المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر
ہجری تاریخ | 14 من ذي الحجة 1437هـ | شمارہ نمبر: 1437 AH/058 |
عیسوی تاریخ | ہفتہ, 10 ستمبر 2016 م |
پریس ریلیز
الجزائر نے عربی زبان کو فتح بخشی
جب سےالجزائر کی وزیر قومی تعلیم، نوریا بن جبریط، نے2015 کی گرمیوں میں روز مرہ بول چال کی زبان کو سکولوں میں ضم کرنے کے متعلق بیان دیا ہے، الجزائر میں ردٍ عمل سے ہلچل مچی ہے۔ ان میں سب سے نمایاں دستخط شدہ پٹیشنز ہیں جن کے دستخط گزار تعلیم کے فرانسیسی زبان میں ہونے کے خاتمے کا تقاضا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی رد عمل وسیع اور فیصلہ کن تھا۔ موجودہ تعلیمی سال کے آغاز پر یہ تنازع دوبارہ نمودار ہو گیا ہے جب سے ایک استاد کی ویڈیو سامنے آئی ہے ، جس میں وہ اپنے طلبا کے سامنے عربی زبان کی خوبصورتی بیان کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو نے وزراء اور لادینیت پسندوں کو غصے میں بھر دیا ہے اور انھوں نے اس کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
یقینأ یہ تنہا، خلاف قیاس اور عمومی معاشرے سے رد کردہ خبطی فرانسیسی ٹولہ ہے جس کا زوال اور رسوئی ہر روز ثابت ہو رہا ہے۔۔۔یہ عظیم الجزائر ہے جس نے امت کے فطری منصوبے، جو کہ اسلامی نظریہ اور اس سے نکلنے والا نظام ہے، کو گلے لگایا ہے۔ الجزائر کے لوگوں کا یقین بہت واضح ہے کہ ایک پاک، سچے اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے اسلام بالکل موزوں اور کافی ہے۔ اور یہ کہ الجزائر اور امت کو ثقافتی اور تہذیبی جنگ کے آخری حل کے لیے صرف ایک معزز اسلامی ریاست کی ضرورت ہے جو کہ نبوت کی طرز پر ریاست خلافت ہے۔
ہمیں الجزائر کے لوگوں کے وسیع ردعمل پر بہت فخر ہے کہ جس نے فرانس کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے جیسا کہ الجزائر ہمیشہ سے حیرت دینے والی اور اچھائی کی سر زمین رہی ہے۔
یہ مسلم دنیا کے ان ممالک کے لیے شرم کی بات ہے جو امت کے بچوں کو عربی زبان نہیں سکھا رہے جبکہ کئی ایسے ممالک ہیں جن کی مقامی زبانیں متروک ہو چکی ہیں لیکن پھر بھی اس کی حفاظت کے لئے کام کررہی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عربی زبان قرآن کی زبان ہے، یہ لکھائی اور بول چال دونوں میں زرخیز ہے، اور جس کا پڑھنا عبادت سمجھا جاتا ہے۔ بہت سے ممالک اس کی اس صلاحیت کے گواہ ہیں کہ یہ زبان نئی چیزوں کو جذب کرسکتی ہے۔
استاد رضا بالحاج
رکن مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر
المكتب الإعلامي لحزب التحرير مرکزی حزب التحریر |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon تلفون: 009611307594 موبائل: 0096171724043 http://www.domainnomeaning.com |
فاكس: 009611307594 E-Mail: E-Mail: media (at) domainnomeaning.com |