الخميس، 26 جمادى الأولى 1446| 2024/11/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     بدھ, 14 اگست 2013 م

14اگست یوم آزادی کا پیغام خلافت ہی پاکستان کے مسلمانوں کی آزادی کا حقیقی معنوں میں تحفظ کرے گی

آج کے دن پاکستان کے مسلمان ان لاکھوں مسلمانوں کو یاد کرتے ہیں جنھوں نے اسلام کے نام پر بننے والی اس مملکت کے قیام کے لیے عظیم ترین قربانیاں دیں تھیں۔ حزب التحریر ماضی، حال اور مستقبل کے حوالے سے امت کو کچھ یاد دہانی کرانا چاہتی ہے۔
جہاں تک ماضی کا تعلق ہے تو اس میں کیے گئے اعمال اللہ سبحانہ و تعالی کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور وہی اس پر اجر عطا فرمائیں گے۔ خلافت راشدہ کے وقت سے مسلمانوں نے اس خطے پر اسلام کی بنیاد پر حکمرانی کی اور لوگوں کو اس کے نور سے روشناس کرایا ۔ لیکن 1757 عیسوی کے بعد سے برطانوی راج نے مسلمانوں سے اقتدار چھیننا شروع کردیا ۔ہم نے اس کی شدید مزاحمت کی لیکن برطانیہ نے مسلمانوں اور ہندؤں میں موجود غداروں کی مدد سے ہماری پیاری اسلامی شریعت کو معطل کردیا اور اپنے استعماری سرمایہ دارانہ نظام کو زبردستی نافذ کردیا۔ مسلمان اور غیر مسلم دونوں ہی کفر کی حکمرانی میں بھوک، افلاس اور غربت کا شکار ہوگئے جبکہ برصغیر ہندوستان کی معیشت اسلام کے زیر سایہ دنیا کے کل معیشت کا 25فیصد ہوا کرتی تھی اور اپنی سرحدوں سے باہر رہنے والوں کے لیے بھی غذائی اجناس کی فراہمی کا ایک بہت بڑا ذریعہ تھی۔
ہم نے اس ظلم کی شدید مزاحمت کی اور اس کے سامنے جھکنے سے انکار کیا۔ ہم نے مزاحمت اور شدید جدوجہد کی، چاہے وہ 1857کی جنگ آزادی کا جہاد ہو،خلافت کی بحالی کی تحریک ہو یا اسلام کے نام پر ایک مملکت پاکستان کے قیام کی تحریک ہو۔ آج کی طرح اس وقت بھی اسلام ہی ہمارے لیے وجہ تحریک تھا کیونکہ یہی وہ واحد شے ہے جو کروڑوں مسلمانوں کو متحرک کردیتی ہےکیونکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت ہمارے دلوں میں رچی بسی ہوئی ہے۔پاکستان کے قیام کے وقت کو یاد کریں ،ستر لاکھ سے زائد مسلمانوں نے پاکستان ہجرت کی تاکہ ہندو حکمرانی کے ظلم سے نجات حاصل کی جاسکے۔ لاکھوں لوگوں نے اپنی املاک چھوڑ دیں ،لاکھوں شہید کردیے گئےاور ہزاروں ماؤں، بہنوں،بیٹیوں کی عصمتوں کو تار تار کردیا گیا لیکن مسلمانوں نے اس پر کبھی بھی افسوس کا اظہار نہیں کیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اُن کی اِن عظیم قربانیوں کا اجر صرف اور صرف ان کے رب ہی کے پاس ہےجو الرحیم ہے۔ جن مسلمانوں نے ہجرت کی اُن کو خوش آمدید کہا گیا کیونکہ مسلمان مہاجرین و انصار کے بھائی چارے کی شاندار روایت سے آشناہ تھے۔ یقیناً پاکستان کا قیام ممکن ہی نہ ہوتا اگر اس کے پیچھے اسلام کی قوت موجود نہ ہوتی کیونکہ اسلام کا عقیدہ ہی مسلمانوں کو اپنے بھائی سے محبت اور اس دین کے لیے عظیم ترین قربانیاں دینے کے لیے آمادہ کرتا ہے۔
جہاں تک آج کا تعلق ہے ، تو اسلام آج بھی مسلمانوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کا محور ہے۔ ہم اب ایک نئے ظلم و جبر، ایک نئے راج کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں یعنی کہ امریکی راج، جو یہ چاہتا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد کی تاریخی عظیم شان قربانیاں ضائع ہوجائیں ۔ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار، میر جعفر اور میر صادق کی اولادوں نے پاکستان کی مقدس سرزمین کوامریکی انٹیلی جنس اور نجی فوجی تنظیموں کے نجس وجود سے ناپاک کردیا ہے۔ ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کے دہشت گرد مساجد اور بازاروں میں بم دھماکے کروارہے ہیں جبکہ امریکی سفارت خانہ ،قونصلیٹس اور اڈوں کو شیطانی منصوبے بنانے اور ان پر عمل درآمد کی مکمل آزادی اور تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ان غدار حکمرانوں نے شریعت کی احکامات کو پَس پُشت ڈال کر کفار اور اس کے سرمایہ دارانہ نظام کے احکامات آنکھیں بند کر کے نافذ کررہے ہیں جس کے نتیجے میں بے تہاشہ قدرتی وسائل رکھنے کے باوجود انھوں نے ہماری معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ جہاں تک ہندو ریاست کا تعلق ہے جس کے سامنے یہ غدار آج ہمیں گھٹنے ٹیکنے کا کہتے ہیں، تو اس کی چھوٹی سی اشرافیہ سرمایہ دارانہ نظام کے نفاذ کے ذریعے مستقل اپنے عوام کا استحصال کررہی ہے اور چاہتی ہے کہ تعلقات کو "معمول "پر لانے کے نام پر پاکستان کی طاقت کو اپنے کمزوراور ٹکڑے ٹکڑے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرے۔
اور جہاں تک آنے والے وقت، مستقبل کا تعلق ہے تو ہمیں اللہ سبحانہ و تعالی ، اس کے رسول ﷺ اور اس کی شریعت کی اطاعت کرنی ہے۔ اسلام کی ریاست خلافت ہی صرف وہ واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم خود کو امریکی راج سے آزاد کرواسکتے ہیں۔ لہذا حزب التحریر ان تمام لوگوں کو دعوت دیتی ہے جو اپنے ہزار سالہ اسلام کی بنیاد پر حکمرانی اور کفار کے ظلم اور ان کے نظام کے خلاف مزاحمت کی شاندارتاریخ پر فخر کرتے ہیں کہ وہ حزب کے شباب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں اور پاکستا ن کو خلافت کے ازسر نو قیام کا نقطہ آغاز بنا دیں جو پوری امت کی نگہبانی کرے گی۔ حزب التحریر خاص طور پر افواج میں موجود مخلص افسران کو پکارتی ہے کہ وہ انصار رضی اللہ عنھم کی مثال کی پیروی کریں جنھوں نے اسلام کے عملی، مکمل اور فوری نفاذ کے لیے نصرۃ فراہم کی تھی۔ ایک اور سال اس امریکی راج کی ظلم تلے نہیں گزرنا چاہیے ۔ اللہ خلافت راشدہ کے قیام کے ذریعےاس سرزمین کو اسلام کے نور سے منور کردے اور خلیفہ راشد ہم پر اسلام کی بنیاد پر حکمرانی کرے اور ظلم و ناانصافی کے خلاف ہمیں متحد کردے۔ آئیں اور ایک ساتھ کھڑیں ہو اور ان غداروں کی اس دعوت کو مسترد کردیں جو ہمیں اس کفریہ جمہوری نظام میں شرکت کا کہتے ہیں اور مکمل طور پر اس جدوجہد کا حصہ بن جائیں جس کے ذریعے اسلام کی حکمرانی ایک بار پھر ہم پر قائم ہو، صرف اللہ سبحانہ و تعالی ہی پر بھروسہ کریں اور اس کامیابی کو حاصل کرلیں کہ پھر دنیا بھر کے مسلمان اس کا جشن مناسکیں ۔
وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ ٱلْمُؤْمِنُونَ ط بِنَصْرِ ٱللَّهِ يَنصُرُ مَن يَشَآءُ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ط وَعْدَ ٱللَّهِ لاَ يُخْلِفُ ٱللَّهُ وَعْدَهُ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ ط
"اس روز مسلمان شادمان ہوں گے اللہ کی مدد سے۔ وہ جس کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے۔ اصل غالب اور مہربان وہی ہے۔ اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے"(الروم:4-6)

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک