الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

  • حزب التحریر کے امیر، ممتاز عالم دین کی طرف سے سلام
  • عطا بن خلیل ابو الرشتہ
  • عید الاضحیٰ 1443 ہجری بمطابق 2022 عیسوی
  • کے بابرکت کے موقع پر اُن کے آن لائن صفحات کے زائرین کے لیے
  •  (ترجمہ)

 

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور درود و سلام اللہ کے رسولﷺ پر اور ان کی آل پر، صحابہؓ اور ان کے پیروکاروں پر اور اس کے بعد:

 

امت اسلامیہ کے لیے جن کو اللہ تعالیٰ نے عزت دی اور یوں بیان فرمایا:

 

كُنۡتُمۡ خَيۡرَ اُمَّةٍ اُخۡرِجَتۡ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَتَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَتُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ‌ؕ

"(مومنو) جتنی امتیں (یعنی قومیں)لوگوں میں پیدا ہوئیں تم ان سب سے بہتر ہو کیونکہ نیک کام کرنے کو کہتے ہو اور برے کاموں سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔ "(آل عمران، 3:110)

 

 پاکیزہ اور پرہیزگار داعیوں کے لیے، اور ہم اللہ کے سامنے کسی کو پاک کرنے کی کوشش نہیں کرتے، وہ لوگ جو اچھی بات کہتے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں، اور پھر اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے ان خصوصیات میں سے ان کی تعریف فرمائی:

 

وَمَنۡ اَحۡسَنُ قَوۡلاً مِّمَّنۡ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَعَمِلَ صَلِحًا وَّقَالَ اِنَّنِىۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ

"اور اس شخص سے بات کا اچھا کون ہوسکتا ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور عمل نیک کرے اور کہے کہ میں مسلمان ہوں ۔"(فصلت، 41:33)

 

فیس بک پیج کے معزز پڑھنے والوں  کے لیے جو سچائی اور صداقت کے ساتھ اس  پیج کودیکھتےہیں، اس سے بھلائی کی تلاش میں ہیں، تو اللہ ان کو نیکی کا بدلہ دے...

 

میں ان سب کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ حج کرنے والوں کا حج قبول فرمائے اور اسے قبولیت والا حج بنائے، اس حج کو ایک ایسی کوشش  بنائے کہ جس سے خیر حاصل ہو اور گناہ معاف ہوں۔ اور میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے اس سال حج نہیں کیا ان کو اگلے سال نیکی پر نیکی کے ساتھ حج ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ صالحین کا ولی ہے۔

 

 میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے اس عید کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ مسلمانوں کے لیے نیکی کا آغاز اور برکت کا باعث بنیں، تاکہ اگلی عید اس وقت آئے جب ہم خلافت راشدہ کے جھنڈے، لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ والے جھنڈے، کے  سائے تلے ہوں۔ 

 

(وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّـهِ يَنصُرُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ)

"اور اُس روز مومن خوش ہوجائیں گے، (یعنی) اللہ کی مدد سے۔ وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب (اور) مہربان ہے ۔"(روم۔ 5-4)

 

آخر میں، میں آپ کو اپنا سلام بھیجتا ہوں، میں آپ کے لیے خیر کی دعا کرتا ہوں، اور یہ کہ اللہ آپ کی نیک عبادتوں اور اطاعتوں کو قبول فرمائے:

 

(وَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ)

"اور (اچھے) کام کرنے والوں کا بدلہ بہت اچھا ہے۔"(آل عمران، 3:136)

 

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

 

آپ کا بھائی،

 عطا بن خلیل ابو الرشتہ

امیر حزب التحریر

10 ذی الحجہ 1443ھ

بمطابق 09/07/2022 ء

Last modified onپیر, 11 جولائی 2022 12:27

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک