بسم الله الرحمن الرحيم
- حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کی مہم
- "اسیر محترمہ جنت بیسپالوا کو بچاؤ"
آج روس کی جیلوں میں سینکڑوں افراد صرف اس وجہ سے پابند سلاسل ہیں کہ وہ حزب التحریر کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے۔ ان پر “دہشت گردی” کا جھوٹا الزام لگایا گیا جس کی بنیاد 2003 میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیا جانے والا شرم ناک فیصلہ ہے جس میں حزب التحریر کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔ اس انوکھے فیصلے کے مطابق ایک اسلامی سیاسی جماعت “دہشت گرد” جماعت قرار پائی ہے۔
روس میں حزب کے اراکین کے خلاف قوانین سخت ہوتے جارہے ہیں اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں جن کی بنیاد آئین میں موجود بنیادی قوانین نہیں ہوتے بلکہ دہشت گردی کے قوانین کی بنیاد پر جھوٹے الزامات عائد کیے جاتے ہیں جن میں سزا بیس سال تک کی قید ہوسکتی ہے۔
ان قوانین کے اطلاق کی وجہ سے روس کے تمام علاقوں میں ظلم و جبر جاری و ساری ہے جس میں سینٹ پیٹرزبرگ بھی شامل ہے جہاں پچھلے چند سال کے دوران درجنوں داعیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 24 نومبر 2017 کو سیکیورٹی فورسز نے ایک قید رکن جنہیں 12 سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے کی بیوی کو گرفتار کرلیا ۔ ان خاتون کا نام عیسی رحیموف ہے جو حزب التحریر کی رکن ہیں۔ عیسی رحیموف نسلاً روسی ہیں اور نو مسلم ہیں اور انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے جنت پیسپالوا رکھا ہے۔ ان خاتون کو حزب التحریر کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا اور اس قید خانے میں ڈال دیا گیا جہاں جرائم پیشہ لوگوں کو رکھا جاتا ہے۔ پھر جنوری 2018 میں ہماری بہن کی قید میں مزید دوماہ کا اضافہ کردیا گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اگلی سماعت 16 مارچ 2018 تک روسی جیل میں قید رہیں گی ۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
﴿قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الآيَاتِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ﴾
“ان کی زبانوں سے تو دشمنی ظاہر ہوہی چکی ہے اور جو (کینے) ان کے سینوں میں مخفی ہیں وہ کہیں زیادہ ہیں اگر تم عقل رکھتے ہو تو ہم نے تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سنا دی ہیں”(آل عمران:118)۔
اس صورتِ حال کی روشنی میں حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس نے "اسیر محترمہ جنت بیسپالوا کو بچاؤ" کے نام سے ایک عالمی سطح کی مہم کا آغاز کیا ہے۔کمزور مسلمان خواتین کے خلاف روس کی کاروائیوں کا بہترین جواب یہ ہے کہ آپ اسلامی ریاست کے قیام کے لیےنبوت کے طریقے پر حزب التحریر کے ساتھ کام کریں۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا یہی صحیح راستہ ہے۔ اسلام کی حکمرانی مسلمانوں کو کفر قوانین اور ظالم حکومتوں کی شیطانیت سے نجات دلا دے گی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
“مومنو! اللہ اور اس کے رسول کا حکم قبول کرو جب کہ رسول اللہ تمہیں ایسے کام کے لیے بلاتے ہیں جو تم کو زندگی (جاوداں) بخشتا ہے۔ اور جان رکھو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوجاتا ہے اور یہ بھی کہ تم سب اس کے روبرو جمع کیے جاؤ گے”(الانفال:24)۔
اے اللہ، ہم آپ سے مدد کی درخواست کرتے ہیں اور ہماری بہن کو ، ان کے شوہر کو اور تمام مسلمانوں کو اپنی حفاظت میں لے لیں جنہیں بغیر کسی جرم کے جابروں نے اپنی جیلوں میں قید کررکھا ہے کیونکہ وہ اسلام کی دعوت کے علمبردار ہیں۔ اے اللہ، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس دن کو قریب لے آئیں جب مسلمان آپ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد سے اسلام کی حکمرانی کو اس زمین پر بحال کریں گے اور ہم ان تمام لوگوں کو سزا دیں گے جنہوں نےاس امت کے بیٹوں اور بیٹیوں پر حملے کیے ۔ اے اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائیں، آمین۔
اتوار، 15 جمادی الآخر 1439 ہجری۔بمطابق عیسوی 03 مارچ 2018
- دوسرا ٹویٹر سٹارم - ہفتہ 5 مئی 2018-
دیگر زبانوں میں مہم کو ملاحظہ فرمائیں
روس کی جیلوں میں قید میں رکھی گئی اسیرجنت بیسپالوا کے بارے میں مزید تفصیلات
حزب التحریر روس کے میڈیا آفس کی پریس ریلیز
نیک اور پاک دامن مسلمان خاتون جنت پیسپالوا دہشت گرد نہیں جمعرات،01 مارچ2018
|
ڈاؤن لوڈ پی ڈی ایف |
مندرجہ زیل زبانوں میں |
Arabic عربی | Russian روسی |
Turkish ترکش | English انگریزی |
Urdu اُردو | Deutch ولندیزی |
- ڈاکٹر نظرین نواز کی طرف سے پیغام -
|
|
“Russia crusade against Muslims!”
|
محترمہ جنت بیسپالوا کا گرفتاری کے دوران ویڈیو
|
PRESS RELEASES
Press Release from the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Jordan Saturday, March 17, 2018 |
Press Release from Hizb ut Tahrir in The Netherlands Delegation of Hizb ut Tahrir The Netherlands visits the Russian Embassy in The Hague Friday, March 16, 2018 |
Press Release from the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Lebanon Tuesday, March 13, 2018 |
Press Release from Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan End Alliance with Russia, a Confirmed Enemy of Muslims Tuesday, March 13, 2018 |
Press Release from the Media Office of Hizb ut Tahrir in Britain Russia Has No Mercy When Persecuting Muslims Saturday, March 10, 2018 |
Press Release from the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Sudan Thursday, March 8, 2018 |
Sweden: A delegation from Hizb ut Tahrir for the support of the captive Jannat Bespalova went to the Russian Embassy
A delegation from Hizb ut Tahrir for the support of the captive Jannat Bespalova went to the Russian Embassy as part of Hizb ut Tahrir’s global campaign in support of the captive Jannat (Alla) Bespalova who is thrown in the tyrannical Russian prisons. The delegation from Scandinavia went and handed them a press release about the arrest of Sister Jannat. Saturday, 17 March 2018 CE |
حزب التحریرروس کے میڈیا آفس کی طرف سے پریس ریلیز
حزب التحریرسے تعلق کے الزام میں سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک مسلمان خاتون کو گرفتار کر لیا گیا
ہفتہ، 25 نومبر،2017
|
PRESS RELEASES
Press Release from the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Sudan Thursday, March 8, 2018 |
|
یورپ:ظالم روسی جیلوں کے حوالے کی جانے والی اسیر محترمہ جنت بیسپالوا کی حمائیت میں چلائی جانے والی حزب التحریر کی بین الاقوامی مہم کے تحت اسیر محترمہ جنت بیسپالوا کی حمائیت میں حزب التحریر کا ایک وفد روس کی ایمبیسی گیا
یورپ میں حزب التحریر کے وفد نے ایک وفد سویٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں موجود روس کی ایمبیسی کیطرف بیجھا،اور بہن محترمہ جنت سے متعلق تین زبانوں پر مشتمل ایک پریس ریلیز حوالے کی جو اُنکی جیل کی سلاخوں کے پیچھے تصویر کے ساتھ تھی۔پھر وہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے دفتر گئے اور تین زبانوں پر مشتمل بیان کی کاپی اُنکے حوالے کی، اور اُن سے منسلک وہی محترمہ جنت کی تصویر دی۔ اللہ سبحان وتعالیٰ اُنہیں قید سے رہا کریں۔اٰمین
پیر، 24 جمادی الثانی 1439 ہجری بمطابق عیسوی 12 مارچ 2018 |
ARTICLES |
“War on Terror” A Masquerade to Imprison our Honourable Sisters!
|
گرفتاری کی میڈیا نشریات 24 نومبر 2018 |
Latest from
Image Gallery
https://domainnomeaning.com/ur/index.php/%D9%84%D9%B9%D8%B1%DB%8C%DA%86%D8%B1/1538.html#sigProId9d416f997d