الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

پاکستانی خبروں پر تبصرے

 

 29مارچ 2023

 

News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.

For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.

Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.

 

#BringBackKhilafah

 

Friday, 07 Ramadan al Mubarak 1444 AH corresponding 29 March 2023 CE

 

pak en

 

1- حکمرانوں نے چار سال میں 36 کھرب روپوں کے نوٹ چھاپ کر مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا

 

 1 20230323 pk fb Money UR

 

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں زیر گردش کرنسی کا حجم 44 کھرب روپے تھا، جبکہ آج یہ حجم  80کھرب پر پہنچ گیا ہے ، یوں محض چار سالوں میں حکمرانوں نے 36 کھرب کے نوٹ چھاپ کر زیر گردش رقم میں 71 فیصد اضافہ کر دیا ، جبکہ پچھلے چار سال میں پیداوار میں مجموعی اضافہ 15فیصد بھی نہیں ہوا۔  جس کا نتیجہ یہ ہے کہ سالانہ مہنگائی کی شرح ریکارڈ توڑ رہی ہے اور یہ شرح 31  فیصدتک پہنچ گئی ہے۔  پس جب تک کرنسی کو سونے و چاندی کے دینار و درہم پر منتقل نہیں کیا جائے گا، حکمران مالیاتی خساروں کو نوٹ چھاپ کر پورا کرتے رہیں گے۔

 

 

pak en

 

2 افواج پاکستان کی ساکھ کو مجروح کرنا بھارت کو علاقائی غلبہ دینے کے امریکی منصوبے کا حصہ ہے

 

2 20230324 pk fb Corruption UR 

 

فوجی قیادت کے کرپشن کے واقعات سامنے آنے کے بعد فوج پر مجموعی طور پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ملک کی فوجی قوت کی ساکھ کمزور ہونے سے افواج پاکستان، بھارت کے مقابلے میں کمزور ہو رہی ہیں اور یہ صورتحال ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ عوامی حمایت کم ہونے کے باعث کرپٹ فوجی قیادت امریکہ پر مزید انحصار کرتی ہے، اور امریکی مطالبات کے سامنے ڈھیر ہو جاتی ہے۔ یہ خلافت ہی ہو گی جو مسلح افواج کے وقار کو بحال کرے گی اور انھیں مسلمانوں کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے متحرک کرے گی اور نئے علاقوں کو اسلام کی رحمت سے مستفید ہونے کے لیے کھولے گی۔

 

 

pak en

 

3  پاکستان کا سیاسی بحران انتخابات سے حل نہیں ہوگا

 

3 20230325 pk fb Elections UR 

 

جلد سے جلد الیکشن کرانے کیلئے موجودہ سیاسی جدوجہد ایک عبث اور لاحاصل  جدوجہد ہے۔ اس سے قطع نظر کہ کون جیتے گا، عوام کے حالات مزید خراب ہوں گے۔ جمہوریت مغربی قوانین کے نفاذ کو یقینی بناتی ہے۔ جمہوریت معیشت کی تباہی کو یقینی بناتی ہے۔ جمہوریت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پاکستان بھارت کے سامنے کمزور ہو۔ ہمیں جن انتخابات کی ضرورت ہے وہ  اس خلیفہ کاانتخاب ہے جو اسلام سے حکومت کرے گا، اور اس انتخابات کی  جس سے  مجلس امت کے اراکین کو منتخب کیا جائے، جواسلام کے نفاذ کے حوالے سے کمی کوتاہی پر  خلیفہ کا احتساب کریں گے۔

 

pak en

 

4 سیاسی استحکام اور اسلام کے مطابق لانگ ٹرم پالیسیوں سے خلافت امت کیلئے خوشحالی کا حصول ممکن بنائے گی

 

4 20230326 pk fb Stability UR 

 

پاکستان کی سیاست ایک اکھاڑہ بن چکی ہے، جیسے کہ امریکہ اور دیگر جمہوری ممالک کا حال ہے۔ ہر پانچ سال یا اس سے قبل الیکشن، اور نتیجتاً پالیسیوں کی تبدیلی کے باعث معیشت غیر یقینی کا شکار ہوتی ہے اور سرمایہ کاری گٹھ کر رہ جاتی ہے۔ خلافت میں خلیفہ تاحیات ہوتا ہے اور اسلام سے حکمرانی کرتا ہے، اور طویل المدت پالیسیوں سے استحکام مہیا کرتا ہے، جس سے معاشی سرگرمیاں پنپ اٹھتی ہیں، اور معاشی آسودگی پروان چڑھتی ہے۔

 

pak en

 

5 زرعی ملک میں آٹے کی قطاروں میں لوگ مر رہے ہیں!

 

5 20230327 pk fb Agriculture UR

جمہوریت نے ایک زرعی ملک کو اجناس کا درآمدی ملک بنا کر رکھ دیا ہے، جہاں غریب اور سفید پوش آٹے کی قطاروں میں مر رہے ہیں۔ یہ خلافت ہو گی جو پاکستان کی وسیع قابل کاشت زمین کو مستحق لوگوں میں بانٹ دے گی اور زمین کو بے آباد رکھنے والے افراد سے زرعی زمین واپس لے لی جائے گی، تاکہ یہ ساری زمین آباد کی جا سکے۔ خلافت پانی، کھاد، اعلیٰ کوالٹی بیج، زرعی مشینری اور تربیت کی فراہمی سے پاکستان کو خلافت کے فوڈ باسکٹ کا اہم ملک بنا دے گی۔

 

pak en

 

6 جمہوریت میں طاقتوروں نے اپنے لئے الگ مخصوص احتساب کے طریقے وضع کئے ہوئے ہیں

 

6 20230328 pk fb Accountability UR

 

خلافت میں قاضی مظالم کی عدالت میں ججوں، جرنیلوں، انتظامی افسروں، عامل (مئیر)، والی (گورنر)، خلیفہ اور اس کے معاونین سب کا احتساب ہوتا ہے۔ اور کسی محکمے یا ڈیپارٹمنٹ کو اجازت نہیں کہ وہ اپنا احتساب خود کریں جیسے کہ آج جمہوریت میں فوج اور عدلیہ نے اپنے لئے الگ مخصوص طریقہ کار وضع کئے ہوئے ہیں۔ یا سیاستدانوں نے اپنے لئے ایمنسٹیاں، این آر اوز اور پلی بارگین کے طریقے وضع کئے ہوئے ہیں۔ قاضی مظالم کی عدالت میں سب حکام اور انتظامی افسروں پر وہی ایک ہی شرعی قوانین لاگو ہوتے ہیں جو کسی بھی دیگر شہری پر لاگو ہوتے ہیں۔

 

pak en

 

7 جمہوری جلسوں کا مقصد موجودہ بوسیدہ نظام کو جاری رکھنا ہے!

 

7 20230329 pk fb Accountability UR

 

موجودہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اس نظام سے ملک و قوم کو برباد کرنے کے بعد ایک بار پھر جلسے جلوسوں سے عوام کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ یہ بوسیدہ نظام عوام کو عزت، آزادی اور خوشحالی دے سکتا ہے، جبکہ یہ کہتے ہوئے ان کے اپنے الفاظ ان کا ساتھ نہیں دیتے۔ تبدیلی اس کھنڈر کو چونا لگا کر چمکانے میں نہیں، بلکہ اس کھنڈر کو گرا کر ایک نئی بنیاد پر مضبوط عمارت کی تعمیر میں ہے۔ جمہوریت کو مسمار کرو - خلافت کا آغاز کرو۔

 

pak en

Last modified onہفتہ, 01 اپریل 2023 05:58

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک