الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

پاکستانی خبروں پر تبصرے

 15 مارچ 2023

 

 

News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.

For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.

Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.

 

#BringBackKhilafah

 

Wednesday, 23 Sha'ban 1444 AH corresponding 15 March 2023 CE

 

 

pak en

 

1. براہ راست ہماری خون پسینے کی کمائی IMF کی ڈکٹیشن پر سود کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جارہی ہے

 

1 20230310 pk fb Electricity UR

 

موجودہ سرمایہ دارانہ معاشی نظام میں بجلی صارفین کیلئے کوئی ریلیف موجود نہیں۔ بجلی کے کارخانوں کے نجی مالکان کی تجوریاں بھرنے کے لیے ہمیں انتہائی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے کچل دیا گیا ہے۔ اس پر مستزاد، بجلی کی قیمت اور اس پر لاگو ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقم کو گردشی قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے کھلی جنگ ہے۔ اسلام بجلی کو عوامی ملکیت قرار دیتا ہے۔ خلافت کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گی اور اس سے حاصل ہونے والے منافع کو امت کی ضروریات پر خرچ کرے گی۔ لیکن یہ کام صرف اسلام کے نظامِ حکمرانی خلافت کے تحت ہی ہو گا۔

 

Friday, 18 Sha'ban 1444 AH - 10 March 2023 CE

 

pak en

 

2. خلافت پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرے گی

 

2 20230311 pk fb Oil UR

 

آئل سیکٹر نے بارہا خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ میں کمی کی وجہ سے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مسلم علاقوں کی قومی ریاستوں میں تقسیم کا ایک نتیجہ یہ ہے کہ تیل ایک مہنگی درآمدی شے بن گئی ہے جسے ڈالروں میں خریدنا پڑتا ہے۔ خلافت توانائی سے مالا مال زمینوں، جیسے خلیج اور وسطی ایشیا کو ایک ریاست کے اندر یکجا کر دے گی۔ اس کے بعد تیل درآمدی شے نہیں رہے گی بلکہ ملکی پیداوار بن جائے گی۔ اس کے علاوہ خلافت بین الاقوامی تجارت کے لیے سونے اور چاندی میں کرنسی جاری کرکے ڈالر کی بالادستی کو توڑ دے گی۔

 

Saturday, 19 Sha'ban 1444 AH - 11 March 2023 CE

 

pak en

 

 

3. مغربی لبرل آرڈر کے مطابق مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی عسکریت پسندی اور دہشت گردی ہے

 

3 20230312 pk fb Kashmir UR

 

امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے سالانہ خطرات کے جائزہ رپورٹ کے صفحہ 34 میں کہا گیا ہے کہ "پاکستان کی بھارت مخالف عسکریت پسند گروہوں کی حمایت کی ایک طویل تاریخ ہے۔" یہ کہہ کر بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان پر مزید دباؤ ڈالنے کا جواز پیش کر دیا ہے تاکہ وہ کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ قبضے کے سامنے ہتھیار ڈال دے۔ یہ صرف خلافت ہی ہو گی جو مسلم دنیا کی موجودہ افواج کو یکجا کر کے ایک بڑی طاقتور فوج میں تبدیل کردے گی جس کی مدد سے خلافت تمام مقبوضہ اسلامی علاقوں کو آزاد کرائے گی، اور دشمنوں کو پسپائی پر مجبور کر دے گی۔

 

Sunday, 20 Sha'ban 1444 AH - 12 March 2023 CE

 

pak en

 

4. مغرب کا بین الاقوامی آرڈر مسلم دنیا میں ناکام قومی ریاستوں کو جنم دے دیتا ہے

 

4 20230313 pk fb Afghanistan UR

 

امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کے سالانہ خطرات کے جائزہ رپورٹ کے صفحہ 37 میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس امر سے مطمئن ہے کہ لبرل ورلڈ آرڈر کے مطالبات کے باعث افغانستان مشکلات میں گھرا رہے گا۔ اور جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو مغربی استعمار اس کی معیشت کے ساتھ ساتھ اس کے علاقائی اثر و رسوخ کو بھی ختم کر رہا ہے۔ یہ خلافت ہی ہو گی جو بخارا تا کابل اور اسلام آباد سے قاہرہ تک ان وسائل سے مالا مال علاقوں کو یکجا کرے گی، جس کے بعد کفار کے ناپاک منصوبے ان کے منہ پر پلٹ دئیے جائیں گے اور مسلم امت نشاطِ ثانیہ کی منزل حاصل  کرے گی۔

 

Monday, 21 Sha'ban 1444 AH - 13 March 2023 CE

 

pak en

 

5. جمہوریت میں اقتدار کے حصول کیلئے مسلسل چپقلش عملاً ریاست کو مفلوج کر دیتی ہے

 

5 20230314 pk fb Democracy UR

 

سیاسی جماعتیں اپنے من پسند افراد کو وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، وزراء، آرمی چیف، سپریم کورٹ کے ججز اور احتسابی اداروں کے سربراہ بنانے کے لیے اقتدار کے حصول کی جدوجہد کرتی ہیں۔ یہ جدوجہد ریاست کو عملاً مفلوج کرکے رکھ دیتی ہے۔ اسلام میں امت ایک شخص کو تاحیات خلیفہ منتخب کرتی ہے جو پورے اختیار کے ساتھ حکومت کرتا ہے اور طویل المدتی پالیسیوں کے ساتھ ریاستی امور چلاتا ہے۔ خلیفہ کا اختیار کسی مخصوص وقت، شعبے یا علاقے تک محدود  نہیں ہوتا بلکہ صرف قرآن اور سنت نبویﷺ سے اخذ کردہ احکامات ہی ان اختیارات کا تعین اور حد بندی کرتے ہیں۔

 

Tuesday, 22 Sha'ban 1444 AH - 14 March 2023 CE

 

pak en

 

6. توشہ خانہ تحائف جیسے سکینڈل خلافت میں ممکن نہیں

 

6 20230310 pk fb Corruption UR

 

اسلامی ریاست اپنے ملازمین کو اپنےمنصب کو مال کمانے کا ذریعہ بنانے کی اجازت نہیں دیتی۔ رسول اللہ ﷺ گورنروں اور عاملوں سے ان کی کمائی کا حساب لیا کرتے تھے اور اس سلسلے میں فرمایا کرتے تھے:

 

من استعملناهُ على عملٍ فرزقناه رزقاً فما أَخَذَ بعد، فهو غُلُول،

"ہم جس کو کسی کام کا ذمہ دار بنائیں اور اس کی کچھ تنخواہ مقرر کر دیں پھر وہ اپنے مقررہ حصے سے جو زیادہ لے گا تو وہ مالِ غُلول (غبن کا مال) ہے"۔

 

خلافت ریاستی ملازمین کے پاس موجود غیر معقول اضافی دولت ضبط کرکے بیت المال میں جمع کروائے گی۔

 

Wednesday, 23 Sha'ban 1444 AH - 15 March 2023 CE

 

pak en

 

Last modified onجمعہ, 24 مارچ 2023 06:14

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک