الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

نہ آمریت ، نہ جمہوریت، نہ خونی انقلاب حقیقی تبدیلی صرف خلافت کا نفاذ

آج پاکستان میں ہر طرف انقلاب اور تبدیلی کی بات ہو رہی ہے، گھر ہوں یا دفتر، فیکٹریاں ہوں یا گلی محلے، عوامی مقامات ہوں یا ڈرائینگ روم، عام لوگ اور بااثر طبقہ سب تبدیلی کی بات کر رہے ہیں۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ظالم حکمرانوں کے اَن گنت جرائم کے خلاف مسلمان شدید غم وغصے میں ہیں۔ وہ دیکھ رہے ہیں کہ اگرچہ پاکستان بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے ، جس میں کوئلہ ، سونا اور تانبے جیسی معدنیات شامل ہیں، اور باوجود یہ کہ مسلمانوں کا دین ایسے معاشی نظام کا حامل ہے جو ہزار سال سے زائد عرصے تک دنیا کے لیے قابلِ رشک رہا ہے ،لیکن آج سیلاب زدہ علاقوں اور دیگر شہروں میں لاکھوں مسلمان بنیادی ضروریات کی چیزوں سے محروم ہیں، کیونکہ ان حکمرانوں نے استحصال پر مبنی سرمایہ دارانہ اقتصادی نظام نافذ کر رکھا ہے ۔ وہ اس بات کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں کہ اگرچہ پاکستان کی فوج دنیا کی ساتویں بڑی فوج ہے ، اس کے باوجودپاکستان کے مسلمان شدید عدم تحفظ سے دوچار ہیں کیونکہ ان حکمرانوں نے امریکہ کو پاکستان میں کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، امریکہ کی پرائیویٹ فوجی تنظیمیں پاکستان کے عوامی مقامات میں بم دھماکے کروا رہی ہیں اور امریکی ڈرون طیارے قبائلی علاقوں میں قیامت برپا کر رہے ہیں ۔ اور اگرچہ مسلمانوں نے صدیوں سے اسلام کو سینے سے لگا ئے رکھا ہے اور اس کے لیے ہر دور میں قربانیں دیتے رہے ہیں، پاکستان کے حکمران اسلام کی عمدہ و اعلیٰ اقدار کو کھرچ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے استعماری اداروں کو اس بات کی اجازت دے رکھی ہے کہ وہ تعلیمی اصلاحات کے نام پر تعلیمی نصاب کی کانٹ چھانٹ کریں ، دوسری طرف انہوں نے مغربی کمپنیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کہ وہ ثقافتی میلوں اور مارکیٹنگ کے نام پر غلیظ ثقافت اور رسومات کو مسلمانوں میں فروغ دیں۔

پاکستان کا موجودہ سرمایہ دارانہ نظام محض استعماری کفار اور ان کے ایجنٹوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہے۔ پچھلی نصف صدی سے مغربی کفار نے پاکستان کے مسلمانوں کے اوپر ایسے حکمرانوں کو مسلط کیا جنہوں نے کفر کو نافذ کیا اور مسلمان ان سے نفرت کرتے تھے۔ جب مسلمانوں کی یہ نفرت ان حکمرانوں کے گلے تک پہنچنے لگی اور حکمرانوں کے خلاف رائے عامہ اس قدر شدید ہو گئی کہ ان ایجنٹ حکمرانوں کے لیے اپنے مغربی آقاؤں کے احکامات کو نافذ کرنا دشوار ہو گیا ، تو استعماری کفار نے اپنے ہی لائے ہوئے ایجنٹ حکمرانوں کو قربان کیا تاکہ پاکستان میں نافذ استعماری نظام کو بچایا جائے اور الیکشن یا فوجی انقلاب کے ذریعے ایک نئے ایجنٹ کو لا کر بٹھا دیا۔ اور ہر بے شرم ایجنٹ حکمران نے اس بات کو فرض جانا کہ وہ جس حد تک ہو سکے سابقہ حکمران کو لعن طعن کرے ، اور اپنے بے نقاب ہو جانے کے بعد نئے ایجنٹ کے لیے جگہ بنائے۔ مشرف اسی انداز سے آیا اور رخصت ہوا تھا اور زرداری بھی اسی انداز سے آیا ہے اور اسی انداز سے جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اب جان چکے ہیں کہ موجودہ نظام کے تحت انتخابات مزید ظلم اور تباہی کا پروانہ لے کر آئیں گے۔ اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا اعتماد اس نظام سے اور ہر اُس لیڈرشپ سے اٹھ چکا ہے جو اس نظام میں شامل ہونے کے لیے لپکتی ہے، خواہ وہ جمہوری قیادت ہو یا کوئی فوجی آمر۔

اس نظام کے ذریعے کبھی حقیقی تبدیلی نہیں آئے گی، کبھی بھی نہیں! اس استعماری نظام کی اصلاح نہیں ہو سکتی اور نہ ہی یہ کبھی مسلمانوں کے لیے کوئی خیر وبھلائی لا سکتا ہے۔ یہ نظام ہمیشہ حکمرانوں کی خاطر محکوم عوام پر ظلم ڈھائے گا ، کیونکہ اس نظام کا بنیاد ی وصف یہ ہے کہ یہ ایک کفریہ نظام ہے جسے اِس انداز سے تعمیر کیا گیا ہے کہ استعماری آقاؤں اور ان کے وفادار حکمرانوں کی خواہشات کو پورا کیا جائے، خواہ یہ حکمران ڈکٹیٹر اور اس کے حواری ہوں یا تمام کی تمام پارلیمنٹ ہو یا پھر ٹیکنوکریٹس اور ''بے داغ سیاست دان‘‘ ہوں۔ عوام اس خواہش و ہوس کے نظام کے استحصال کا نشانہ بنتے ہیں اور یہ انہیں ان کے حقوق اور اللہ کی عطا کردہ رحمتوں سے محروم رکھتا ہے، جبکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایاہے:

(فَاحْکُمْ بَےْنَھُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ وَ لَا تَتَّبِعْ اَھْوَاءَ ھُمْ عَمَّا جَآءَ کَ مِنَ الْحَقِّ)(المائدہ48 : )
'' پس ان کے درمیان اللہ کے نازل کردہ احکامات کے ذریعے فیصلہ کریں،اور جو حق آپ کے پاس آیا ہے، اس کے مقابلے میں ان کی خواہشات کی پیروی نہ کیجئے گا‘‘

اے مسلمانانِ پاکستان!

صرف خلافت ہی حقیقی تبدیلی لائے گی کیونکہ یہ ایک ایسا نظام ہے جو اللہ سبحانہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکامات پر استوار ہوتا ہے۔ یہ ایسا نظام ہے جو خیر کو نافذ کرتا ہے اور شر کا سدِ باب کرتا ہے اور عوام کو چند لوگوں کی خواہشات اور پسند و ناپسند کے حوالے نہیں کرتا ، چنانچہ یہ نظام ظلم و استحصال سے پاک ہوتا ہے۔ یہ نظام عوام کو محفوظ بناتا ہے کیونکہ یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صرف اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ قرآن و سنت ہی اس بات کا فیصلہ کریں کہ حق کیا ہے اور باطل کیا ہے، درست کیا ہے اور غلط کیا ہے، قانونی کیا ہے اور غیر قانونی کیا ہے۔ پس اس نظام میں کرپٹ ایجنٹ اور ان کے استعماری آقاؤں کے لیے کوئی گنجائش موجود نہیں کہ وہ لوگوں کا استحصال کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

(وَعَسى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ وَعَسَى أَنْ تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ )
''عجب نہیں کہ ایک چیز تمہیں ناپسند ہو لیکن وہ تمہارے لیے خیر کا باعث ہو اور عجب نہیں کہ ایک چیز تمہیں پسند ہو لیکن وہ تمہارے لیے شر کا باعث ہو۔ ان باتوں کو اللہ ہی جانتا ہے اورتم نہیں جانتے‘‘(البقرۃ:216)

یہ صرف نظامِ خلافت ہی ہے جو حکمران کو دینِ اسلام کا پابند بناتا ہے اور انہیں مجبور کرتا ہے کہ وہ ذاتی مفادات اور خواہشات پر اللہ کے دین کو مقدم رکھے۔ خلیفہ اس بات کا پابند ہوتا ہے کہ وہ اللہ کے نازل کردہ احکامات کو ہی نافذ کرے۔ ریاستِ خلافت میں محکمۂ مظالم ایسے کسی بھی حکمران کو برخاست کرنے کا اختیار رکھتا ہے جو کفریہ قوانین نافذ کرے۔ ریاستِ خلافت میں ایسی سیاسی جماعتیں موجود ہوں گی جو اسلام کی بنیاد پر حکمرانوں کا محاسبہ کریں ، اور انہیں اپنے قیام کے لیے کسی حکومتی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ حکمران کا محاسبہ اسلام کی رُو سے فرض ہے ۔ اور یہ امر امت ، شعور وبصیرت رکھنے والے لوگوں ، علماء اور میڈیا کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ منتخب کردہ مجلسِ اُمت میں اوراس کے باہر بھی حکمرانوں کا سنجیدگی سے محاسبہ کریں، اور یوں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فرض کو پورا کریں۔

یہ صرف خلیفۂ راشد ہی ہوگا جو چند گھنٹوں میں پاکستان میں ایسی تبدیلی لائے گی، جس کا لوگ مشاہدہ کریں گے اور اسے براہِ راست محسوس کریں گے۔ خلیفہ صلیبی امریکہ کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کو فوری طور پر ختم کرتے ہوئے نہ صرف ان کے فوجی سٹاف بلکہ سفارتی عملے کو بھی اسلامی علاقوں سے بیدخل کر دے گا۔ خلیفہ نیٹو کی سپلائی لائن کو فوراً کاٹ دے گا تاکہ افغانستان میں صلیبی قبضے کو اپنی ہی موت ماراجاسکے۔ خلیفہ اُن تمام فوجی اثاثہ جات جیسے جیکب آباد کا ائیر بیس اور دیگر فوجی اڈوں کوآزاد کرائے گاجوامریکی ڈرون حملوں کے لیے استعمال ہورہے ہیں اور انہیں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے استعمال کرے گا۔ خلیفہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں سے مخلص مسلمانوں کو گلے سے لگائے گا اور انہیں اسلامی فوج کا حصہ بنائے گا، نیزمسلمانوں کی صفوں میں موجود منافق لوگوں کو بے نقاب کرے گا،تاکہ مسلمان اسلام اور امتِ مسلمہ کی خاطر یکجان ہو جائیں۔ خلیفہ گیس اور معدنیات کے ذخائرجیسے عوامی اثاثہ جات پر پرائیویٹ ملکیت ختم کرے گا اور یہ اثاثہ جات خلافت کے تمام باشندوں کی بہبود کے لیے استعمال ہوں گے ، وہ استعماری اداروں سے حاصل کردہ سودی قرضوں کی قسط وار ادائیگی کو فوراً منسوخ کرے گا اور اسلام کے محصولات کے نظام کو قائم کرے گا ،یوں امت کے لیے اربوں ڈالر کی دولت دستیاب ہو گی اورغریب لوگوں کو سکھ کا سانس نصیب ہو گا۔ ٹیکس صرف ان لوگوں سے وصول کیا جائے گا ، جو نہ توضرورت مند ہوں اور نہ ہی یہ ٹیکس ان کی استطاعت سے زیادہ ہو۔ اور خلیفہ تمام مسلم ممالک کو ایک واحد ریاست میں تبدیل کرنے کے لیے دن رات ایک کرے گا، جو وسائل کی کثرت کے لحاظ سے دنیا کی عظیم ترین ریاست ہو گی ۔ یہ سب اسلام کے مکمل نفاذ کا لازمی نتیجہ ہے۔

اے افواجِ پاکستان کے مسلمانو!

کب تک آپ استعماری کفاراور ان کے ایجنٹوں کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ آپ کے لوگوں کو دھوکہ دیں اور انہیں حقیقی تبدیلی سے محروم رکھیں؟ کیا آپ محض کھڑے دیکھتے رہیں گے جبکہ اس کفریہ نظام میں ایک اور مصنوعی تبدیلی واقع ہو جائے ؟ بے شک حقیقی تبدیلی کا انحصار آپ لوگوں پر ہے۔ آپ کے بھائی اور بہنیں پاکستان کے مسلمان اِس تبدیلی کے لیے تیار ہیں اور اِس کا مطالبہ کررہے ہیں۔ امریکہ اپنی تباہ حال افواج اور لا علاج اقتصادی بد حالی کی وجہ سے اپنی پوری تاریخ کی نسبت آج سب سے زیادہ کمزور ہے۔ اور اللہ آپ کا مددگار ہے وہ رب العالمین کہ جس نے پوری تاریخ میں ہمیشہ اپنے متقی بندوں کی مدد کی اور کفار پر یہ واضح کر دیا کہ اللہ اپنے بندوں کے ساتھ ہے خواہ وہ تعداد میں قلیل ہوں یا وسائل کے لحاظ سے کمزورہوں ۔ موجودہ نظام میں مصنوعی تبدیلی کو قبول کرنے کی بجائے آپ پر لازم ہے کہ آپ اِس استعماری کفریہ نظام کو اکھاڑ کر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے حزب التحریرکو نصرت دینے کے لیے آگے بڑھیں ۔ آگے بڑھیں تاکہ موجودہ حکمران اور یہ کفریہ نظام ایک مخلص قیادت سے تبدیل ہو جائے ، جو اسلام کے ذریعے حکمرانی کرے ، اور دنیا و آخرت میں امتِ مسلمہ کو سرفراز و کامران کرے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

(وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم فِي الأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لاَ يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الْفَاسِقُونَ)
''اللہ تم میں سے اُن لوگوں سے وعدہ فرما چکا ہے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کیے، کہ انہیں ضرور زمین میں اِن حکمرانوں کی بجائے حاکم

بنائے گا جیسے کہ اُن لوگوں کوحاکم بنایا جوان سے پہلے تھے، اور یقیناً ان کے لیے ان کے اس دین کو مضبوطی کے ساتھ محکم کر کے جما دے گاجسے وہ ان کے لیے پسندفرما چکا ہے، اور ان کے اس خوف و خطر کو امن سے بدل دے گا ۔ وہ میری عبادت کریں گے اور میرے ساتھ کسی کوبھی شریک نہ ٹھہرائیں گے۔ اس کے بعد بھی جو لوگ کفر کریں وہ یقیناً فاسق ہیں ‘‘(النور:55)

ہجری تاریخ :
عیسوی تاریخ : بدھ, 22 ستمبر 2010م

حزب التحرير

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک