الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    24 من شوال 1437هـ شمارہ نمبر: PR16047
عیسوی تاریخ     جمعہ, 29 جولائی 2016 م

حزب التحریر کو بدنام کرنے کی شیطانی حکومتی مہم

راحیل-نواز حکومت بے شرم جھوٹوں کی سردار ہے

 

27 جولائی 2016 کو روزنامہ ڈان نے ایک بار پھر اپنی شہرت کو داغدار کیا جب اس نے کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے ذرائع کے حوالےسے ایک جھوٹی خبر شائع کی۔ اس خبر کو پڑھ کر ہی یہ واضح ہو رہا تھا کہ یہ صحافت کے تمام مروجہ اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حکومتی ایجنسیوں کی لکھی ہوئی ہے۔ اس خبر میں یہ کہا گیا کہ ملتان میں جان محمد نامی دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اور داعش کے لیٹریچر برآمد کیے گئے ہیں اور یہ شرم ناک دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ شخص اس سے قبل حزب التحریر سے وابستہ تھا۔

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان اس بات کی پُرزور تردید کرتی ہے کہ ملتان میں جان محمد نامی کوئی شخص کبھی بھی حزب التحریر سے وابستہ رہا ہو۔ یہ کھلا جھوٹ اس لئے بولا گیا کہ راحیل-نواز حکومت حزب التحریر کی سیاسی و فکری جدوجہد کو شیطانی نیشنل ایکشن پلان کے تحت بھی روکنے یا ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے بھر پور ریاستی قوت کا استعمال کیا کیونکہ اس کے پاس سچ کا ایک لفظ بھی نہیں اور اسی لئے وہ اب تک حزب کا سیاسی و فکری جواب دینے سے یکسر قاصر ہے۔ اس صورتحال سے گھبرا کر راحیل-نواز حکومت ایک بار پھر کوڑے دان سےانہی گھسے پٹے ناکام اور انتہائی فضول حربے نکال کر استعمال کر رہی ہے کہ کسی طرح حزب التحریر کا تعلق عسکریت اور داعش سے جوڑ دیا جائے۔ ماضی میں حزب پر براہ راست اس قسم کے الزامات لگائے گئے لیکن اس بات کے باوجود کہ اس وقت حزب اتنی مشہور و معروف جماعت نہ تھی، حکومت اپنی کوشش میں بری طرح سے ناکام رہی اور اس کا جھوٹ بھی واضح ہو گیا تھا۔ انشاء اللہ موجودہ شیطانی جھوٹی مہم بھی بری طرح سے ناکام رہے گی کیونکہ اب تو حزب التحریر، اس کی استقامت کے ساتھ جاری سیاسی جدوجہد، نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کا ہدف اور اس کے شباب کی بہادری سے افواج پاکستان سے لے کر عام آدمی تک آگاہ ہے۔

 

حزب التحریر کا براہ راست عسکریت پسندی اور داعش سے تعلق ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد راحیل-نواز حکومت نے حزب التحریر کے خلاف ایک نئے طریقے سے حملہ آور ہونے کی کوشش کی ہے اور وہ یہ کہ حزب سے نکلے ہوئے لوگ “عسکری” یا “دہشت گرد” جماعتوں میں شامل ہو جاتے ہیں لہٰذا اگرچہ حزب خود بے شک عسکریت پسند نہ ہو لیکن اس کے باوجود یہ خطرناک ہے اور اس کے شباب کے خلاف حکومتی جبر جیسے اغوا کر کے غائب کر دینا، نیند سے محروم رکھنا، لکڑی اور لوہے کے ڈنڈوں سے مارنا یہاں تک کے بجلی کے جھٹکے تک دینا درست عمل ہے۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان راحیل-نواز حکومت کے اس نئے گھٹیا حربے پر صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی زبان سے ادا ہوئے الفاظ کو جواب کے طور پر ادا کرنے کو ہی کافی سمجھتی ہے کہ،

اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:

 

لَّعْنَةَ ٱللَّهِ عَلَى ٱلْكَاذِبِينَ

“اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت کریں” (آل عمران:61)

اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 

وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَصْدُقُ حَتَّى يُكْتَبَ صِدِّيقًا وَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ

“بے شک جھوٹ فسق و فجور کی جانب لے جاتا ہے اور فسق و فجور جہنم کی جانب لے جاتا ہے” (صحیح مسلم)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک