الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: 234/1436
عیسوی تاریخ     پیر, 08 جون 2015 م

گروپوں کی باہمی لڑائی سے انسانی حادثہ رونما ہو نے کا خطرہ ہے

 

انقلابی تحریکوں  کو ناکام کر نے کے لیے گروپوں کو آپس میں لڑانے   کا اسلوب ہی مغرب کا سب سے بڑا ہےہتھکنڈہ ہےاور یہی  طریقہ جن ملکوں میں ظلم اور سرکشی کے خلاف تحریکیں برپا ہوئیں  وہاں  واقعات  کا رخ  موڑنے پر اثر انداز ہوا،جیسا کہ  افغانستان،عراق،لیبیا اور یمن وغیرہ میں۔ یہی افسوس ناک منظر شام کی مبارک سرزمین میں دہرایا جارہا ہے۔ہم نے ہمیشہ  اس با ہمی لڑائی کے  تباہ کن اثرات کے بارے میں خبردار کیا  اور یہ بتا یا ہے کہ  اس سے حکومت اور اس کے آقاؤں کو فائدہ ہو گا، اس سے مسلمانوں کی طاقت کا شیرازہ بکھرے گا  اور وہ اپنے بنیادی ہدف سے منحرف ہوں گے جو کہ نظام کو گرا کر  اللہ کی شریعت کو نافذ کر نا ہے، اس سے سر زمین شام کے مسلمان مایوسی کا شکا ر ہوں گے۔۔۔مگر اب ایک بڑے انسانی حادثے  کے پیش آنے اثرات افق پر نظر آرہے ہیں؛ شمالی حلب میں باہمی جنگ کے بعد الرقہ جہاں پر الدولۃ تنظیم کا قبضہ ہے  اور مشرقی حلب کے علاقوں  اور دوسری طرف ادلب اور حلب  کے علاقوں جہاں دوسرے گروپوں  کا قبضہ ہے کو ملانے والی شاہرہ کاٹ دی گئی ہے،دونوں اطراف کے درمیان  ایندھن اور غذائی مواد کی ترسیل رک گئی ہے جس سے ان کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، روز مرہ زندگی گویا رک گئی ہے، جو کہ اہل شام پر ظلم ، زیادتی اور محرومی   کا ایک اور عامل ہے۔ ایک طرف حکومت کی طرف سے قتل وغارت،تباہی ،محاصرہ اور نسل کشی کا سامنا ہے اور اب اس میں  مختلف گرپوں کی باہمی لڑائی کی وجہ سے اضافہ ہو گیا ہے۔  یہ گروپ تباہ کن گناہ کا ارتکاب کر رہے ہیں  کیونکہ مسلمان  حکومت کی وحشیانہ بمباری سے بچنے کے لیے ان نسبتاً محفوظ علاقوں میں آگئے تھے لیکن اب وہ اپنے آپ کو نئے محاصرے  میں پاتے ہیں،مگر اس بار یہ محاصر متحارب گروپوں کی ہاتھوں ہے۔ یہ صورت حال شام میں  تبدیل لانے کے حوالے سے  اہل شام کے اندر مایوسی پیدا کر رہی ہے اوریہ تحریک کی عوامی مقبولیت کے لیے ضرب ہو سکتی ہے۔ اس مبارک تحریک کے پانچ سال کے دوران  مجرم حکومت نے اسی پر عمل کیا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنا یا جائے تاکہ ان کے ارادوں کو متزلزل کیا جائے اور ان کے اندر مایوسی پیدا کی جائے  تا کہ وہ اسلام دشمنوں خاص طور پر  اسلام کے خلاف ہر وقت اور ہر جگہ  سازش کرنے والے امریکہ کی جانب سے مسلط کیے جانے والے کسی بھی حل کو قبول کرنے کے لیے تیار ہو جائیں اور یوں شام  کی تحریک ناکام ہو جائے، شہداء  کا خون ضائع ہو جائے ، قربانیاں  رائیگاں چلی جائیں  اور کئی سالوں  تکالیف بے مقصد ثابت  ہوں۔

 

شام کی مبارک سر زمین کے مسلمانو ! اہل شام کے  وہ مصائب تم سے پوشیدہ نہیں  جو انہوں نے ظلم اور بربریت سے نجات کی راہ میں برداشت کیے ہیں۔  وہ مصائب بھی تم سے پوشیدہ نہیں جو مختلف گروپوں کی باہمی لڑائی کی وجہ سے ان پر آپڑیں حالانکہ یہ گروپ مسلمانوں کے خلاف ظلم اور سرکشی کو ختم کرنے کا علم بلند کر کے آئے تھےمگر یہ ان کے لیے مزید مشکلات اور تکلیف  کا سبب بن گئے۔ہر شخص یہ سوال کر تا ہے کہ آپس میں لڑنے کا کیا مقصد ہے ؟!اس سے کن نتائج کی امید کی جاسکتی ہے ؟!اس  سے سب کو نقصان ہو گا  صرف مجرم حکومت  اور اس کے پشت پناہ امریکہ کو ہی فائدہ ہو گا۔ہم تمام گروپوں اور خاص کر بغدادی کی تنظیم کو   اللہ کے سامنے  جنگ زدہ علاقوں کے مسلمانوں کے مصائب کا  ذمہ دار ٹہراتے ہیں ۔ بس کرو آپس کی لڑائی بند کرو،  بس کر وہمیں مزید تقسیم مت کرو، اللہ تعالی فرماتا ہے :

 

﴿وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ

" اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو آپس میں نہ لڑو ورنہ ناکام ہو جاؤ گے اور تمہاری ہو اکھڑ جائے گی  صبر کرو اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے"(الانفال:46)۔

 

ہماری کوشش  کا محور اس حکومت کو گرانا اور اس کی جگہ اللہ کی شریعت کا نفاذ ہو نا چاہیے۔ اب رمضان  کا مبارک مہینہ ہے ، آؤ اس کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ رحمت کا مہینہ بنا دیں؛ مسلمانوں کے مصائب کے خاتمے کا مہینہ بنا دیں ؛ ان سر حدوں  کو مٹا دیں  جن کو کافر مغرب نے ہمارے درمیان کھینچ رکھا ہے؛ ممکن ہے اللہ سبحانہ و تعالی  کافروں کی یلغار روک دے  اور کوئی بعید نہیں کہ ہم پر رحم کرے اور اپنے پاس سے ہماری مدد کرے  ،اللہ تعالٰی فرماتا ہے :

 

﴿وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ

" اللہ تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے گا  اور زمین میں تمہیں خلیفہ بنا دے گا  پھر دیکھے گا کہ تم کیسے اعمال کرتے ہو"(الاعراف:129)۔

 

احمد عبدالوہاب

ولایہ شام میں حزب التحرير کے میڈیا آفس کے سربراہ

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک