الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    14 من ذي الحجة 1441هـ شمارہ نمبر: 85 / 1441
عیسوی تاریخ     منگل, 04 اگست 2020 م

پریس ریلیز

مقبوضہ کشمیر کے جبری انضمام کے ایک سال مکمل ہونے پر باجوہ-عمران حکومت کی جانب سے محض نغمہ جاری کرنا مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی اور افواج پاکستان کی توہین ہے

 

         5اگست 2020 کو مقبوضہ کشمیر کے بھارتی یونین میں جبری انضمام کا ایک سال مکمل ہوجائے گا۔ اس مناسبت سے باجوہ-عمران حکومت نے آئی ایس پی آر کے ذریعے ایک نغمہ جاری کیا جس میں ہندو ریاست سے التجاء کی جارہی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر چھوڑ دے۔اس نغمے کے اجرا ء نے پاکستان کے مسلمانوں میں شدیدغم و غصے کی لہر دوڑا دی ۔ کیا دنیا کی تاریخ میں کبھی ایسا ہوا ہے کہ مظلوموں کی درخواست پر  ظالم اپنے ظلم سے دستبردار ہوجائے؟ یا قابض اپنے قبضے سے دستبردار ہوجائے؟ وہ بھی محض نغمے پر؟  نہیں ایسا کبھی نہیں ہوا! بلکہ جب جب ظلم اور قبضے کے خلاف تلوار اٹھائی گئی صرف اسی صورت میں ہی ظلم اور قبضے کا خاتمہ ہوا۔ کیا موجودہ آزاد کشمیر نغمہ جاری کر کے اور ہندو ریاست سے درخواست کر کے حاصل کیا گیا تھا یا جہاد کر کے حاصل کیا گیا تھا؟ پاکستان اور کشمیر کے مسلمان ایک سال سےافواج پاکستان کے حرکت میں آنے کا انتظار کررہے ہیں لیکن یہ سرکار انہیں نغموں کی لوریاں پیش کر رہی ہے جونہ صرف مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے بلکہ افواج پاکستان کی بھی شدید توہین ہے کیونکہ یہ حکومت ان نغموں کے اجراء سےیہ تاثر دے رہی ہے کہ ہماری شیر افواج لڑنے کے قابل نہیں اور زیادہ سے زیادہ بس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے میوزک ریکارڈ پیش کرسکتیں ہیں؟

 

         جن کی کھلی آنکھوں کے سامنے مودی کشمیر نگل گیا اور وہ صرف گانے بجانے سے اسے حاصل کرنے کی کوشش کا ناٹک رچا رہے ہیں، اس قیادت پر ہمارے باقی مفادات کی حفاظت کیلئے کیسے اعتبار کیا جا سکتا ہے!!!؟ جو اپنی شہ رگ کا سودا کر سکتے ہیں ان کیلئے باقی جسم کا سودا کیا معنی رکھتا ہے!!!  جس قیادت کے پاس دنیا کے جدید ترین جنگی جہاز، ٹینک، بیلسٹک اور کروزمیزائل، MIRV، آبدوزیں، بحری جہاز، ائیر ڈیفنس سسٹمز، آرٹلری، ٹیکٹیکل اور سٹریٹیجک نیوکلئیر اسلحہ اور فل سپیکٹرم ڈیٹیرنس(Full spectrum Deterrence) کا گولہ وبارود موجود ہو، اور ان سب سے بڑھ کر کیل کانٹے سے لیس چھ لاکھ شیر فتح یا شہادت کیلئے بے تاب ہوں، جس کی قوم اس جہاد کیلئے تن من دھن سب قربان کرنے پر تیار ہو، اور وہ قیادت صرف آئی ایس پی آر کے ذریعے نغمے جاری کرے ، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع لائن آف کنٹرول پر فوٹو شوٹ  کرائیں اورکشمیر ہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے رکھنے جیسے نمائشی اقدامات کیے جائیں تویہ قیادت ایک کشمیر فروش سوداگر قیادت ہے جوپاکستان و کشمیر کے مسلمانوں کو دھوکہ دینے اور کشمیر کاز سے غداری پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش میں مگن ہے۔ عملاً باجوہ-عمران حکومت نے مودی کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ بے فکر ہو کر  مقبوضہ کشمیر میں اپنا ظلم وستم جاری اور اپنے قبضے کو مستحکم کرتا رہے کیونکہ وہ پاکستان کے جدید اسلحے کو زنگ آلود ہونے کیلئے گوداموں پر تالے ڈال کر بند اوربہادر افواج کو بیرکوں میں بیڑیاں ڈال کر قید کر چکے ہیں۔

 

         اے افواج پاکستان میں موجود مخلص مسلمانو!

کیا کشمیر فروش سیاسی و فوجی قیادت  کی غداری بلکل واضح نہیں ہو گئی؟ کیا  یہ قیادت دشمن کے سامنے آپ کیلئے باعث شرم نہیں؟  کیا یہ ہمارے ایمان اور بہادری کیلئے ننگ کا نشان نہیں؟ کیا سیاسی وفوجی قیادت کی امریکی ہدایت پر تحمل(Restraint) کی پالیسی مودی کی سہولت کاری نہیں؟ کیا مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کی پکار کاجواب میوزک سٹوڈیو سے بن کر آنا چائیے یا یہ آپ کی توپوں، جنگی طیاروں اور ٹینکوں کی گن گھرج اور نعرہ تکبیر کے صداؤں میں آپ کے بڑھتے  ہوئے قدموں کی دھمک ہونی چائیے؟ دل پر ہاتھ رکھیں، جواب آپ کو معلوم ہے۔  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

من لم يغز او يجهز غازيا او يخلف غازيا في اهله بخير اصابه الله بقارعة

"جو شخص نہ لڑتا ہو اور نہ ہی کسی جنگجو کو آراستہ کرتا ہو یا اس کی غیر موجودگی میں کسی جنگجو کے اہل خانہ کی مدد کرتا ہو ، اللہ تعالیٰ قیامت سے پہلے اس پر آفت نازل کرے گا"

(ابو داود)۔

 

اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

وَاعْلَمُوا أَنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ ظِلاَلِ السُّيُوفِ

"جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے"(ابوداود)۔  

 

جمہوریت اور آمریت کی پیداوار قیادت کبھی بھی آپ کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے اور دنیا و آخرت کی عزت کے لیے جہاد میں جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ بہت ہو گیا، ہر گزرتا لمحہ صورتحال کو خوفناک بناتا جا رہا ہے۔ آپ پر لازم ہے کہ  نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے لیے فوراً نصرۃ فراہم کریں۔ صرف خلیفہ راشد ہی کی قیادت میں آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کی بجاآوری کے لیے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے حرکت میں آئیں گے اور سرینگر میں تکبیر کی صداؤں میں کلمہ طیبہ کا جھنڈا بلند کریں گے۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحريرکا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک