگست 2017 م

کُردستان کی آزادی کے ریفرنڈم کو ملتوی کرنے سے قبل بارزانی کو امریکہ کی ضمانت درکار ہے

 

        کُردستان حکومت کی ویب سائٹ پر کُرد ریاست کی خود مختاری کے حوالے سے بارزانی ، نام نہاد کردستان کے صدر کی جانب سے 25 ستمبر 2017 کو ریفرنڈم کرانے پر زور دئیے جانے کے ضمن میں ایک بیان جاری کیا گیا جس کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ ٹیلرسن نے بارزانی کو مخاطب کر کے ریفرنڈم کو ملتوی کرنے اور "بغداد اور کُردستان کے درمیان مذاکرات میں  مدد کرنے" کی واشنگٹن کی خواہش کا اظہار کیا۔ دوسری جانب بارزانی نے ریفرنڈم کو مکمل طور پر ختم کرنے کی بجائے صرف ملتوی کرنے کے لیے امریکہ اور بغداد کی ضمانت طلب کی ہے اور ان ضمانتوں کو  سیاسی اور اخلاقی ذمہ داری بنادیا۔(العرب نیوز پیپر)

 

برزانی، جو خود ہی چھوٹا ہے، کئی سال پہلے ختم ہونے والی صدارت کو معزز قرار دیتا ہے، اچھی طرح سے جانتا ہے کہ صورتحال اب سازگار نہیں ہے لہٰذا وہ اپنے لوگوں کے حقوق کی دیکھ بھال کرنے کا دکھاوا کر کے مخالفین کے مطالبات سے اُن کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے جو اس کے اور اس کے بدمعاش گروہ کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں۔ایسا اس لیے ہے کہ امریکہ اپنے اور ساتھ ساتھ اپنے حمایتیوں کے مفادات کے تحفظ پر توجہ دیتا ہے جو اس کی خدمت گزاری میں مصروف ہیں جیسا کہ ترکی اور ایران، اور شام میں خونی حکومت، اور یہ اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک داعش کا  بحران ختم  نہیں ہوجاتا جس نے  پورے خطے اور یورپی کمیونٹی کو پریشان کر رکھا ہے ۔

 

بارزانی نے اپنے امریکی و برطانوی آقاؤں کے ماتحت بہت فائدہ اُٹھایا ہے۔لہٰذا وہ خوش تھا کہ اُن کے ناپاک اور شاطر منصوبوں کو کبھی علاقائی (ریجنلائزیشن) اور کبھی مرکزی (فیڈریشنز) کے نام پر آگے بڑھانے میں وہ کردار ادا کرتا آیا ہے اور اُس نے غیر قانونی طور پر قابض زمینوں کو گروی رکھوا دیا جو کہ جانداروں کی حفاظت کے لئے تھیں۔امریکہ نے مقبوضہ کردستان  کو مرکزی اور جنوبی عراق میں اسی طرز پر علاقے قائم کرنے کے لیے ایک مثال کے طور پر اپنایا ہے اور اُس نے انہیں ان کے بگڑے ہوئے آئین میں شامل کیا، اور بین الاقوامی اتحاد نے اس کا دلی طور پر دفاع کیا جبکہ داعش کردستان کی سرحدوں پر پہنچ رہی تھی  تا کہ اس کومثال بنا کر  عراق کے باقی بچ  جانے والے علاقوں کو   ٹکڑے ٹکڑے  کردیا جائے ۔

 

فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلْيَبْكُوا كَثِيرًا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ

"یہ (دنیا میں) تھوڑا سا ہنس لیں اور (آخرت میں) اُن کو اِن اعمال کے بدلے جو کرتے رہے ہیں بہت سا رونا ہوگا"(التوبۃ:82)۔

 

ہم ان تمام لوگوں کو، جو اللہ اور اس کے رسول اور مومنوں کو دھوکہ دیتے ہیں، ان کوملنے والی سزا کا وعدہ کرتے ہیں، کیونکہ انشاءاللہ اللہ کی جانب سے مدد اور فتح جلد آنے والی ہے،

 

وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ

"اور جو شخص اللہ کی مدد کرتا ہے اللہ اس کی ضرور مدد کرتا ہے۔ بے شک اللہ توانا اور غالب ہے"(الحج:40)۔

 

ولایہ عراق میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ عراق
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
http://www.domainnomeaning.com
E-Mail: hutiraq@yahoo.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک