الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ    1 من رجب 1443هـ شمارہ نمبر: 023 / 1443
عیسوی تاریخ     بدھ, 02 فروری 2022 م

پریس ریلیز
حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے شعبہِ خواتین نے ایک بین الاقوامی مہم کا آغاز کیا:


"خلافت: خواتین کے وقار، تحفظ اور شرعی حقوق کی محافظ"

 

رجب کا مہینہ، ہجری کیلنڈر میں 100 سال سے زائد عرصہ قبل، خلافت کے خاتمے کی المناک برسی کا دن ہے۔ اسلام کی حکمرانی والی یہ سرکردہ ریاست ہمیشہ مسلم سرزمین اور اس سے باہر خواتین کے وقار، تحفظ اور شرعی حقوق کے محافظ کے طور پر کھڑی رہی۔ خلافت کے خاتمے کے بعد، خطے کی خواتین اور پوری دنیا کی مسلمان خواتین کی زندگیاں انسانوں کے بنائے ہوئے نظاموں اور حکومتوں کے تحت ہر طرح کے ظلم و ناانصافی، ظلم و ستم اور بدحالی سے متاثر ہو کر رہ گئی – جمہوریتوں سے لے کر آمریت تک – نے ان کی عزتوں کو پامال کیا ، انہیں جسمانی اور مالی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہیں، اور ان کواللہ سبحانہ و تعالیٰ کے عطا کردہ شرعی حقوق فراہم کرنے کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے قوانین اور نظام کی طرف سے فراہم کردہ سایہ اور تحفظ کی عدم موجودگی میں نا امیدی، مایوسی اور ذہنی دباؤ ان کی زندگی کی کہانی بن گئی۔

اس زندہ ڈراؤنے خواب، جس کا دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان خواتین کو سامنا ہے، سے نکلنے کا ایک راستہ ہے، اور وہ ہے نبوت کے نقش قدم پر خلافت کا دوبارہ قیام جسے رسول اللہ ﷺنے مسلمانوں کا محافظ اور ڈھال قرار دیا ہے۔ تاہم، آج بہت سے اندیشے، شکوک و شبہات اور سوالات موجود ہیں کہ خواتین اور ان کی حیثیت اور حقوق کے لیے قائم اسلامی ریاست کیسی ہو گی ۔ اسلامی اقدار کے تحت خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے حوالےسے خوف اور بدگمانیاں ،صدیوں پرانے جھوٹ اور غلط فہمیاں،مغربی استعماری حکومتوں، مصنفین، میڈیا اور حقوق نسواں کے ماہرین کی طرف سے سے پیدا کیں گئیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اس طرح کی خرافات اور جھوٹ کو یکے بعد دیگرے استعماری حکمرانوں اور ان کے حامیوں نے خلافت کو تباہ کرنے اور اس کے بعد اس کی واپسی کو روکنے کے لیے جان بوجھ کر گھڑا اور پھیلایا، جس کا مقصد مسلمانوں کی سرزمین کی سیاست اور وسائل پر اپنے استعماری اثر و رسوخ اور کنٹرول کو برقرار رکھنا اور اسے آگے بڑھانا تھا۔
چنانچہ اس رجب، حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے شعبہِ خواتین نے ان خدشات، شکوک و شبہات اور اسلامی حکمرانی کے تحت خواتین کی حیثیت کے بارے میں کھڑے کیے جانے والےسوالات کو دور کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی مہم شروع کی ہے۔ "خلافت: خواتین کے وقار، تحفظ اور شرعی حقوق کی محافظ" کے عنوان سے مہم کا مقصد ایک واضح فہم اور وژن پیش کرنا ہے کہ ریاست خلافت کے زیر سایہ خواتین کے حقوق، کردار اور سلوک کے حوالے سے حقیقی طور پر زندگی کیسی ہوگی، جس کا اسلامی نصوص سے ثبوت ملتا ہے، اور ماضی میں اسلامی حکمرانی نے مستشرقین اور استعماریوں کے جھوٹ اور تصورات سے ہٹ کر اس کا مظاہرہ کیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم یہ بتانے کی کوشش کریں گے کہ کس طرح خلافت کے اصول، قوانین، ادارے، ڈھانچے اور نظام ان بہت سے سیاسی، معاشی، عدالتی، تعلیمی، صحت کی دیکھ بھال اور سماجی مسائل کو عملی طور پر حل کریں گے جن کا آج خواتین کو سامنا ہے اور یہ کہ تمام انسانوں کے بنائے ہوئے نظام، بشمول مشرق و مغرب کی جمہوریتیں حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس اہم مہم کی پیروی کریں گے اور اس کی حمایت کریں گے جس کا مقصد جھوٹ کو ختم کرنا ہے، خوف کو توڑنا ہے اور خلافت میں خواتین کے مقام کی حقیقت کو پیش کرنا ہے تاکہ ہم مایوسی کو امید میں بدل دیں اور ایک ایسی ریاست قائم کریں جو اس زندہ ڈراؤنے خواب کا خاتمہ کرے جس کا شکار آج لاکھوں خواتین ہیں اور اس امت مسلمہ کی خواتین کے لیے ایک روشن، زیادہ منصفانہ، محفوظ اور باوقار مستقبل کی تعمیر کر ے۔
﴿وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ﴾ "جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان سے اللہ کا وعدہ ہے کہ ان کو ملک کا حاکم بنادے گا جیسا ان سے پہلے لوگوں کو حاکم بنایا تھا اور ان کے دین کو جسے اس نے ان کے لئے پسند کیا ہے مستحکم وپائیدار کرے گا اور خوف کے بعد ان کو امن بخشے گا۔ وہ میری عبادت کریں گے اور میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں گے۔ اور جو اس کے بعد کفر کرے تو ایسے لوگ بدکردار ہیں"(النور، 24:55)

 

   

#أقيموا_الخلافة #ReturnTheKhilafah
#الخلافة_101 #YenidenHilafet

 

ڈاکٹر نظرین نواز

ڈائریکٹر شعبہ خواتین مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک