الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    4 من شوال 1444هـ شمارہ نمبر: 34 / 1444
عیسوی تاریخ     پیر, 24 اپریل 2023 م

پریس ریلیز         

پاکستان کی ذمہ داری سوڈان اور اس کے عوام کو مجرم فوجی کمانڈروں کے ہاتھوں سے بچانا ہے، نہ کہ ­محض پاکستانی "شہریوں" کو واپس بلا لینا!

 

 

اس وقت جبکہ البرہان کی قیادت میں سوڈانی فوج اور ہمدتیHemedti کی قیادت میں نیم فوجی دستوں کے درمیان لڑائیجاری ہے،پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 21 اپریل 2023 کو اعلان کیا کہ افراتفری کے شکار ملک میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور تحفظ ان کی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ "حکومت سوڈان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستانی شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے،"۔ اور یہ کہ"ان کی حکومت پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانےاور ان کے جلد انخلاء کے لیے دوست ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔" پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ قدم امریکہ، برطانیہ اور دیگر استعماری ممالک کی جانب سے سوڈان سے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے فوجی دستے بھیجنے کے اعلان کے بعد اٹھایا گیا۔ سوڈان سے غیر ملکی شہریوں کو نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے۔

 

سوڈان کے موجودہ واقعات اور ان کے بارے میں پاکستانی حکومت کے موقف کے حوالے سے، ہم درج ذیل باتوں بیان کرنا چاہتے ہیں:

 

پہلا: سوڈان میں دو مسلمان گروہوں کے درمیان ہونے والی لڑائی ایک قابلِ مذمت عمل ہے۔ یہ کسی بھی حالت میں جائز نہیں ہے۔ خرطوم اور دیگرسوڈانی شہروں کی گلیوں میں جو خون بہا ہے وہ مسلمانوں کا خون ہے۔ جس کو بہانا حرام ہے۔ اس قتل عام میں شریک ہرشخص ملعون مجرم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا،

 

وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهٗ وَاَعَدَّ لَهٗ عَذَابًا عَظِيۡمًا

"اور جو کوئی مسلمان کو جانبوجھ کر قتل کرے تو اس کا بدلہ جہنم ہے ، جس میں وہ ہمیشہ رہے گا،اوراللہ نے اس پر غضب کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے "(سورۃالنساء4:92)۔

 

دوئم:سوڈان میں موجود پاکستانی مسلمان کسی "غیر ملکی ملک" میں "غیر ملکی شہری" نہیں ہیں۔ اس کے بجائے، وہ اپنے ہی ملک، مسلم سوڈان میں رہنے والے مسلمان ہیں۔ ان کا حال سوڈان کے باقی لوگوں جیسا ہے۔ جو کچھ ان کے سوڈانی بھائیوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہی ان کے ساتھ ہو رہا ہے۔ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوڈان کے تمام مسلمانوں کو اقتدار کی خاطرلڑنے والوں کے ظلم سے بچائے۔ حکومت پاکستان کا یہ اقدام دراصل پاکستانیوں کو سوڈان سے نکالنانہیں ہے، بلکہ سوڈان کے باقی لوگوں کو مرنے کے لیے چھوڑنا ہے۔ یہہو بہو وہی عمل ہے جوسوڈان اور اس کے عوام کے خلاف سازشیںکرنے والی صلیبی ریاستوں نے کیا ، جن میں امریکہ، برطانیہ اور ان کی اتحادی دیگرمغربی ریاستیں شامل ہیں!

 

تاہم، ہم جانتے ہیں کہ سیکولر حکومتیں، جیسے پاکستانی حکومت اور ترک حکومت کہ جس نے بھی اپنے شہریوں کو سوڈان سے نکالا ہے، کبھی بھی ایسا بہادرانہ شرعی موقف اختیار نہیں کریں گی۔ یہ حکومتیں مسلم ممالک کے درمیان کافر استعمار کی کھینچی ہوئی مصنوعی سرحدوں کو مقدس گردانتی ہیں۔ یہ ان کٹی پھٹی چھوٹی چھوٹی ریاستوںکی خیالی آزادیکی تقدیس کرتی ہیں۔ یہ سوڈان میں لڑائی کو سوڈان کا ایک اندرونی معاملہ قرار دیتی ہیں گویااس کا باقی امت سے کوئی سروکار نہیں۔وہ اس شرعی حقیقت کو نظر انداز کرتی ہیں کہ مسلمان ایک امت ہیں، ان کا امن ایک ہے اور ان کی جنگ ایک ہے۔

 

تیسرا: پاکستان کی ذمہ دارییہ ہے کہ وہ مسلم ملک سوڈان کی مدد کرے اور متحارب دھڑوں کو لڑنے سے روکے ، قطع نظر یہ کہ اس میں ایک سیکولر حکومت قائم ہے۔ درست معاملہ یہ ہے  کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق عمل کرنا فرض ہے ،

 

وَاِنۡ طَآٮِٕفَتٰنِ مِنَالۡمُؤۡمِنِيۡنَ اقۡتَتَلُوۡا فَاَصۡلِحُوۡا بَيۡنَهُمَا‌ۚ فَاِنۡۢ بَغَتۡاِحۡدٰٮهُمَا عَلَى الۡاُخۡرٰى فَقَاتِلُوۡا الَّتِىۡ تَبۡغِىۡ حَتّٰىتَفِىۡٓءَ اِلٰٓى اَمۡرِ اللّٰهِ ‌ۚ فَاِنۡ فَآءَتۡ فَاَصۡلِحُوۡابَيۡنَهُمَا بِالۡعَدۡلِ وَاَقۡسِطُوۡا ؕ‌ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّالۡمُقۡسِطِيۡنَ‏ 

"اور اگر مومنوں میں سے کوئی دو فریقآپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو۔ اور اگر ایک فریق دوسرے پر زیادتیکرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف رجوعلائے۔ پس جب وہ رجوع لائے تو وہ دونوں فریق میں مساوات کے ساتھ صلح کرا دواور انصاف سے کام لو۔ کہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے"[ سورۃ الحجرات، 49:9]۔

 

دونوں دھڑوں کے درمیان مفاہمت کروانا تبھی ممکن ہوگا جب ان کے مجرم رہنماؤں کوبے اثر کر دیا جائے ۔ یہ رہنما استعماری کفار کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے مسلمان فوجیوں کا خون بہارہے ہیں ،اور امریکہ ایک سانپ کی طرح ان کی رہنمائی کر رہا ہے۔ ان لڑنے والے بھائیوں کے درمیان اس مفاہمت کو حاصل کرنے کے لیے پاکستانی فوج کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی فوج کو متحرک کرنے کا یہ مطالبہ  سوڈان سے پاکستانیوں کو نکال کا پاکستان  لانے کانہیں ہے۔ اور نہ ہی یہمطالبہ اس طرز پر مغربی تسلط کو برقرار رکھنے والی حکمت عملی پر مبنی فوجی کارروائیوں کے بارے میں ہےجیسا کہ پاکستانی حکومت نے صومالیہ میں کیا تھا، جب اس نے گزشتہ صدی کی نوے کی دہائی میں اپنے فوجی دستے بھیجے تھے!

 

چوتھا:ہم وثوق سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ مسلم پاکستانی فوج اس عظیم اور بہادرانہ کردار کو ادا نہیں کر سکتی، جب تک کہ اس  پر کوئی صحیح رہنما موجود نہ ہو۔جس کا واحد مقصد اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودیاور اطاعت ہو۔ جس کو سوڈان سمیت دنیا کے تمام خطوں میں مسلمانوں کے خون اور عزت کے تحفظ کی فکر ہو ۔ اور یہ صرف اسی صورت میںممکن ہے جب مسلم خلیفہ  خلافت کی فوج کا اصل رہنما ہوگا، جو انشاء اللہ جلد ہی پاکستان میں قائم ہو گی۔

 

لہٰذا پاکستان میں اہل اقتدار اور اہلِ قوت پر فرض ہے کہ وہ حزب التحریر کو نصرة دیں تاکہ خلیفہ جہاد کا جھنڈا بلند کرے۔ یہ خلیفہ ہی ہوگا جو مسلم ممالک کو متحد کرنے کے لیے فوج کی قیادت کرے گا۔ یہ خلیفہ ہی ہوگا جو مسلم ممالک میں مغرب کے تمام اثرات کو ختم کرےگا۔ یہ خلیفہ ہیہوگا جو افواج کے اُن کمانڈروں کو بے اثر کردے گا ، جو سوڈان، شام اور دیگر مقامات پر مسلمانوں کا خون بہارہے ہیں۔ اے پاکستانی فوج کے مخلص افسران ہم اس کی خاطر آپ کو پکارتے ہیں۔ ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ آپ کی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں،آپ کی ذمہ داریاں سرحدوں اور بندرگاہوں سے آگے جا چکی ہیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا:

 

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَاٰمَنُوۡا مَا لَـكُمۡ اِذَا قِيۡلَ لَـكُمُ انْفِرُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِاللّٰهِ اثَّاقَلۡتُمۡ اِلَى الۡاَرۡضِ‌ؕ اَرَضِيۡتُمۡ بِالۡحَيٰوةِالدُّنۡيَا مِنَ الۡاٰخِرَةِ‌ۚ فَمَا مَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا فِىۡالۡاٰخِرَةِ اِلَّا قَلِيۡلٌo اِلَّا تَـنۡفِرُوۡايُعَذِّبۡكُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا  ۙ وَّيَسۡتَبۡدِلۡ قَوۡمًا غَيۡرَكُمۡوَلَا تَضُرُّوۡهُ شَيۡـًٔـا‌ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ

"مومنو! تمہیں کیا ہوا ہے کہ جب تم سےکہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلو تو تم  زمین سے چمٹ جاتے ہو ۔ کیا تم آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی پرقناعت کر بیٹھے ہو۔ حالانکہ دنیا کی زندگی کےفائدے تو آخرت کے مقابلے میں بہت ہی کم ہیں۔اور اگر تم نہیں نکلو گے تو خدا تم کوبڑے عذاب میں مبتلا کر دے گا۔ اور تمہاری جگہ اور لوگ پیدا کر دے گا ، اور تم اس کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکو گے اور اللہہر چیز پر قدرت رکھتا ہے"(سورۃالتوبہ،9:38-39)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک