الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

پاکستانی خبروں پر تبصرے

 

13/03/2023

 

Hizb ut Tahrir / Wilayah Pakistan:

News Commentary 13/03/2023

 

 

News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.

 

For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.

 

Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.

 

#BringBackKhilafah

 

Wednesday, 03 Ramadan Mubarak 1445 AH corresponding 13 March 2024 CE

 

pak en

 

1- پاکستان کی مسلم افواج اس رمضان میں قبلہ اول کو آزاد کرائیں

 

1 240307 pk fb Armed Forces UR

 

 5 مارچ 2024 کو آرمی کے میڈیا ونگ نے رپورٹ کیا کہ آرمی چیف نے کہا، “فلسطینی عوام کو غیر متزلزل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔” حالانکہ غزہ کے مسلمانوں کو فوجی حمایت کے علاوہ کسی اور سہارے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ مجرمانہ یہودی وجود کے خاتمے کے لیے انہیں ضرورت ہے تو ایک باضابطہ فوجی آپریشن کی۔ اے افواج پاکستان! رمضان المبارک میں مسلمانوں کی افواج کو حاصل کردہ عظیم فتوحات کو یاد رکھیں جیسے بدر، فتح مکہ اور عین جالوت۔ اس بدعنوان قیادت کا تختہ الٹ دیں جس نے امریکی ورلڈ آرڈر کی اطاعت کی وجہ سے آپ کو روکے رکھا۔ نبوت کے نقش قدم پر خلافت قائم کریں اور متحرک ہوں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

﴿يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللهَ يَنْصُرْكُمْ﴾

”اے ایمان والو ! اگر تم اﷲ (کے دین) کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا۔“(محمد، 47:7)

26 Sha'ban 1445 AH - 07 March 2024 CE

 

pak en

 

2- پاکستان کے نئے جدید ٹینک حیدر کے نام کا تقاضا یہ ہے اس سے یہودیوں کی بدمعاشی کا قلع قمع کیا جائے

 

2 240308 pk fb Haider UR

 

6 مارچ کو پاکستان کے نئے ٹینک حیدر کے پروجیکٹ کا رول آؤٹ کیا گیا جس میں جدید جنگی ٹینک حیدر کی نمائش کی گئی۔ یہ ٹینک ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس ٹیکسلا میں چین کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے عوام بجا طور پر مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ٹینک کے نام “حیدر” کی لاج رکھی جائے اور اس ٹینک کو غزہ میں صیہونی بدمعاشوں کا جواب دینے کیلئے استعمال کیا جائے، کیونکہ یہ اسلحہ کسی فیشن شو یا ایگزیبیشن کے لئے نہیں بنایا گیا۔ حیدر کرار حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے خیبر کی جنگ میں یہودی سردار مرحب کا سر دو ٹکڑے کر دیا تھا، تو کیا آج کے حیدر، ایوبی، خلجی، ابدالی اور قاسم یہودی بدمعاش نیتن یاہو کو مسلمانوں کی نسل کشی کا جواب دینگے؟

 

27 Sha'ban 1445 AH - 08 March 2024 CE

 

pak en

 

3- مودی مقبوضہ کشمیر میں ریلیاں نکال رہا ہے جبکہ پاکستانی عسکری قیادت نے مسلم افواج کے ہاتھ پیر باندھے ہیں

 

3 240309 pk fb Kashmir UR

 

7 مارچ 2024 کو مقبوضہ کشمیر کے جبری الحاق کے بعد اپنے پہلے دورے میں، گجرات کے قصائی، مودی نے بڑے فخر سے اعلان کیا، ‘‘آج میں کشمیر سے پورے ملک کو آنے والے رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں”۔  پاکستان کی عسکری قیادت نے ہماری مسلح افواج کو روک کر،لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی برقرار رکھ کر اور کشمیر کے مجاہدین کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر کشمیر کو مودی کے حوالے کر دیا ہے۔ امریکہ بھارت کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے اور  مقابلے میں پاکستان کی عسکری قیادت میں موجود امریکی ایجنٹ پاکستانی فوج کا سائز مسلسل کم کر رہے ہیں۔ نبوت کے نقش قدم پر قائم ہونے والی خلافت وسطی ایشیا، افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمانوں کو ایک واحد طاقتور ریاست کے طور پر متحد کر کے تیزی سے اسلام کے لیے علاقائی غلبہ قائم کرے گی۔

 

28 Sha'ban 1445 AH - 09 March 2024 CE

 

pak en

 

4- سود خوروں کیلئے ساڑھے سات ہزار ارب روپے،

غریبوں کیلئے محض ساڑھے سات ارب؟ یقیناً جمہوریت اشرافیہ کی آمریت ہے!

 

4 240310 pk fb Ramadan UR

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کا اعلان کرتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے بعض اشیاء پر فقط ساڑھے سات ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا، جس سے چار کروڑ غریب خاندان 187 روپے فی خاندان ” فائدہ اٹھائیں گے، یعنی 6 رکنی فی خاندان کو 30 روپے فی کس دے کر حاتم طائی کی قبر پر لات ماری جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب سال 24-2023 کے بجٹ میں چند سو سود خوروں کو سود کی ادائیگی میں ساڑھے سات ہزار ارب مختص کئے گئے ہیں، اور اس رقم کی ایک ایک پائی انہیں ادا کی جائے گی، رمضان پیکج کیا واقعی غریبوں کو ملے گا، اس کی بہرحال کوئی گارنٹی نہیں۔ جمہوریت، اشرافیہ کی آمریت کا دوسرا نام ہے۔ فقط خلافت ہی امت کی حقیقی نگہداشت کرتی ہے۔

 

29 Sha'ban 1445 AH - 10 March 2024 CE

 

pak en

 

5- پاکستان کی مسلم افواج اس رمضان پاکستان میں نبوت کے نقش قدم پر خلافت قائم کریں

 

5 240311 pk fb Threats UR

 

9 مارچ کو آرمی چیف نے تیسری "شمشیر سحر" مشق کے دوران کہا کہ مسلح افواج "خطرات کے مکمل اسپیکٹرم" کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ بلاشبہ افواج پاکستان ملکی سالمیت کے خلاف درپیش ہر قسم کے خطرات کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، لیکن آرمی چیف، رسول اللہ ﷺ کی شان میں توہین کرنے والوں، قرآن پاک اور مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کرنے والوں، غزہ سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کو قتل کرنے والوں کے خلاف پوری طرح تیار ہونے کا اعلان کیوں نہیں  کرتے؟ اے افواج پاکستان! نبوت کے نقش قدم پر پاکستان میں خلافت قائم کریں اور اللہ کے حقیقی سپاہی بن جائیں تاکہ آپ اُمت کو درپیش تمام حملوں کا منہ توڑ جواب دے سکیں۔

 

01 Ramadan Mubarak 1445 AH - 11 March 2024 CE

 

pak en

 

6- جمہوریت ملک کے زرداروں کے گلے میں حکمرانی کا طوق ڈالتی ہے

 

6 240312 pk fb Democracy UR

 

جس شخص کے دل و دماغ اور آنکھوں پر پردہ نہیں چڑھا ہوا، اس کے سامنے جمہوریت اپنی اصل شکل میں واضح ہو چکی ہے۔ جمہوریت کے پاس عوام کیلئے یہی کچھ ہے، جس کا اظہار موجودہ حکمرانوں کی شکل میں سب کے سامنے ہے۔ پاکستان میں جمہوریت امریکی ایجنٹ فوجی قیادت کا سویلین چہرہ ہے، جو ایجنٹ فوجی قیادت اور امریکی آقا کی حدود سے یک سُرمو تجاوز نہیں کر سکتی۔ وقت آ گیا ہے کہ عوام اس نظام کو مکمل مسترد کرکے اس رمضان خلافت کے قیام کیلئے یک زبان ہو کر مطالبہ کریں۔ اور مسلمانوں کی ڈھال خلافت کو دوبارہ بحال کریں، جس کے سقوط کو سو عیسوی سال مکمل ہو گئے ہیں۔

 

02 Ramadan Mubarak 1445 AH - 12 March 2024 CE

 

pak en

 

7-جمہوری 'اقتدار' اسلام کے نفاذ کیلئے ناکافی ہے

 

7 240313 pk fb Power UR

 

سابق صدر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بھی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان خلیج پاٹنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کی تمام گفتگو سے واضح ہے، اور جس سے پاکستان کا بچہ بچہ پہلے سے ہی واقف ہے، کہ پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ افواج ہیں، پارلیمنٹ نہیں۔ دیگر مسلم دنیا کی مانند، حقیقی حاکم افواج ہی ہر برائی کی جڑ، اور اس کا حل ہیں. جمہوری حکومت حقیقی فیصلہ سازی سے محروم، افواج کے مقرر کردہ دائرے سے باہر نہیں جا  سکتیں، جبکہ اسلام کا نفاذ مکمل اتھارٹی کے بغیر ممکن نہیں۔ اسلئے افواج سے نصرہ لینا لازم ہے۔ تمام مسلمانوں کو اس رمضان، قیام خلافت کے فریضے کیلئے اپنے جاننے والے فوجی افسروں کے گھروں میں جا کر انھیں اس پر قائل کرنا چاہیے کہ وہ حزب التحریر کو خلافت کے قیام کیلئے نصرہ دیں۔

 

03 Ramadan Mubarak 1445 AH - 13 March 2024 CE

 

pak en

 ==

Last modified onپیر, 25 مارچ 2024 09:49

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک