بسم الله الرحمن الرحيم
ولایہ ترکی: اقتصادی بحران کے اسلامی حل پر بحث کے لئے ہاتے شہر میں سیمینار
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کے زیر اہتمام کانفرنسوں، سیمینارز اور پینلز سیریز میں بعنوان 'اقتصادی بحران کا اسلامی حل'، پارٹی نے ہاتے شہر میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں، این جی اوز، مقامی میڈیا کے نمائندوں اور ماہرین تعلیم سے ملاقات کی۔
جناب احمد صبا مراد کے افتتاحی خطاب کے بعد بحث موسى باي أوغلو کے خطاب کے ساتھ جاری رہی۔ اس کے بعد سوال و جواب کا دور شروع ہوا اور کچھ شرکاء نے اپنے سوالات اور دیگر نے اپنی آراء اور تبصروں کے ذریعے قابل قدر اضافہ کیا۔ جناب حقي إران ، عبداللہ امام اوغلو اور موسى باي أوغلو نے سوالوں کے جواب دیے۔
اجلاس میں حاضرین کی مشترکہ رائے یہ تھی کہ ہر میدان میں اسلام کے حل اور احکامات کو مد نظر رکھا جائے اور اسلام میں اداروں، معاشیات، تعلیم اور سماجی شعبوں کے حوالے سے مفصل حل موجود ہیں اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں اس پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔
ہماری ملاقات اس خواہش اور اس امر کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ یہ مشاورت اور حل پر مبنی اجلاس و اجتماعات ہر شعبہ میں بار بار ہونے چاہئیں۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں
ہفتہ، 29 جمادی الثانی 1443ھ بمطابق 30 جنوری 2022ء
https://domainnomeaning.com/ur/index.php/%D8%AF%D8%B9%D9%88%D8%AA/%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C/2818.html#sigProId99fbf5276f
مزید تفصیلات کے لیے حزب التحریر/ ولایہ ترکی کی ویب سائٹس ملاحظہ کریں۔
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کی آفیشل ویب سائٹ
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کا فیس بک پیج
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کا ٹویٹر پیج
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ
حزب التحریر/ ولایہ ترکی کا یوٹیوب چینل