الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    26 من رجب 1443هـ شمارہ نمبر: 27 / 1444
عیسوی تاریخ     جمعہ, 17 فروری 2023 م

پریس ریلیز

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی واحد وجہ انٹرنیشنل آرڈر کی غلامی ہے، جو ہماری مجبوری نہیں بلکہ سول و فوجی قیادت کی منتخب کردہ چوائس ہے

 

13 فروری کو اسحاق ڈار کی سربراہی میں اکنامک کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں 112 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی،  کمرشل سیکٹر کیلئے 29 فیصد،  سی این جی سیکٹر کیلئے 31 فیصد جبکہ پاور پلانٹس کیلئے 29 فیصد اضافہ اس کے علاوہ ہے۔ اس اجلاس نے، جس میں شاہد خاقان عباسی بھی شریک تھے، نے غریب ترین طبقے کو بھی نہیں بخشا اور ان کیلئے بھی 24 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی ، سی این جی، ایل پی جی سمیت براہ راست گیس کے بل عوام پر قیامت ڈھائیں گے۔  اس سے صرف تین دن پہلے ہی اسی کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں سود کی ادائیگیوں کیلئے  فنانسنگ سرچارج کے نام پر 3 روپے 39 پیسے کااضافہ کر دیا تھا۔ جون  2023کے بعد ایک روپے مزید سود کی ادائیگیوں کیلئے ایڈوانس میں اضافہ بھی کیا گیا، یاد رہے کہ بجلی کے یونٹ میں 43 پیسے پہلے ہی سود کی ادائیگی کیلئے عوام سے بٹورے جا رہے ہیں۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  کے نام پرساڑھے تین روپے کا اضافہ اس کے علاوہ ہے۔ پس  اس بار گرمیوں سے پہلے ہی عوام کو آگ میں جھونکنے کی تیاری مکمل ہے!

 

اسلام کی رو سے انرجی سیکٹر عوامی ملکیت کی کیٹیگری میں شامل ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ پورا سیکٹر ،بجلی، تیل و گیس کی پیداوار، ترسیل و فروخت سب حکومت کے کنٹرول میں ہو گا، یہ سیکٹر سودی قرضوں سے فنانس نہیں ہو گا، نہ ہی اس سیکٹر میں کوئی ان پٹ یا آؤٹ پٹ  ٹیکس لاگو کیا جا سکتا ہے، اور مجموعی طور پر یہ سیکٹر ہر گز کوئی ہوش ربا منافع نہیں کما سکتا۔  رسول اللہﷺ نے فرمایا؛ 

 

«المسلمون شركاء في ثلاث: في الماء والكلأ والنار»

"مسلمان تین چیزوں میں برابر کے شریک ہیں، پانی(کے وسائل)، چراہ گاہیں، (اور وہ جس سے) آگ (پیدا ہو) "( احمد)۔ 

 

یاد رہے کہ دنیا کی صرف چھ بڑی تیل کی کمپنیوں نے پچھلے سال 2 سو ارب ڈالر سے زائد کا منافع کمایا۔  یہی صورتحال پاکستان کے بجلی بنانے والے کارخانوں کی ہے جو عوام سے ہوشربا منافع کما رہے ہیں جن کی ملکیت چند سرمایہ داروں کے ہاتھ میں ہے۔اسلام انرجی کے وسائل کی نج کاری کی پالیسی کو ختم کر کے، سود پر مبنی قرضوں کا انکار کر کے اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے منافع کا خاتمہ کر کے بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں کم کرے گا۔  لیکن ہمارے حکمران مغربی آرڈر کی غلامی اور آزادی ملکیت کے نظریے پر عمل پیرا ہیں اور عوام پر مسلسل وہ  بوجھ ڈال رہے ہیں جن سے ان کی کمر دوہری ہو چکی ہے۔ ہمارے حکمران انرجی کی قیمتوں میں اضافے کو عالمی اداروں کی شرائط کے نام پر مجبوری اور کڑوا گھونٹ قرار دیتے ہیں۔تاہم  یہ سب کچھ نہ تو ہماری مجبوری ہے اور  نہ ہی ہم  ملک وقوم کے عظیم تر مفاد میں کوئی کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں ۔

 

بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے نام پر پوری معیشت کو امریکی استعمار کے سامنے گروی رکھنا اور  FATF یا دیگر عالمی استعماری آرڈر  کے اداروں کی ہدایات پر پے در پے پاکستان کے کلیدی اسٹریٹیجک مفادات سرنڈر کرنا پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کی خود منتخب کردہ چوائس ہے۔جبکہ ہمارے پاس چوائس موجود ہے کہ ہم ایک خلافت کے قیام کے ذریعے اس انٹرنیشنل آرڈر کی غلامی ختم کرکے دنیا کی بڑی طاقت بن جائیں اور پیٹرو ڈالر کا شکنجہ اتار پھینک کر سونے اور چاندی پر مبنی دینار اور درہم کو اپنی بیس کرنسی بنا لیں۔  لیکن جب آر یا پار کا فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا تو ان حکمرانوں نے امریکی غلامی کا فیصلہ کر لیا  ہے!

 

اے افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران!

معاملہ اب تمہارے ہاتھوں میں ہے۔ خلافت کے علاوہ آپشن یہی ہے کہ ہم امریکی شکنجے کے نیچے اپنی بچی کھچی خودمختاری سرنڈر کر دیں ، افواج کو محض 'انسداد دہشت گردی ' فورس  بنا لیں، بھارت کی غلامی قبول کر لیں، اور ایٹمی ہتھیار سرنڈر کر دیں ۔ یہ حکمران 'مجبوری' کا ڈھونگ رچا کر پورا ملک امریکہ کی جھولی میں ڈالنے والے ہیں ۔ تو تم ان حکمرانوں کے اقتدار کے محافظ بنو گے یا  مسلمانوں کی آزادی اور خودمختاری کے رکھوالے۔ یہ تم پر ہے کہ تم خلافت کے قیام کیلئے نصرہ دے کر اسلام کے محافظ بننے کا شرف حاصل کرو، یا امریکہ اور ہندو ریاست کی غلامی میں انسداد دہشت گردی فورس کے کرائے کے سپاہی بننے کا وبال اپنے سر لو۔ اللہ اپنے امر کا فیصلہ کر چکا ہے کہ وہ مومنین کا ساتھی ہے اور وہ مومنین کو ہی فتح کے اعزاز سے نوازے گا۔  تو اب یہ فرض تمہاری گردنوں پر ہے کہ تم اس فرض کی ادائیگی میں مزید تاخیر مت کرو۔

 

﴿وَمَن يَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِ فَهُوَ حَسۡبُهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَٰلِغُ أَمۡرِهِۦۚ قَدۡ جَعَلَ ٱللَّهُ لِكُلِّ شَيۡءٖ قَدۡرٗا﴾

"اور جو کوئی اللہ پر توکل کرتا ہے تو اللہ اس کیلئے کافی ہو جاتا ہے۔ اللہ اپنے کام کو پورا کر کے رہے گا۔ اللہ نے  ہر چیز کا  ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے"( سورۃ الطلاق، 3)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک