الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    2 من صـفر الخير 1442هـ شمارہ نمبر: 12 / 1442
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 19 ستمبر 2020 م

پریس ریلیز

اپوزیشن کے پاس عددی اکثریت ہونے کے باوجود امریکی نواز قوانین منظور ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی چاکری میں حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں

 

2013 کے الیکشن سے پہلے پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا یہ بیان کہ جمہوریت پاکستان میں امریکی گھوڑا ہے، ایک بار پھر اس وقت ثابت ہو گیا جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس   میں اپوزیشن کے پاس عددی اکثریت ہونے کے باوجود تین درجن ارکان خاموشی سے گھر بیٹھ گئے تاکہ حکومت  امریکی نواز فیٹف (FATF) قوانین منظور  کر لیں اور اپوزیشن اس کی مخالفت کا جھوٹا ناٹک بھی رچا سکے۔  امریکہ پاکستان میں آمریت کوہمیشہ حمایت مہیا کرتا رہا ہے، تاہم ماضی میں جمہوریت کے اندر کچھ جماعتیں پرانے برطانوی استعمار کے ساتھ جڑی رہی ،جو بعض امریکی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالتی رہی،لیکن برطانیہ کی بطور بڑی عالمی قوت شدید زوال کے بعد امریکہ آہستہ آہستہ پاکستان کے اکثریتی پولیٹیکل میڈیم کو اپنی گرفت میں  لینے میں کامیاب ہو گیا،اور اب حکومت اور اپوزیشن مجموعی حیثیت میں امریکہ کی مٹھی میں ہیں۔ جمہوریت و آمریت حقیقتاً امریکی استعمار ی سکے کے دو رخ اور سول و فوجی سپریمیسی امریکی راج کے دو بہروپ بن چکے ہیں ۔ صرف خلافت کا قیام ہی ہمیں اس دلدل سے چھٹکارا دلا سکتا ہے جس میں خلیفہیا مجلس امہ کسی کو بھی قانون سازی کا حق نہیں ، اور خلیفہ صرف شریعت اسلامی کے نفاذ کا پابند ہوتا ہے۔

 

فیٹف(FATF) قوانین پاس کرنے کیلئےیہ دلیل کہ "اگر ہم یہ قوانین پاس نہیں کرینگے تو انڈیا ہمیں بلیک لسٹ کروا دے گا" مشرف کے سرینڈر کا ایکشن ری پلے ہے  جس میں اس نے قوم کے سامنے یہ بیانیہ رکھا تھا  کہ اگر ہم  طالبان کی حمایت  سے یوٹرن ، اپنے فوجی اڈوں، رستوں و سپلائی سمیت امریکہ کو پاکستان میں کھلی چھوٹ نہ دیں تو امریکہ ہمارا تورا بورا بنا دے گا،اور یہ کشمیر کاز کو بچانے کیلئے ضروری ہے۔ لیکن ان سب کمپرومائزوں کے باوجود آخر میں پاکستان کا تورا بورا بھی بن گیا، جب پاکستان سینکڑوں خودکش دھماکوں اور آپریشنوں میں 70 ہزار سے زائد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھا، 15 سال سے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث  تباہ حال ہوا،اور 252  ارب ڈالر کے معاشی نقصان کے ساتھ کشمیر کاذ بھی آج تقریباً ختم ہو چکا ہے، لیکن امریکہ کا' ڈو مور' ختم نہ ہو سکا، اور آج ہم امریکہ کو میدان میں ہاری ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر جتوانے میں مگن ہیں۔  یہی حال فیٹف (FATF) کا ہے۔ ان مطالبات کی کوئی حد نہیں ۔ یہ ہر نئے مطالبے کے بعد نیا مطالبہ کرتے جاتے ہیں(shifiting goal post) کیونکہیہ کوئی نیوٹرل عالمی ادارے نہیں بلکہ استعمار کے مفادات کے حصول کیلئے بنایا گیا سیٹ اپ ہے جو موجودہ صورتحال میں کشمیریوں کی مدد پر مبنی جہادی انفراسٹرکچر ختم کرنے اور مسجدو مدرسے پر کنٹرول مستحکم کرنے کیلئے حکومت کو جواز مہیا کررہے ہیں۔ باجوہ عمران سرکار فیٹف (FATF) مطالبات کے پیچھے چھپ کر استعماری ایجنڈے کی تکمیل میں مگن ہے۔

 

حزب التحریرپاکستان کے اہل نصرہ کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میںیاد دہانی کرواتی ہے کہ اس استعماری بین الاقوامی آرڈر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ غلامی کے پھندے بڑھتے جائینگے۔ یہ ادارے  عالمی طاقتوں نے دوسری اقوام کو فکری، معاشی اور عملی طور پرمستقل غلام بنانے کیلئے بنائے ہیں، ان کی امداد اور تنازعات کے خاتمے کیلئے نہیں۔ تمہارےپاس اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جانب سے  دیا گیا وہ عقیدہ  اور آئیڈیالوجی ہے جو مغربی لبرل آرڈر کو پاش پاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تم یوریشیا کے فطری وارث ہو، اور اس استعماری آرڈر کو اپنے پیروں تلے روندنے پر قادر ہو۔ تمہاری شان اس بین الاقوامی استعماری آرڈر کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہونا نہیں بلکہ لا الہ الا اللہ کے کلمہ توحید کا پرچم پورے عالم میں بلند کرنا ہے۔ آگے بڑھو اور حزب التحریر کو نصرت دو جو تمہاری قیادت کی اہل ہے۔

فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ، فَاَنّٰی تُصْرَفَوْنَ،

"ِحق کو چھوڑ دینے کے بعد گمراہی اور جہالت کے سوا اور کیا رہ جاتا ہے، تو تم کہاں بہکے جاتے ہو۔‘‘ (یونس:32 )۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک