الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

جلیل القدر عالم دین شیخ عطاء بن خلیل ابو الرشتہ کا  1437ھ /2016 کے رمضان المبارک کی آمد پر  اپنے صفحات  کو دیکھنے والوں کے نام پیغام

 

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور درود وسلام ہو رسول اللہ ﷺ پر، آپ کے آل اور صحابہ رضی اللہ عنھم پر اور ان لوگوں جو آپﷺ کی پیرو ی کریں،  اما بعد:

 

عظیم امت مسلمہ کے نام جو بہترین امت ہے  جس کو لوگوں کے لیے پیدا کیا گیا ہے ۔۔۔

 

دعوت کے علمبرداراُن  جوان مردوں کے نام جن کو تجارت  اور کاروبار اللہ کے ذکر سے غافل نہیں کرتا۔۔۔

 

صفحات کو دیکھنے والے ان کرم فرماوں کے نام جو خیر اور اہل خیر سے محبت کرتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں۔۔۔

 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ،

 

میں آپ سب کو رمضان کے مقدس مہینے کی مبارک باد پیش کرتا ہو  جس میں قرآن نازل ہوا:شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن ھدیً للنّاس وبیناتٍ من الھدی والفرقان " رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا  جو انسانوں کے لئے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہ راست دیکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہے " ۔ میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ  تمام مسلمانوں کے روزے اور قیام کو قبول فرمائے، اور یہ مہینہ خیرو برکت کے دروازے کھولنے والا بنے، اور خلافت راشدہ کے قیام کے ذریعے کامیابی کی تمہید بنے،  تاکہ امت عقاب کےپرچم کے سائے میں آئے،  جو کہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا جھنڈا ہے،یوں ایک بار پر  پہلے کی طرح باعزت طاقتور اور اپنے رب کی مدد اور اپنے دین کے ذریعے غالب آئے، ویومئذ یفرح المومنون٭ بنصر اللہ ینصر من یشاء وھو العزیز الرحیم " اس دن  مومنین خوش ہوں گے اللہ کی مدد سے اور وہی جس کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے اور وہی غالب اور رحم کرنے والا ہے"۔

 

آخر میں  سب کو پھر سلام کرتا ہوں اور سب کے لیے خیر کی دعا کرتا ہوں، اللہ روزے اور قیام کو قبول فرمائے، اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی نیکوکاروں کا کارساز ہے۔

 

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ کا بھائی

عطاء بن خلیل ابو الرشتہ

رمضان کی پہلی رات 1437 ہجری                 

6 جون 2016

Last modified onاتوار, 04 دسمبر 2016 11:04

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک