الأربعاء، 25 جمادى الأولى 1446| 2024/11/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 19 نومبر 2012 م

D-8 کانفرنس: اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ایک اور کمزور کوشش ہے

22 نومبر سے اسلام آباد میں آٹھ ترقی پزیرمسلم ممالک کی کانفرنس شروع ہونے والی ہے جس میں معاشی معاملات کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی بات کی جائے گی۔ ان معاملات پر بات چیت کے علاوہ پاکستان اس کانفرنس کے ذریعے دنیا کو یہ دیکھانا چاہتا ہے کہ ملک کی عمومی صورتحال خصوصاً امن و امان کی صورتحال پوری طرح سے اس کے قابو میں ہے۔ حال ہی میں وزارت خارجہ کے ایک نمائندے نے یہ کہا کہ حکومت ایک واضع پیغام دینا چاہتی ہے کہ امن امان کے مسائل کے باوجود پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ D-8 تنظیم کا قیام 1997 میں اس وقت کے ترک وزیر اعظم اربکان کے ہاتھوں ظہور پزیر ہوا تھا۔ اس تنطیم کے رکن ممالک میں بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملیشیا، نائجیریا، پاکستان اور ترکی شامل ہیں۔ ان ممالک کی مشترکہ قومی پیداوار 3.2 ٹریلین ڈالر، مجموعی افواج کی تعداد تقریباً تیس لاکھ اور آبادی تقریباً دنیا کی آبادی کا 13 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ D8 ممالک زبردست فوجی ساز و سامان بھی رکھتے ہیں جس میں پاکستان کے سو کے قریب ایٹمی ہتھیار بھی شامل ہیں۔ ان تمام شاندار اعداد و شمار کے باوجود D8 کا دنیا کی معیشت اور عالمی امور پر انتہائی معمولی اثر و رسوخ ہے۔ D8 کی کمزور کارکردگی کوئی انھونی بات نہیں ہے۔ مسلم دنیا کی ہر معاشی اور سیاسی تنظیم کا یہی حال ہے۔ او۔آئی۔سی، عرب لیگ یا GCC سب کی ایک ہی کہانی ہے اور یہ صورتحال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مسلم دنیا کے حکمران ان تنظیموں سے امیدیں وابستہ رکھیں گے اور یورپی یونین کے نمومنے کی نقل کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ ان تنظیموں سے امیدیں وابستہ رکھنا بے وقوفی ہے۔ یہ تنظیمیں مسلم ممالک کو مزید کمزور کرتی ہیں اور اس کی دو اہم وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ عالمی معاشی بحران نے یورپی یونین کی خامیوں کو واضع کر دیا ہے اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سیاسی اتحاد کے بغیر کسی بھی قسم کے معاشی اتحاد کا ناکام ہونا لازمی امر ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ان تنظیموں کا حقیقی فائدہ نا تو امت کو ہوتا ہے اور نا ہی اس کے قائدین کو بلکہ صرف اور صرف استعماری طاقتیں ان کے وجود سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔ اس بات کے باوجود کہ اگر مسلم دنیا کی سڑکوں پر زبردست مظاہرے بھی ہو رہیں ہوں تب بھی امریکہ او۔آئی۔سی اور عرب لیگ کو اپنی پالیسیوں کی ترویج اور نفاذ کے لیے استعمال کرتا ہے اور D8 کا معاملہ بھی اس سے کچھ مختلف نہیں ہے۔ اگر مسلم دنیا اس صورتحال سے نکلنا چاہتی ہے تو اسے قومی ممالک کے بھیانک تصور کو لازمی چھوڑنا ہو گا جس کی وجہ سے مسلمان تقسیم ہو گئے ہیں اور پچاس سے زائد ممالک میں قید ہو گئے ہیں۔ مسلمان اپنی قسمت کے خود مالک بن سکتے ہیں اگر وہ مغربی تصور کی بنیاد پر وجود میں آنے والی ان تنظیموں کی صورت میں اپنے امور کو منظم کرنے سے انکار کر دیں۔

مسلم امہ کو متحد کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ ہے کہ خلافت کو دوبارہ قائم کیا جائے۔ خلافت امریکہ کی طرح مختلف ریاستوں کی فیڈریشن نہیں ہے جہاں ہر ریاست خود اپنا قانون بناتی ہیں لیکن دفاع، معیشت اور خارجہ پالیسی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ناہی خلافت یورپی یونین کی طرح کی کوئی یونین ہے جہاں تنظیم کی ہر ریاست نے اپنے کچھ معاشی معاملات یورپی یونین کے ہیڈکواٹر برسلز کے حوالے کر دیے ہیں جبکہ باقی تمام معاملات ریاستوں کی پارلیمنٹ کے فیصلوں کے مطابق طے پاتے ہیں۔ خلافت ایک و حدت پر مبنی ریاست ہے جہاں مسلمان اپنا ایک لیڈر چنتے ہیں اور اسے اپنی اطاعت کا یقین دلاتے ہیں جبکہ خلیفہ ان پر قرآن، سنت رسول اللہ ﷺ اجماعہ اصحابہ اور قیاس کی بنیاد پر حکومت کرتا ہے۔ خلافت پچاس سے زائد مسلم ممالک کو ایک ریاست میں ضم کرے گی اور دنیا کی طاقتور ترین ریاست کو قائم کرے گی جو حقیقت میں مغرب کے معاشی، فوجی اور سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد ریاست ہو گی۔

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک