الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    11 من ذي القعدة 1443هـ شمارہ نمبر: 70 / 1443
عیسوی تاریخ     اتوار, 12 جون 2022 م

 

پریس ریلیز

آئی ایم ایف کا بجٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پاکستان سود کی ادائیگیوں میں اپنے وسائل ضائع کر دے، جبکہ ہمارے دین کی ذمہ داریوں اور امت کے امور پر خرچ  نہ کیا جائے

 

 

آئی ایم ایف اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر بجٹ میں سود کی ادائیگی کے لیے پاکستان کا خون چوسا جائے، جبکہ مجموعی ٹیکسوں میں مسلسل اضافہ اور سبسڈی میں کمی کی جائے۔ آئی ایم ایف کے پچھلے بجٹ کے تحت، باجوہ-عمران حکومت نے غریب اور مقروض کو کچل کر ٹیکس کی مد میں 6000 ارب روپے جمع کیے جس میں سے سود کی مد میں 3,000 ارب روپے ادا کیے گئے۔ موجودہ آئی ایم ایف بجٹ کے تحت، باجوہ شریف حکومت اب 4000 ارب سود کی مد میں ادا کرے گی جبکہ ٹیکس لگانے کا ہدف بڑھا کر 7,000 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ سب کچھ اس لیے کیا جارہا ہے کیونکہ 2025 میں ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا ہدف  10،000 ارب روپے ہے۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو! سود کی ادائیگی کو فوقیت دے کر امت کے معاملات میں غفلت برتی جارہی ہے، جبکہ سود  حرام ہے اور اس میں لین دین اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف سے جنگ کا اعلان ہے ۔  اس سال پاکستان کے  مالیاتی خسارے کا ہدف  پاکستان کی سود کی ادائیگیوں کے برابر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم سود کے گناہ سے انکار کر دیں توہمارے پاس اپنے لوگوں پر خرچ کرنے کے لیے کافی وسائل موجود ہیں۔ آئی ایم ایف کے ڈیزائن کردہ بجٹ وسائل لوگوں کی ضروریات پر خرچ کرنے کے بجائے قرض اور سود کی ادائیگی کے لیے خرچ کرتے ہیں۔ سرمایہ دارانہ معاشی نظام، جسے پاکستان کے حکمران نافذ کرتے ہیں، پاکستان کو اپنے پیروں پر مضبوطی سے کھڑا ہونے نہیں دیتا بلکہ  مغرب اور اس کے اداروں پر پاکستان کے انحصار کو برقرار رکھتا ہے۔ ہم اکثر حکمرانوں کو یہ کہتے سنتے ہیں: ہمارے پاس کیا آپشن (حل)ہے؟  ہم کہتے ہیں: آپ کا آپشن یہ ہے کہ آپ سرمایہ دارانہ نظام کو ختم کر دیں، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی سے انکار کریں اور اسلام کے معاشی نظام کو نافذ کریں، جس نے برصغیر پاک و ہند کو مغلیہ دور میں دنیا کی معاشی طاقت بنا دیا تھا۔

 

اے افواج پاکستان کے مسلمانو! باجوہ شریف حکومت اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے حرام پر بے دریغ خرچ کر رہی ہے، اور یہ دعوی کرتی ہے کہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے افواج کو حرکت میں اس لیے نہیں لاسکتی کیونکہ ہم بہت غریب ہیں!  ہمارے پاس آپشن ہے اور ہمارے پاس اپنی علاقوں کو خوشحال بنانے کا راستہ ہے۔ مگر اس کا انحصار اس پر ہے کہ آپ فیصلہ کریں۔ باجوہ شریف حکومت سے اپنی حمایت کھینچ لیں، جمہوریت اور سرمایہ دارانہ معاشی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اور اپنی نصرت حزب التحریر کو فراہم کریں، صالح سیاست دانوں کو اقتدار میں لانے کے لیے اپنی قوت فراہم کریں، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ (وحی) کے مطابق ہم پر حکومت کر سکیں۔ نبوت کے نقش قدم پر خلافت دوبارہ قائم کریں جو سود کو ختم کرے گی، غریبوں اور مقروضوں کو تمام غیر شرعی ٹیکسوں سے نجات دلائے گی، ٹیکس صرف مالی طور پر استطاعت رکھنے والوں سے لے گی، بدعنوان حکمرانوں کے اثاثے ضبط کرے گی جنہوں نے  امت کے مال کو اپنا مال سمجھ کر اسے ہڑپ کیا اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی راہ میں  جہاد پر خرچ کرے گی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

 

﴿وَفِي ذَٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ ٱلۡمُتَنَٰفِسُونَ

"لہٰذا جو اس کی خواہش رکھتا ہے وہ پوری کوشش کرے۔"(المطففین، 83:26)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک