الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

غزہ جل رہا ہے اور افواج تماشا دیکھ رہی ہیں!

 

خبر:

ہیش ٹیگ #غزۃتحتالقصف (غزہ_ حملےکی زد_میں) ٹرینڈ کر رہا ہے۔

 

تبصرہ

مصر، اردن، حجاز اور ترکی کی افواج غزہ کی پٹی پر یہود کی بمباری کا نظارہ کر رہی ہیں مگر ٹس سے مس نہیں ہو رہیں گویا کہ انھیں اس سے  کوئی سروکار ہی نہیں!

 

اے مسلمانوں کی افواج! تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کے اس فرمان کا جواب نہیں دیتے:

 

﴿وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأَخْرِجُوهُم مِّنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ﴾

"انہیں قتل کرو جہاں بھی انھیں پاؤ، اور نکالو انھیں وہاں سے جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا ہے۔" (سورۃ البقرہ،2:191)

 

  تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم مسلمانوں کی مدد اور ان کی سرزمین کو کفار اور کفر کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے حرکت نہیں کرتے؟!

 

یہ حکمران قیامت کے دن تمہارے کسی کام نہیں آئیں گے۔ بلکہ یہ حکمران وہاں تم سے بیزاری کا اعلان کریں گے، تب تمہارا ملال اور افسوس تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے گا:

 

﴿إِذْ تَبَرَّأَ الَّذِينَ اتُّبِعُواْ مِنَ الَّذِينَ اتَّبَعُواْ وَرَأَوُاْ الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ الأَسْبَابُ * وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُواْ لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّؤُواْ مِنَّا كَذَلِكَ يُرِيهِمُ اللّهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ عَلَيْهِمْ وَمَا هُم بِخَارِجِينَ مِنَ النَّارِ﴾

"جس وقت پیشوا لوگ (سردار) اپنے تابعداروں سے بیزار ہو جائیں گے اور وہ عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور تمام رشتے ناتے ٹوٹ جائیں گے، اور تابعدار لوگ کہنے لگیں گے کہ کاش ہم دنیا کی طرف دوبارہ جائیں تو ہم بھی ان (سرداروں)سے ایسے ہی بیزار ہو جائیں جیسے یہ ہم سے بیزار ہو گئے ہیں، اسی طرح اللہ ان کو حسرت دلانے کے لیے ان کو ان کے اعمال دکھائے گا، یہ ہرگز جہنم سے نہیں نکلیں گے۔" (سورۃالبقرہ،167-166)

 

اے افواج! اپنے اوپر سے ذلت کے غبار کو جھڑک دو۔ کافر مغرب کے ایجنٹوں کی اطاعت مت کرو۔ ایسے مخلص لوگوں کو لے کر آؤ جو تمہاری سرزمین کی آزادی اور تمہاری عظمت رفتہ کی بحالی میں تمہاری قیادت کریں۔

 

اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا:

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اسْتَجِيبُواْ لِلّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُم لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ﴾

"اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی پکار کا جواب دو جب وہ تمہیں اُس چیز کی طرف بلائیں جس میں تمہارے لیے زندگی ہے۔ اور جان لو کہ اللہ، انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوتا ہے اور یہ بھی کہ اسی کے سامنے تم نے پیش ہونا ہے۔" (سورۃ الانفال، 8:24)

 

حزب التحریر کویت کے میڈیا آفس سے عبد العزیز المنیس نے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ریڈیو کے لیے لکھا۔

Last modified onبدھ, 10 اگست 2022 04:16

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک