بسم الله الرحمن الرحيم
- 14 رمضان
- جنگ بویب – تیرہ ہجری
-
تیرہ ہجری کے رمضان میں جنگ بویب ہوئی جس میں مسلم افواج کی قیادت المثنی بن الحارثہ نے کی۔ اس جنگ میں مسلمانوں کی تعداد صرف آٹھ ہزار تھی جبکہ فارس کی افواج کی تعداد ایک لاکھ تھی۔ لیکن اس کے باوجود اس جنگ میں مسلمانوں کو شاندار فتح نصیب ہوئی۔ یقیناً ان اس میں ہمارے لئے سبق ہے کہ روزے اور قرآن کا مہینہ نیند اور کاہلی کا مہینہ نہیں ہے بلکہ یہ مہینہ ہے اللہ کے کلمہ کو بلند کرنے کا یعنی اس کے احکام کو نافذ کرنے اور اس کے دشمنوں کو شکست دینے کا۔ اے اللہ، زمین و آسمان کے مالک ، ہمیں یہ عزت افزائی نصیب فرما کہ ہم بہت جلد نبوت کے طریقے پر قائم ہونے والی دوسری خلافت راشدہ کے خلیفہ کو بیعت دیں۔۔۔ اللھم آمین آمین آمین۔ اللہ سبحانہ و تعالٰی نے اپنی عظیم کتاب میں یہ حق فرمایا ہے کہ:
أَتَىٰ أَمْرُ ٱللَّهِ فَلاَ تَسْتَعْجِلُوهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ
“آگیا اللہ کا فیصلہ، اب اس کے لئے جلدی نہ مچاؤ۔ پاک ہے وہ اور بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کررہے ہیں”(النحل:1)
Latest from
- فلسطین اور غزہ کی آزادی کے لیے خلافت اور جہاد کے لیے وسیع سرگرمیاں
- اے مسلمان ممالک کی افواج! کیا تم میں کوئی صالح جواں مرد نہیں کہ وہ افواج کی قیادت کرے؟
- مسئلہ فلسطین عالمی برادری کا نہیں بلکہ امت اسلامیہ کا مسئلہ ہے۔
- عالمی سیاست کیوں اہم ہے؟!
- بے شک غزہ کلمہ گو مسلمانوں کا ایشو ہے، سینٹ کام کے ملازموں کا نہیں